گرومنگ کے 10 طریقے

گرومنگ نمبر بنانے میں خوبصورتی پر بھی بھاری پڑ جاتی ہے۔

گروم انسان سب سے دلکش نظر آتا ہے۔

Grooming سے مراد کیا ہے؟ اسکا مطلب نہ تو بے حد حسین جمیل اور سجیلا انسان ہے جو کہ بنانے والے نے بنایا ہو اور انسان اس صورت کو دیکھ کر کہے کیا تعریف کروں اُسکی جس نے اسے بنایا۔
گرومنگ میں آپکے رکھ رکھاؤ بول چال انداز و اطوار اور اٹھنے بیٹھنے چلنے پھرنے کہنے سننے کا اوڑھنے پہننے کا سلیقہ آتا ہے۔

یہاں پر ایک غلط تصور جو کہ عام ہے کہ گرومنگ یا رکھ رکھاؤ صرف لڑکیوں کے لئے ضروری ہے سچ نہیں ہے۔ لڑکوں کے لئے بھی اُتنی ہے ضروری ہے جتنی لڑکیوں کے لئے۔ویسے بھی جب ہم کہتے ہیں کہ زمانہ لڑکے اور لڑکیوں کا شانہ بشانہ کام کرنے کا ہے تو اس معاملے میں بھی اب لڑکوں کا خود کو بہترین بنانے کا وقت ہے۔

گرومنگ کی کچھ بے حد بنیادی باتیں ہیں جو کوئی بھی چاہے تو کل سے ہی اپنا کر اپنے آپ میں چار دن میں ہی فرق محسوس کر سکتا ہے۔ ڈیڑھ دو ماہ لگ کر اچھی پریکٹس آپ میں مزید نکھار لا سکتی ہے۔

1. Smile
مسکراہٹ چہرے کو جتنا پر رونق بناتی ہے اتنا کوئی مہنگے سے مہنگا میک اپ بھی نہیں بنا سکتا۔
سنت نبوی بھی یہی ہے کہ چہرے پر ایک دھیمی سی مسکراہٹ ضرور ہو۔
دن میں کوشش کرکے دس دفعہ کسی سے مخاطب ہوتے ہوئے ذرا سا مسکرائِیں۔

2. Walk straight
انسان کی چال اکثر ہی اسکے دل کا حال بتاتی ہے۔ جھک کر چل رہا ہے تو تھکا یا مایوس لگے گا۔ بے حد سست چل رہا ہے تو زندگی سے بے زاری کی علامت۔ بے حد اکڑ کر چل رہا ہے تو غرور کی۔
سنت نبوی بھی یہی ہے کہ انسان میانہ روی سے چلے۔
درمیانی رفتار مناسب اور متوازن طریقے سے چلنا کہ نہ انسان جھکے نہ انسان تھکا لگے۔ انسان کی پر وقار چال ملنے والے پر سب سے بہترین اثر چھوڑتی ہے۔

3. Hand shake/Hand gestures
ہاتھ ملاتے ہوئے ہمیشہ درمیانے انداز میں ہاتھ پکڑیں۔ نہ سختی سے نہ ڈھیلے پن سے۔
ہاتھ ملاتے ہوئے پر جوش رہیں اور پورا ہاتھ ملائیں صرف انگلیوں کو نہ پکڑیں۔
پاتھ اچھے طریقے سے ملانا آہستہ آہستہ آپکا مشہور انداز بن جائے گا۔ لوگ آپ سے ہاتھ ملانا چاہیں گے۔
بات کرتے ہوئے ہاتھوں کو ہلا نا تہزیب والے طریقے سے سیکھیں۔

4. Iron Clothing
اچھی ڈریسنگ سے مراد صرف صاف ستھری اور استری شدہ ڈریسنگ ہے ۔
نہ بہت مہنگی نہ برانڈڈ نہ فینسی۔
لباس کے معاملے میں معاشی اور اخلاقی حد میں رہتے ہوئے نئے تجربات ضرور کریں۔ رنگ یا سلائی کے حوالے سے پھر آُکو اندازہ ہونے لگے گا کہ کونسا انداز آپ پر انتہائی سوٹ کرتا ہے۔
یوں تجربات کرنے سے اور اپی ڈریسنگ کو بہتر بنانے کی سوچ آپکو نفیس اور صاف ستھرا انسان بنائے گی ۔
خواہ آپکا پیشہ کوئی بھی ہو۔ لباس کو عمدہ رکھنا ترجیح رکھیں انسان کا اپنے آپکو بہتر محسوس کرنے کے لئے بھی یہ سب سے بنیادی ضرورت ہے۔

5. Imagine
ہر انسان اپنے آپکو تصور ہی تصور میں کچھ نہ کچھ ضرور دیکھتا ہے۔ مزے کی بات یہ ہے کہ ذیادہ تر ہم اپنے آپکو تصور میں چھوٹا یا کمتر سمجھ رہے ہوتے ہیں جتنے ہم حقیقت میں نہیں ہوتے۔
خود کو تصورمیں زبردستی بااخلاق با ادب با شعور اور انتہائی زبردست قسم کا شخص دیکھنے کی عادت ڈالیں۔ تھوڑے ہی دنوں میں آپکو فرق نظر آنے لگے گا۔
روز رات کو سونے سے پہلے خود کو جتنا باکمال تصور کر سکتے ہیں کر کے سوئیں۔

6. Mirror Mirror
آئینے کے سامنے جب خود کو دیکھیں تو اپنے گال ناک ہونٹ آنکھیں اور جسامت کو کوسنے کی بجائے خود کو آنکھوں ہی آنکھوں میں دیکھ کر تعریفی جملے سوچیں۔
خیال رکھئے گا کوئی آس پاس نہ ہو ورنہ آپکو مشکوک سمجھے گا۔
خود کو آئینے میں دیکھ کو اچھی بات سوچنا جادووئی طور پر کارآمد ثابت ہوتی ہے۔

7. Record your voice
بولنا بات چیت میں اہم تین کردار ادا کرتا ہے۔
شیشے کے سامنے بیٹھ جائیں اور اخبار سامنے پھیلا لیں۔ موبائل پاس رکھ کر ریکارڈنگ کا بٹن دبا دیں۔
اتنی اونچی آواز میں اخبار پڑھیں کہ آواز ریکارڈر میں ریکارڈ ہو سکے اور آپ ایک نظر اخبار پر بھی اور ایک نظر سامنے خود کو شیشے میں بھی دیکھتے جائیں۔
پانچ منٹ کی ریکارڈنگ کر کے اس ریکارڈنگ کو سنیں۔ آپکو اندازہ ہوگا کہ آُکو اپنے ادائگی تلفظ اور لہجے میں کتنی اور کیا تبدیلی کر کے خود کو تمیز دار اور زبردست بنانا ہے۔
خود کو آئینے میں دیکھتے رہنے سے آپکو پہلے پہلے اپنے آپ سے ہی ڈر لگنے لگے گا پر آہستہ آہستہ یہ ڈر اور دھڑکن کا بڑھ جانا ختم ہونے اور آپکا اعتماد بحال ہونے لگے گا۔

8. Meet new Learn new
ذیادہ تر لوگ نئے لوگوں سے ملنے سے بے حد ذیادہ ہچکچاتے ہیں کہیں بھی کبھی بھی انکو کسی سے بات کرنی پڑ جائے انکی جان کو مصیبت آجاتی ہے۔
نئے لوگوں سے بات کرنے کا حوصلہ پیدا کرنا شروع کریں۔
نئے لوگوں کے ساتھ ایکٹیویٹز شئیر کرنی پڑیں تو کریں۔
اس طرح آپکو خود کو بھی رگڑ کر گروم کرنے اور دوسروں سے نئی بات یا عادت پیدا کرنے کا موقع ملے گا۔

9. Be natural
کیونکہ بہت سے لوگ گروم کا مطلب اپنے سے کسی بھی لحاظ سے ذیادہ یا اوپر والے شخص کی نقالی کو لینے لگتے ہیں۔
مسکراہٹ، سلام، ہاتھ کا انداز، آپکا بات کرنے کا انداز سب کچھ آپکا اپنا ہی ہوگا صرف اسکو نشر کرنے کا طریقہ بدلنا ہے۔
کسی جیسا نہیں بننا۔ اپنے آپکو بہتر اپنا کر نکھا ر لینا ہے۔

10. Be courteous
اخلاق وہ چیز ہے وقت دور یا زمانہ کوئی بھی ہو۔ اچھا اخلاق سونے جتنا قیمتی ہے۔
چھوٹے چھوٹے مینرزم مسکرا کر ملنا دوسروں کی تعریف کرنا دوسروں کی چھوٹی سی مدد کرادینا دوسروں کو اپنی کرسی دے دینا دوسرے کو پہلے کھانا ڈالنے دینا دوسروں کے ہاں جا کر ادب سے پیش آنا دوسروں کی بات سننا دوسروں کے روئیے پر برداشت دکھانا یہ سب وہ اخلاقیات ہیں۔ جو انسان کی خوبصورتی پر بھی بھاری پڑ جاتی ہیں۔
حدیث نبوی بھی ہے بہتر انسان وہ ہے جسکا اخلاق سب سے اچھا ہے۔
سو اس نیت کے ساتھ بھی اچھا اخلاق اپنائیں کہ یہ حدیث نبوی بھی ہے۔
 
sana
About the Author: sana Read More Articles by sana: 231 Articles with 272742 views An enthusiastic writer to guide others about basic knowledge and skills for improving communication. mental leverage, techniques for living life livel.. View More