نابینا خاتون کی پیشنگوئیاں٬ مغرب کی نیندیں حرام

بلغاریہ سے تعلق رکھنے والی ایک نابینا خاتون کی سچ ہوتی پیشنگوئیوں نے مغرب کی نیندیں اڑا کر رکھ دی ہیں- اس نابینا خاتون نے سینکڑوں پیشن گوئیاں کی تھیں جن میں سے کئی حیرت انگیز طور پر پوری ہوچکی ہیں-

بابا وینجا نامی اس نابینا خاتون کا دعویٰ تھا کہ سال 2010 میں عرب ممالک میں سیاسی بھونچال آئے گا جبکہ سال 2016 میں یورپی ممالک پر مسلمانوں کی یلغار ہوگی- اس کے علاوہ یہ پیشنگوئی بھی کی گئی ہے کہ 2043 میں روم کے قلب میں ’’اسلامی خلافت‘‘ قائم ہوجائے گی۔
 

image


یہ نابینا خاتون 1911 میں پیدا ہوئی اور 85 سال کی عمر 1996 میں انتقال کر گئیں- ان کی درست ثابت ہونے والی پیشنگوئیوں میں نائن الیون کا حملہ٬ شام کا تنازعہ٬ 2004 کا سونامی اور گلیشیرز کے پگھلنے کا دعویٰ شامل ہیں- نائن الیون کے حوالے سے بابا وینجا نے 1989 میں دعویٰ کیا تھا کہ دو فولادی پرندے امریکی عمارتوں کو تباہ کردیں جبکہ نابینا خاتون کے مطابق شام کے تنازعہ کے اثرات دنیا بھر میں مرتب ہوں گے-

اس کے علاوہ بابا وینجا نے تابکاری اور ایبولہ وائرس کے حوالے سے بھی پیشنگوئی کی تھی جن میں سے تابکاری کا واقعہ فوکوشیما ایٹمی بجلی گھر کی تباہی کی صورت میں پیش آ چکا ہے-
 

image


بلغاریہ میں معمر خاتون کو بابا کہا جاتا ہے جبکہ وینجا نابینا خاتون کا نام تھا- بابا وینجا پر اب تک کئی کتابیں لکھی جاچکی ہیں جبکہ دستاویزی فلمیں بھی بن چکی ہیں۔ بابا وینجا اپنے گاؤں میں ایک روحانی شخصیت سمجھی جاتی تھیں اور ان کے گھر پر ہر وقت لوگوں کا ہجوم رہتا تھا- لوگ ان سے اپنے بیماریوں کے علاج کے علاوہ اپنے مسائل بھی حل کرواتے تھے-

بابا وینجا کی چند پیش گوئیاں جو درست ثابت نہیں ہوئیں ان میں 2010 میں تیسری عالمی جنگ کا چھڑنا اور 2014 میں مسلمانوں کی جانب حملے شامل تھے-
 

image

اس کے علاوہ بابا وینجا وہ پیشنگوئیاں جن کے درست ہونے یا نہ ہونے میں ابھی وقت باقی ہے٬ میں 2018 میں چین کا طاقتور ترین ملک بننا٬ 2023 میں زمین کا مدار ٹیڑھا ہونا، 2028 میں توانائی کا ایک زبردست ذریعہ دریافت ہونا، جبکہ 2033 میں قطبین کی برف پگھلنے سے سمندروں کی سطح بلند ہونا اور 2046 میں جسم کا کوئی بھی حصہ بنانا شامل ہے۔
YOU MAY ALSO LIKE:

Baba Vanga, a Bulgarian clairvoyant, has hit the headlines after apparently correctly predicting the 9/11 terror attacks, the 2004 Boxing Day Tsunami and the rise of ISIS. But what else has she foreseen?