لگژری کروز شپ (Superyachts)٬ ایسے حقائق جو آپ نہیں جانتے

دنیا میں لوگ اپنے مختلف شوق کے حوالے سے جانے جاتے ہیں لیکن امیر ترین افراد کے شوق بھی امیرانہ ہی ہوتے ہیں- اور ان کی رکھی گئی ہر چیز انتہائی بیش قیمت ہوتی ہے- ایسے ہی دنیا کے چند امیر ترین افراد کے مہنگے ترین پرتعیش کروز شپ ( Superyachts ) رکھنا بھی ہے- ان کروز شپ کے بارے میں کئی ایسی باتیں ہیں جو عام افراد نہیں جانتے٬ آج کے آرٹیکل میں چند ایسے ہی حقائق بیان کیے جارہے ہیں جن سے لوگوں کی ایک بڑی اکثریت ناواقف ہے-
 

image
مائیکرو سوفٹ کے شریک بانی پال ایلن ایسے حیرت انگیز کروز شپ کے مالک ہیں جس میں دو آبدوزیں بھی موجود ہیں- ان میں سے ایک آبدوز 10 افراد کے ساتھ مستقل 8 گھنٹے تک سفر کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے جبکہ دوسری کو ریموٹ کنٹرول کی مدد سے کنٹرول کیا جاسکتا ہے-
 
image
مغربی ممالک میں تیار کیے جانے والے کروز شپ کلب وغیرہ پر مشتمل ہوتے ہیں جبکہ ایشیائی ممالک کے تیار کردہ کروز شپ ایک کانفرنس روم ضرور تعمیر کیا جاتا ہے جہاں بزنس میٹنگ کا انعقاد کیا جاسکے-
 
image
اگر آپ اتنے امیر نہیں ہیں اپنا کروز شپ خرید سکیں تو آپ اسے کرائے پر بھی حاصل کر کے لطف اندوز ہوسکتے ہیں- جی ہاں اکثر کروز شپ کے مالک اپنے جہاز کے دیکھ بھال پر آںے والے بےشمار اخراجات کو اسی طرح پورا کرتے ہیں-
 
image
زیادہ تر کروز شپ پر مہمانوں کے لیے تفریح کے سامان بھی مہیا کیے جاتے ہیں جیسے کہ ڈائیونگ گئیر٬ چھوٹی کشتیاں جنہیں وہ سمندر میں اتار کر کروز شپ کے آس پاس ہی سفر کرتے ہیں٬ جیٹ اسکائیز٬ ہیلی کاپٹر اور ٹرامپولائنز وغیرہ-
 
image
زیادہ تر لگژری کروز شپ کے مالک مشرقِ وسطیٰ کے باشندے ہیں- ایک طویل مدت تک یہ اعزاز امریکی اور یورپی باشندوں کے پاس رہا ہے تاہم حال ہی مشرقِ وسطیٰ اس میں بازی لے گیا ہے- یہاں تک کہ دنیا کا سب سے بڑا کروز شپ بھی مشرقِ وسطیٰ سے تعلق رکھنے والی ہی ایک امیر ترین شخصیت کی ملکیت ہے- اس وقت دنیا کے سب سے بڑے 200 کروز شپ میں سے ایک تہائی کے مالک مشرقِ وسطیٰ کے رہائشی ہیں-
 
image
زیادہ تر کروز شپ کا عملہ 24 گھنٹے کے لیے ملازم ہوتا ہے اور اپنی خدمات سرانجام دیتا رہتا ہے- اس عملے کی رہائش اور کام دونوں ہی کروز شپ پر ہوتے ہیں- یہ ایک فل ٹائم جاب ہوتی ہے- اس عملے کے لیے کروز شپ پر علیحدہ سے بیڈروم بھی موجود ہوتے ہیں-
 
image
دنیا کے سب سے بڑے اور سب سے زیادہ پرتعیش کروز شپ کے مالک دنیا بھر میں موجود ارب پتی افراد ہیں-
 
image
مائیکرو سوفٹ کے شریک بانی جس کروز شپ کے مالک ہیں اس کے سر ایک حیرت انگیز دریافت کا بھی سہرا ہے- اس کروز شپ نے رواں سال مارچ میں فلپائن کے ساحلوں سے ایک ایسے بحری جہاز کو دریافت کیا تھا جو کہ جنگِ عظیم دوئم کے دوران ڈوب گیا تھا-
 
image
جزیرہ نما تخلیق کیا جانے والا یہ کروز شپ برطانیہ کی ایک کمپنی کا کمال ہے- اس کروز شپ پر ایک چھوٹا سا مصنوعی نخلستان بھی تیار کیا گیا ہے- اس کروز شپ میں ایک سوئمنگ پول٬ مہمانوں کے لیے وی آئی پی کمرے٬ سنیما اور لائبریری بھی موجود ہے-
 
image
کروز شپ کے مالک اپنے جہاز کی مالیت کی 10 فیصد کے برابر کی رقم ہر سال جہاز کی بحالی اور مہنگی دیکھ بھال کے نام پر خرچ کر دیتے ہیں-
YOU MAY ALSO LIKE:

Superyachts are the pinnacle of luxury. They are modern day Titanic-like vessels that span anywhere from 70 to 230 feet long and weigh up to 10,000 tons. These behemoths are truly reserved for the rich and powerful. But boy do they seem awesome. With some of the world’s most notable billionaires owning luxury yachts and throwing huge parties aboard them with A-list celebrities, one can’t help but feel a little jealous as an onlooker.