نیوز کاسٹر کے Aps یونیفارم پہننے پر عامر لیاقت مستعفی

پاکستان کے مقبول ترین اینکر پرسن عامر لیاقت حسین نے نیوز کاسٹر کے Aps کا یونیفارم زیب تن کر کے جیو نیوز پر خبریں پڑھنے پر جیو انٹرٹینمنٹ کے صدر عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے-
 

image


عامر لیاقت نے اپنے استعفیٰ کا اعلان ٹوئٹر پر کیا اور استعفیٰ کے اعلان کے ساتھ انہوں وجوہات بھی درج کیں-

عامر لیاقت کا اپنی ٹوئیٹ میں کہنا تھا کہ “ اتنے حساس معاملے پر مجھے جیو سے ایسے کسی عمل کی توقع نہیں تھی- آرمی پبلک اسکول کا یونیفارم پہن کر خبریں پڑھنا اس سانحے میں شہید ہونے والے افراد کے خاندانوں کی دل آزاری کا سبب بن سکتا ہے“-
 

image


عامر لیاقت نے جیو نیوز کے اس عمل کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور ساتھ ہی ان ماؤں سے معافی بھی طلب کی جنہوں نے یہ خصوصی نیوز دیکھیں اور انہیں نیوز کاسٹرز کو یونیفارم پہنے دیکھ کر تکلیف پہنچی-

YOU MAY ALSO LIKE:

News anchors of Geo News wore the APS uniform while performing their duties. But as protest against this act, Amir Liaquat Hussain has resigned from the post of President of Geo Network.