بھارت:مسلم نوجوان کا کارنامہ٬ ہندو جوڑا اتنا متاثر کہ--

بھارت سمیت دنیا بھر میں جہاں ایک جانب مسلمانوں کو ظلم اور تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے وہیں مسلمان بغیر کسی مذہب یا قوم کی تفریق کے انسانوں کی مدد اور بہادری کی ایسی مثالیں بھی قائم کر رہے ہیں جو کم ہی دیکھنے کو ملتی ہیں-
 

image


ایسی ہی مسلمان نوجوان کی جانب سے مدد کی ایک مثال گزشتہ دنوں بھارت کے شہر چنئی کے علاقے اورا پکم میں اس وقت دیکھنے کو ملی جہاں تقریباً 400 خاندان سیلابی ریلے میں پھنسے ہوئے تھے اور کوئی حکومتی اہلکار ان کی مدد کو تیار نہ تھا اور نہ ہی دور تک کا ان کا نام و نشان موجود تھا- دوسری جانب ان مصیبت کے شکار افراد میں ایک حاملہ خاتون چترا اور ان کے شوہر موہن بھی موجود تھے-

ایسے کڑے وقت میں ایک یونس نامی مسلمان اپنے نوجوان دوستوں کے ہمراہ کشتیاں لے کر ان افراد تک پہنچا اور ان نوجوانوں نے اپنی جان خطرے میں ڈال کر حاملہ خاتون سمیت ان تمام افراد کی جانیں بچائیں- دو روز بعد حاملہ خاتون کے ہاں ایک بچی کی پیدائش ہوئی اور خاتون کے شوہر نے اس مسلمان نوجوان کے جذبے کو سراہتے ہوئے اس بچی کا نام “ یونس “ رکھ دیا-

موہن کا کہنا ہے کہ “ یہ ایک ایسا وقت تھا جب ہماری حکومت نے بھی ہمارا ساتھ چھوڑ دیا اور ایسے میں اس مسلمان نوجوان اور اس کے ساتھیوں نے اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر ہماری مدد کی ہے“-

“ اگر اس روز یہ نوجوان ہماری جان نہ بچاتے تو شاید یہ نومولود بچی بھی اس دنیا میں نہ آپاتی“-
 

image


موہن نے یونس کے نام ایک پیغام بھی تحریر کیا ہے جس میں اسے بچی کی پیدائش کی اطلاع٬ اس کے خصوصی نام کے علاوہ اس خواہش کا اظہار بھی کیا گیا ہے کہ وہ ایک دن اس بچی کو دیکھنے ضرور آئے“-

موہن نے اپنے پیغام میں یونس کو مخاطب کرتے ہوئے یہ بھی تحریر کیا ہے کہ “ ہمارے لئے آپ ہی لیڈر اور آپ ہی حکومت ہیں جناب۔ آپ ہی کے نظریے سے متاثرہو کر میں نے اپنی آمدنی کا 50 فیصد غرباءکی مدد کے لئے وقف کرنا شروع کردیا ہے۔ آپ عظیم ہیں جناب۔“

YOU MAY ALSO LIKE:

Among tales of humanity emerging from rain-battered Chennai is a story of a Hindu couple who have named their newborn after a Muslim who came to their rescue when the crisis blew them over. Chitra and Mohan, hailing from Urapakkam which suffered one of the worst flooding in the city's southern neighbourhood, named their daughter Yunus after the MBA graduate, who rescued the pregnant woman from neck-deep waters and moved her to a hospital.