زیرِ تعمیر عمارات جو تکمیل کے بعد تہلکہ مچا دیں گی

دنیا بھر میں اس وقت شاندار اور انوکھی عمارات کی تعمیرات تیزی سے جاری ہے اور یہ عمارات فن تعمیر کا ایک شاہکار بھی ہیں- ان زیرِ تعمیر عمارات میں چند ایسی عمارتیں بھی شامل ہیں جو اپنی تکمیل کے بعد نئے ریکارڈ بھی قائم کریں گی جبکہ یہ اس وقت دنیا بھر کی توجہ کا مرکز بھی بنی ہوئی ہیں- مستقبل کی چند ایسی ہی عجیب و غریب اور انوکھی زیرِ تعمیر عمارات کا احوال جانیے آج کے اس آرٹیکل میں:
 

Cobra Towers
یہ خوبصورت اور منفرد ڈیزائن کی حامل عمارت کویت میں تعمیر کی جارہی تھی- اس عمارت کی تعمیر کا آغاز سال 2008 میں کیا گیا تاہم معاشی بحران کے باعث اس پروجیکٹ فی الحال ملتوی کردیا گیا ہے- ایک سوال اس عمارت کے حوالے سے جو اکثر اٹھتا ہے وہ یہ کہ آیا اس عمارت میں لفٹ کیسے کام کرے گی؟ کیونکہ اس کا اسٹرکچر تو مرغولے کی شکل نما ہے-

image


Shanghai Tower
چین میں واقع 121 منزلہ اس عمارت کی تعمیر کا منصوبہ 1993 میں بنایا گیا لیکن یہ تعمیر رواں سال مکمل ہوئی ہے جبکہ اس کا فٹنگ کا کچھ کام اب بھی جاری ہے- اس عمارت کی بلندی سے لی جانے والی تصاویر کا سہرا ان دو روسی نوجوانوں کے سر ہے جو گزشتہ سال غیر قانونی طور پر اس عمارت میں داخل ہوگئے اور اس کے بلند ترین مقام تک جاپہنچے-

image


King Abdullah Petroleum Studies and Research Center
ممکن ہے کہ ہماری اس فہرست میں یہ سب سے کم بلند عمارت ہو لیکن یہ کسی صورت بھی دوسری عمارات کے مقابلے میں غیر متاثر کن نہیں ہے- سعودی عرب میں زیر تعمیر اس عمارت کا ڈیزائن مشہور کردار جیمز بانڈ کی انوکھی آرام گاہ سے مشابہہ ہے- اس عمارت کی سب سے خاص بات چھ کونوں کے حامل وہ کمرے ہیں جو سب آپس میں منسلک ہیں-

image


Lotte World Tower
اپنی تعمیر کی تکمیل کے بعد یہ عمارت جنوبی کوریا کے شہر سیول میں واقع تمام عمارات کے مقابلے میں سب سے بلند ترین عمارت ہوگی- یہ 123 منزلہ عمارت 555 میٹر بلند ہوگی جبکہ اس کی تعمیر 2016 میں مکمل ہوگی- یہ عمارت دکانوں٬ دفاتر٬ اپارٹمنٹس٬ ہوٹل کے علاوہ ایک ایسے پلیٹ فارم پر مشتمل ہوگی جہاں سے لوگ شہر بھر کا خوبصورت نظارہ کرسکیں گے-

image


Dawan Mountain Resort
چین میں زیرِ تعمیر اس ریزورٹ کا افتتاح سال 2016 میں متوقع ہے- اس ریزورٹ میں آئس امپیوزمنٹ کمپلیکس٬ انڈور اسکائنگ کمپلیکس٬ واٹر پارک اور ہوا میں معلق باغات موجود ہوں گے- اور یہ حقیقی معنی آرٹ کا ایک اعلیٰ نمونہ ہوں گے-

image


The Songjiang Hotel
دلچسپ اور انوکھے ڈیزائن کا حامل یہ ہوٹل بھی چین میں زیرِ تعمیر ہے جو کہ دو چٹانوں کے درمیان ایک جھیل پر تعمیر کیا جارہا ہے- اگر آپ اس کی بلندی سے دنیا کا نظارہ کرنا پسند نہیں کرتے تو آپ ہوٹل کی سب آخری منزل میں جا کر زیرِ آب دنیا کا نظارہ بھی کرسکتے ہیں-

image


Suzhou Zhongnan Center
حال ہی میں چیند اس بلند ترین سینٹر کی تعمیر کا آغاز کیا گیا ہے لیکن اس کی تکمیل کو ایک طویل وقت درکار ہے- یہ عمارت 730 میٹر بلند ہوگی اور اگر شیڈول کے مطابق سال 2020 تک یہ عمارت مکمل ہوجاتی ہے تو یہ چین کی سب سے بلند جبکہ دنیا کی تیسری بلند ترین عمارت ہوگی-

image


World One Tower
یہ 117 منزلہ زیرِ تعمیر عمارت ہے جو کہ تکمیل کے بعد دنیا کی سب سے بلند ترین رہائشی عمارت ہوگی اور ممبئی شہر کی سب سے بلند ترین عمارت ہونے کا اعزاز بھی حاصل کرے گی- اس عمارت میں 300 لگژری اپارٹمنٹس موجود ہوں گے- اس عمارت کو Georgio Armani نے ڈیزائن کیا ہے-

image

Agora Garden Tower
پرکشش ڈیزائن کی حامل یہ عمارت تائیوان کے شہر تائی پے میں زیرِ تعمیر ہے اور اس کا افتتاح سال 2016 میں کیا جائے گا- یہ ایک ماحول دوست عمارت ہے جس کی ہر بالکونی میں ایک گارڈن ضرور موجود ہوگا- یہ گارڈن سورج سے توانائی حاصل کرے گا جبکہ اسے پانی کے لیے بارش پر انحصار کرنا ہوگا-

image

Kingdom Tower
سعودی عرب میں زیرِ تعمیر کنگڈم ٹاور تکمیل کے بعد دنیا کی موجودہ سب سے بلند ترین عمارت برج خلیفہ سے اس کا یہ اعزاز چھین لے گا- یہ دنیا کی پہلی ایسی بلند ترین عمارت ہوگی جس کی بلندی کلومیٹر میں بیان ہوگی- یہ عمارت 1.6 کلومیٹر بلند ہوگی جبکہ اس کا افتتاح سال 2019 میں متوقع ہے- اس عمارت میں دفاتر٬ پرتعیش اپارٹمنٹس٬ متعدد ہوٹل اور ایک ایسا بلند ترین پلیٹ فارم بنایا جائے گا جہاں سے سیاح باہر کی دنیا کا حیرت انگیز نظارہ کرسکیں-

image
YOU MAY ALSO LIKE:

Here we present a few examples of the most impressive work. We think all of the following buildings are a hopeful sign that the future is near — and it’s going to be awe-inspiring. Just look at the sheer size and ambition of what’s being built!