سال 2015: پاکستان کے چند بہترین لمحات - حصہ دوئم

سال 2015 کے اختتام پذیر ہونے میں اب صرف چند ہی دن باقی ہیں٬ یقیناً اس سال بھی پاکستان میں کئی افسوسناک واقعات پیش آئے لیکن مختلف موضوعات اور کامیابیوں کے حوالے سے پاکستان کے لیے یہ ایک اہم ترین اور بہترین سال بھی ثابت ہوا- ایک تلخ حقیقت یہ ہے کہ ہم برے یا افسوسناک لمحات تو بہت دیر تک یاد رکھتے ہیں لیکن اچھے لمحات کو بہت جلد بھول جاتے ہیں- آج کے آرٹیکل کا مقصد آپ کی توجہ ان اہم ترین اور بہترین لمحات کی جانب مبذول کروانا ہے جو ہماری قوم کے لیے قابلِ فخر ہیں اور رواں سال وقوع پذیر ہوئے- ایسے ہی چند لمحات کی جھلکیاں آپ اس مضمون میں ملاحظہ کریں گے- ہمارا یہ آرٹیکل گزشتہ دنوں اسی موضوع پر شائع ہونے والے ایک آرٹیکل کی ہی کڑی ہے-
 

image
رواں سال یاماہا موٹر سائیکل کمپنی نے پاکستان میں اپنی موٹر سائیکل کی پیداوار کا دوبارہ آغاز کیا جس سے نوجوانوں کے لیے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوئے-
 
image
سال 2015 میں ہی لاہور کے 9 سالہ احمد اور ان کی 14 سالہ بہن مسفرہ نے کم عمر ترین Certified Ethical Hacker (CEH) ہونے کا اعزاز حاصل کیا-
 
image
رواں سال پاکستانی ویٹ لفٹر طلحہ طالب کامن ویلتھ یوتھ گیمز میں چاندی کا تمغہ حاصل کرنے میں کامیاب رہے- انہوں نے یہ میڈل 55 کلوگرام ویٹ کی کیٹیگری میں حاصل کیا-
 
image
16 سالہ سمائل نے امریکہ کے شہر سیٹل میں منعقد ہونے والی ڈوٹا 2 چمپئین شپ جیت کر لاکھوں ڈالر اپنے نام کر لیے-
 
image
پاکستان کے شہر کراچی سے تعلق رکھنے والے حباب ادریس نے دنیا کی سب سے بڑے انٹل انٹرنیشنل سائنس اینڈ انجنئیرنگ فئیر میں تیسری پوزیشن حاصل کی- اس مقابلے میں دنیا بھر سے 1700 نوجوان سائنسدانوں نے شرکت کی تھی-
 
image
پاکستانی نوجوان 23 سالہ فرخ بھابھا نے مقامی سطح پر تھری ڈی پرنٹر تیار کر کے دنیا بھر میں پاکستانی قوم کا سر فخر سے بلند کردیا- دلچسپ بات یہ ہے کہ فرخ کے تیار کردہ پرنٹر کی قیمت بین الاقوامی سطح پر موجود پرنٹر کی قیمت سے 4 گنا کم ہے-
 
image
نیٹ سول نے بین الاقوامی جریدے فوربس کی جاری کردہ “ سال 2015 کی بہترین سافٹ وئیر کمپنیوں “ کی فہرست میں پوزیشن حاصل کی-
 
image
رواں سال پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد کو دنیا کا دوسرا سب سے خوبصورت ترین دارالحکومت ہونے کا اعزاز حاصل ہوا-
 
image
پاکستانی طالب علم راجنیش انیل بھاٹیا نے بین الاقوامی سطح پر ہونے والے میتھ کے مقابلے میں گولڈ میڈل جیتا- راجنیش جامشورو میں واقع پاک ترک انٹرنیشل اسکول کے طالب علم ہیں- یہ مقابلہ بنکاک میں پین - ایشیا انٹرنیشل اسکول میں منعقد ہوا-
 
image
رواں سال برطانیہ میں مقیم پاکستانی نژاد باکسر عامر خان نے پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں باکسنگ اکیڈمی کے قیام کا اعلان کیا اور اس سال انہوں نے پاکستان کا دورہ بھی کیا-
 
Click Here For Part-1
YOU MAY ALSO LIKE:

Year 2015 proved to be a roller coaster ride for Pakistan. The nation remained in news due to some significant and proud moments and high achievements. This article is a continuation of previous one that lists down the main achievements to revive your memories. Feel proud being ‘PAKISTANI’.