آنکھوں کی صحت اور بہترین نظر کے لیے مفید غذائیں

عام طور پر ہم صرف گاجر کو ہی آنکھوں کی صحت کے لیے بہترین اور مفید قرار دیتے ہیں لیکن لوگوں کی ایک بڑی اکثریت اس بات سے ناواقف ہیں گاجر کے علاوہ بھی متعدد ایسی غذائیں موجود ہیں جو ہمیں آنکھوں کی بیماریوں سے محفوظ رکھنے کے علاوہ ہماری نظر کو بہتر بناتی ہیں- دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ تمام غذائیں ہماری روزمرہ کی خوراک کا حصہ ہیں تاہم ہم ان کے فوائد سے لاعلم ہیں-
 

Broccoli
گوبھی میں وٹامن بی 2 کی کثیر تعداد پائی جاتی ہے اور یہ وٹامن روشنی میں آنے کے بعد ہماری آنکھوں میں پیدا ہونے تبدیلی کے لیے مددگار ثابت ہوتا ہے- تاہم گوبھی کو ابالنے سے اس میں موجود وٹامن ضائع ہوجاتے ہیں- اس لیے ضروی ہے کہ اسے ہلکی بھاپ پر پکا کر کھایا جائے- اگر آپ اس میں لیموں کا رس اور زیتون کا تیل بھی شامل کرلیں گے تو آپ اس سے کئی اور فوائد بھی حاصل کرسکتے ہیں-

image


Coffee
صبح سویرے ایک کپ کافی پینے سے آپ دن بھر آنکھوں کی خارش اور جلن سے محفوظ رہ سکتے ہیں- یہ دونوں مسائل آنکھوں میں آنسوؤں کی کمی کے باعث جنم لیتے ہیں- یونیورسٹی آف ٹوکیو کے تحقیق دانوں نے ثابت کیا ہے کہ کافی کا استعمال آنسوؤں کی کمی سے پیدا ہونے والے مسائل کو دور کرسکتا ہے-

image


Corn
مکئی میں lutein اور zeaxanthin نامی دو ایسے غذائی اجزاﺀ پائے جاتے ہیں جو انسانی آنکھوں کو سورج کی روشنی اور کمپیوٹر اسکرین٬ ٹی وی اسکرین اور سمارٹ فون کی اسکرین کی روشنی سے پہنچنے والے نقصانات سے محفوظ رکھتے ہیں- اس کے علاوہ یہ دونوں غذائی اجزاﺀ سگریٹ کے دھوئیں اور فضائی آلودگی سے آنکھوں کو پہنچنے والے نقصانات سے بھی محفوظ رکھتے ہیں- مکئی آپ تازہ بھی استعمال کرسکتے ہیں اور منجمد بھی-

image


Eggs
انڈوں کی زردی میں زنک پایا جاتا ہے اور یہ آنکھوں کے ریٹینا کے لیے انتہائی مددگار ثابت ہوتا ہے ( ریٹینا آنکھوں کے پیچھا کا حصہ ہوتا ہے اور یہ روشنی کے معاملے میں انتہائی حساس ہوتا ہے)- رات میں نظر کی خرابی کی شکایت زنک کی کمی کی وجہ سے ہی پیدا ہوتی ہے- اور زنک کی کمی ہی دھندلا دکھائی دینے کا باعث بھی بنتی ہے-

image


Fish
ایسی مچھلیاں جو اومیگا تھری ایسڈ سے بھرپور ہوتی ہیں آنکھوں اور نظر کے لیے بہترین قرار دی جاتی ہیں- ان مچھلیوں میں ٹونا٬ سالمن اور میکیریل شامل ہیں- ان مچھلیوں کو کھانے سے انسان بڑھتی عمر کے ساتھ پیدا ہونے والی نظر کی کمزوری اور موتیا سے محفوظ رہ سکتا ہے- یہ مچھلیاں ہفتے میں کم سے کم دو بار ضرور کھائیے-

image


Oranges
ایسے مرد و خواتین جو روزانہ وٹامن سی سے بھرپور دو سنگترے یا مالٹے کھاتے ہیں ان کی آنکھوں کو موتیا لاحق ہونے کے خطرات میں ان لوگوں کے مقابلے میں آدھی کمی واقع ہوجاتی ہے جو روزانہ ایک سے بھی سنگترہ یا مالٹا کھاتے ہیں- یہ انکشاف BMC Ophthalmology میں شائع ہونے والی ایک طبی تحقیق میں کیا گیا ہے- یہ تحقیق 65 سال سے زائد عمر کے 600 افراد پر کی گئی ہے-

image


Sunflower seeds
سورج مکھی کے بیج وٹامن ای سے بھرپور ہوتے ہیں اور یہ وٹامن بڑھتی عمر کے ساتھ پیدا ہونے والی آنکھوں کی بیماریوں کے عمل کو سست بناتا ہے اور ساتھ ہی موتیے کو بھی بڑھنے سے روکتا ہے- وٹامن ای کی بھرپور مقدار٬ بادام٬ پالک اور زیتون کے تیل میں بھی پائی جاتی ہے- ہری سبزیوں کے سلاد کے ساتھ سورج مکھی کے بیجوں کو شامل کرنا آنکھوں کے لیے زیادہ فائدہ مند ثابت ہوتا ہے-

image


Bright orange fruits and vegetables
چمکتے نارنجی رنگ کے پھل اور سبزیاں وٹامن اے اور بیٹا کروٹین سے بھرپور ہوتے ہیں- یہ مخصوص سبزیاں اور پھل انسان کی رات میں دیکھنے کی صلاحیت کو مزید بہتر بناتے ہیں اور ساتھ ہی روشنی میں آنکھوں میں پیدا ہونے والی تبدیلیوں کے لیے بھی مددگار ثابت ہوتے ہیں- ان مخصوص سبزیوں اور پھلوں میں نارنجی رنگ کا کدو اور گاجر وغیرہ شامل ہے-

image

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE:

Carrots aren’t the only foods that can help your eyes — they’ve just gotten most of the attention; thank you, Bugs Bunny. But many other nutritious foods not only improve your vision but also can lower the risk of cataracts or age-related macular degeneration.