دنیا کے مختلف شہروں کی دلچسپ وجہ شہرت

کرہ ارض پر سینکڑوں ملک اپنے اپنے سینکڑوں ، ہزاروں شہروں کے ساتھ بستے ہیں۔ ہر شہر کی اپنی ایک وجہ شہرت ہو تی ہے۔ جس کی بناء پر لوگ اسے پہچا نتے ہیں۔ کہیں کے لوگ صا ف ستھرے اور فیشن ایبل تو کہیں کے میلے کچیلے۔ کو ئی شہر جدید ٹیکنا لوجی سے مالا مال تو کو ئی ٹو جی سے بھی نا بلد۔
کیلیفورنیا:
امریکہ کی ریاست کیلی فورنیاکو انڈوں کا شہر بھی کہتے ہیں۔ یہاں پر انڈوں اور مرغیوں کا کا روبا ر عروج پر تھا۔ کئی دہائی پہلے یہاں پر انڈے سینے کا پلا نٹ لگا یا گیا۔اور اسی نسبت سے اسے انڈوں کا شہر جا نا گیا۔

کو پن ہیگن:

یورپ کے قدی ترین شہروں میں شمار ہو نے والا یہ شہر اس جدید دور میں دنیائے عالم کے لیئے انتہا ئی اہمیت کا اختیار کر گیا ہے۔ دنیا بھر کے اجلاس اورمیٹنگز زیادہ تر ےہیں پر ہی ہو تے ہیں۔ کو پن ہیگن دنیا کا ایک معاشی مرکز بن گیا ہے۔ اور دنیا میں “ تاجروں کا شہر “ سے پہچا نا جا تا ہے۔

شکا گو:
امریکہ کا یہ شہر گنجان آباد شہروں میں شمار ہو تا ہے۔ یہ جدید فن تعمیر کا اعلیٰ نمو نوں میں شمار ہو تا ہے۔ فلک بو س عمارتوں کا یہ شہر اقوام عالم میں “ آندھی کا شہر “ کے نام سے جانا جا تا ہے۔ جھیل میشی گن سے آنے والے ہوا نے شکا گو کی شہر کو دنیا بھر میں ہوا کا شہر کے نام سے شہرت دلا ئی۔

پیٹیز برگ :
ریاست پینسلوانیا کا یہ دوسرا بڑا شہر “ فولاد کا شہر “ کے نام سے جا نا جاتا ہے۔ اٹھارویں صدی عیسوی میں یہاں فولا د کے کا ر خانے لگا ئے گئے اور فولاد کی خا لص شکل حا صل کر لی جا تی۔ یو ں اسکا نیک نیم فولاد کا شہر دیا گیا۔

کراچی :
پاکستان کا سب سے بڑا شہر اور دنیا کا بیسواں بڑا شہر “ روشنیوں کا شہر “ شمار ہو تا ہے۔ دنیا کو شاید لو ڈشیدنگ زدہ پاکستان کے متعلق یہ خبر کچھ عجیب لگے مگر واقعی رات کے وقت کراچی شہر کا نظارہ اسے روشنیوں کا شہر کہلا نے کا حقدار ٹھہرا دیتا ہے۔

ڈھاکہ :
بنگلہ دیش کا شہر “ مسجدوں کے شہر“ سے جا نا جاتا ہے۔ اس سے پہلے استنبول کو یہ اعزاز حاصل تھا مگر ڈھاکہ میں استنبول سے سات سو مساجد زیادہ ہیں اور ڈاھاکہ کا رقبہ بھی استنبول سے چھو ٹا ہے۔
 
MUHAMMAD KASHIF  KHATTAK
About the Author: MUHAMMAD KASHIF KHATTAK Read More Articles by MUHAMMAD KASHIF KHATTAK: 33 Articles with 80186 views Currently a Research Scholar in a Well Reputed Agricultural University. .. View More