نرگس فخری کا نامناسب انداز موبی لنک کو پڑ گیا مہنگا

پاکستان میں موبائل فون سروسز فراہم کرنے والی سب سے بڑی کمپنی موبی لنک کو اس وقت اپنے نئے لانچ کئے گئے ہینڈ سیٹس کے غیر اخلاقی اشتہار کی وجہ سے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے- اس اشتہار میں ماڈل نرگس فخری کو انتہالی نامناسب انداز کے ساتھ پیش کیا گیا ہے-
 

image


گزشتہ روز پاکستان کے مختلف اخبارات میں شائع ہونے والے موبی لنک کے اس غیر اخلاقی اشتہار کی وجہ سے موبائل کمپنی کے ساتھ ساتھ ، ماڈل نرگس فخری اور اشتہار دینے والے اخبارات کو بھی شدید تنقید کا سامنا ہے-

مذکورہ اشتہار میں ماڈل نرگس فخری کو انتہائی نامناسب انداز میں لیٹے ہوئے دکھایا گیا ہے- جس کے بعد قارئین کی جانب سے اسے خواتین کا استحصال قرار دیا جارہا ہے-
 

image


سوشل میڈیا کے صارفین نے اس اشتہار معاملے پر حکومت کو بھی آڑے ہاتھوں لیا ہے اور اس پوز کو طنزیہ انداز کے ساتھ حکومت کی بہترین کارکردگی اور گڈ گورنس سے جیسے القابات سے نوازا جارہا ہے-

ٹوئٹر پر بھی صحافیوں سمیت متعدد صارفین نے اس اشتہار کے خلاف شدید احتجاج کیا ہے-

YOU MAY ALSO LIKE:

No one can tell what makes Pakistanis fume. This time an advertisement featuring Bollywood actress Nargis Fakhri on the front pages of leading Urdu newspapers seems to have done the job.