کبھی کبھی کیمرے کی آنکھ وہ مناظر بھی دکھا دیتی ہے جو
انسانی آنکھ سے دیکھنا ناممکن ہوتے ہیں اور اگر بات کی جائے ڈرون کیمروں سے
حاصل کیے جانے والے مناظر کی تو پھر انہیں الفاظ میں بیان کرنا تو اور بھی
مشکل ہے- جی ہاں ہم بات کر رہے ہیں ڈرون کیمرے کی مدد سے لی جانے والی چند
ایسی حیرت انگیز تصاویر کی جو دنیا کے مقبول اور معروف مقامات کی ہیں- ڈرون
فوٹوگرافی نے دنیا کو مزید خوبصورت انداز میں پیش کیا ہے اور یہ حیرت انگیز
اور ناقابلِ یقین تصاویر دیکھنے والے کو تھوڑی دیر کے لیے اپنے اردگرد کے
ماحول سے بیگانہ کردیتی ہیں-
|
|
وکٹوریہ آبشار دریائے Zambezi پر بنی دنیا کی سب سے بڑی آبشار ہے٬ یہ آبشار
زمبابوے اور زیمبیا کی سرحد پر واقع ہے- ڈرون کی مدد سے لی جانے والی اس
تصویر میں مکمل آبشار دیکھی جاسکتی ہے-
|
|
آسٹریلوی سمندر گریٹ بیریر ریف کا خلا سے مسحور کن نظارہ یقیناً آپ کو بھی
اپنے سحر میں جکڑ لے گا- اس سمندر کا فیروزی رنگ کا پانی آنکھوں کو ٹھنڈک
کا احساس فراہم کرتا ہے-
|
|
وینزویلا میں واقع اینجل آبشار کی بلندی 2600 فٹ سے بھی زائد ہے اور یہ
مشہور زمانہ نیاگرا آبشار سے بھی 15 گنا زائد اونچی ہے- کسی حد تک اس کی
اونچائی کا اندازہ ڈرون کیمرے کی مدد سے لی جانے والی اس تصویر سے کیا
جاسکتا ہے-
|
|
یہ دبئی شہر کی حقیقی تصویر ہے جو ڈرون کیمرے کی مدد سے لی گئی تاہم دیکھنے
میں یہ کسی فکشن مووی کا ایک غیر حقیقی منظر معلوم ہوتی ہے-
|
|
یہ رنگارنگ نرگس کے پھولوں کے باغات ہیں اور ڈرون کیمرے سے لی جانے والی اس
تصویر میں متعدد رنگ قید ہوگئے ہیں- یہ خوبصورت باغات نیدرلینڈ کے علاقے
Voorhut کے نزدیک واقع ہیں-
|
|
یورپ کی بالٹک ریاستوں کا ذکر اکثر ہماری گفتگو سے غائب رہتا ہے اور یہی
وجہ ہے کہ ہم ان ریاستوں کے خوبصورت مقامات سے ناواقف ہیں- انہی ریاستوں
میں شامل Lithuania ملک میں واقع ایک جھیل کے درمیان موجود اس جزیرے کا
منظر یقیناً انتہائی دلچسپ ہے-
|
|
نیورک کے شہر مین ہٹن کا یہ فضائی منظر یقیناً انتہائی دلفریب ہے اور اس کے
پرکشش ہونے کی بنیادی وجہ شہر بھر کی بلند و بالا عمارات کا نظارہ ایک ہی
تصویر کے ذریعے کیا جانا ہے-
|
|
اس حیرت انگیز تصویر کو دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ جیسے شہر کا ہر راستہ Arc
de Triomphe نامی مقام کی جانب جاتا ہے- ایسے ہی متعدد قابلِ ذکر اور
ناقابلِ یقین مقامات کی وجہ سے ہی پیرس کا شمار دنیا کے خوبصورت ترین شہروں
میں ہوتا ہے-
|
|
برازیل کے Corcovado پہاڑ کی چوٹی پر بنائے جانے والے
Christ the Redeemer نامی مجسمے کا فضائی منظر- یہ مجسمہ 38 میٹر لمبا ہے
اور فضا میں بلند ہے-
|
|
اٹلی کے شہر روم میں واقع یہ تاریخی عمارت
Colosseum تلواروں سے کی جانے والی لڑائی٬ جانوروں کی لڑائی٬ شکار اور
6ویں صدی تک منعقد ہونے والی دیگر اقسام کی تقریبات کے لیے اپنے فعال
کردار ادا کرتی رہی ہے-
|
|
یہ ناقابلِ یقین منظر دیوارِ چین کا ہے جو ڈرون
کیمرے کی مدد سے لیا گیا ہے- اس تصویر کو دیکھتے ہی پہلی نظر میں ایسا
محسوس ہوتا ہے جیسے کسی کرسٹل کی گیند میں کسی چھوٹی سی جگہ کو قید
کردیا گیا ہو- |