دنیا کے طاقتور رہنماﺅں کی رہائشگاہیں کیسی ہیں؟

دنیا میں سب تو نہیں لیکن بہت بڑی اکثریت وائٹ ہاؤس کے بارے میں جانتی ہوگی جو کہ امریکی صدر کی رہائشگاہ ہے مگر باقی دنیا کے رہنماء کہاں رہتے ہیں؟ اس میں حیرت کی بات نہیں کہ دنیا کے طاقتور ترین افراد میں شامل سربراہ مملکت اور وزرائے اعظم وغیرہ پرتعیش گھروں میں رہتے ہیں جو ان کی پوزیشن کے مطابق ہوتی ہیں۔ یہ محلات اور مکانات ہر ضروری چیز سے لیس ہوتے ہیں یعنی ہیلی پیڈز سے لے کر انمول آرٹ کے شہہ پاروں تک۔ تو ڈان کے توسط سے ٹوکیو کے امپرئیل پیلس جہاں جاپان کے شہنشاہ مقیم ہیں سے لے کر پیرس کے ایلیسی پیلس تک یہاں چند عالمی رہنماﺅں کی پرتعیش رہائشگاہوں کو پیش کیا جارہا ہے جن کو دیکھنا دلچسپی سے خالی نہیں ہوگا۔
 

برازیل
برازیل کے دارالحکومت برازیلیا میں پلاسیو دا الوردا وہاں کے صدر کی آفیشل رہائشگاہ ہے۔ یہاں 1956 کے بعد سے منتخب ہونے والے تمام برازیلین صدور رہتے آرہے ہیں۔ پانی کے تالاب میں اس کا عکس دیکھنے والوں کو دنگ کردیتا ہے اور اسے برازیلین آرٹسٹ الفرڈو کیسھاٹی نے ڈیزائن کیا۔ اس گھر میں پرائیویٹ سویٹس، بہت بڑا لیونگ روم اور ایک تہہ خانہ ہے جہاں اس کا آڈیٹوریم، گیم روم، گوادام اور باورچی خانہ واقع ہے۔

image


فرانس
پیرس کا مقبول و معروف ایلیسی پیلس کو 1840 کے بعد سے فرانسیسی صدر کی آفیشل رہائشگاہ کی حیثیت حاصل ہے۔ فرنچ صدر فرانکوئس ہولانڈ یہاں 2012 سے مقیم ہیں۔ یہ محل 1722 میں تعمیر ہوا تھا اور یہاں سنہرے رنگ کا خوب استعمال کیا گیا ہے خاص طور پر اس کے طرز تعمیر کی عکاسی ہال آف فیسٹیویٹیز سے ہوتی ہے جہاں ہر فرنچ صدر اپنے عہدے کا حلف لیتا ہے جبکہ یہاں کانفرنسز اور ظہرانوں کا بھی ایک آفیشل کمرہ ہے۔

image


جاپان
امپرئیل پیلس ٹوکیو کے وسط میں ایک وسیع پارک کے اندر واقع ہے جس کے گرد گہری خندقیں اور پتھروں کی موٹی دیواریں ہیں۔ یہ جاپان کے شہنشاہ اور ان کے خاندان کا گھر ہے۔

image


امریکا
وائٹ ہاؤس کے بارے میں تو سب کو ہی معلوم ہے کہ وہ واشنگٹن ڈی سی میں واقع ہے اور یہ ممکنہ طور پر دنیا کی سب سے مقبول صدارتی رہائشگاہ ہے اور اوول آفس صدر کا رسمی دفتر ہے جو کہ ممکنہ طور پر سب سے مقبول کمرہ ہے۔ اس کمرے میں صدر اوبامہ سفارتکاروں، عملے، وفود اور سربرائے مملکتوں سے ملاقاتیں کرتے ہیں۔ وائٹ ہاؤس میں کھانے کے دو کمرے ہیں، ایک صدارتی خاندان اور دوسرا عالمی رہنماﺅں کی دعوت کے لیے ہے۔ ان میں سے ایک کمرہ مشعل اوبامہ نے رواں سال دوبارہ سجایا۔

image


 تھائی لینڈ
کیتھڈرل پیلس بینکاک میں واقع ہے اور یہ تھائی بادشاہ بھومی بول ایدلیاویج کی رہائشگاہ ہے جو پہلے بادشاہ ہیں جنھوں نے گرینڈ پیلس کی بجائے اسے اپنا گھر بنایا۔ اس محل میں ایک فارم بھی موجود ہے جو شاہی زرعی منصوبوں کے لیے وقف ہے جبکہ ایک اسکول بھی ہے جو شاہی خاندان اور عملے کے بچوں کے لیے ہے۔

image


ویت نام
ہنوئی میں واقع ایوان صدر کو 1906 میں فرانس کی جانب سے انڈو چائنا کے گورنر جنرل کے لیے 1906 میں تعمیر کیا گیا۔ آج اسے صرف سرکاری دعوتوں کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ اس محل کے ارگرد ایک تالاب موجود ہے جیسا انڈوچائنا عہد کی متعدد فرانسیسی عمارات میں دیکھنے میں آتا ہے۔ اسے ایک فرنچ آرکیٹکٹ نے ڈیزائن کیا اور اس کی عمارت میں یورپی انداز واضح ہے۔

image


برطانیہ
اگرچہ تیکنیکی طور پر وہ اپنے ملک کی رہنماء تو نہیں مگر ملکہ الزبتھ دوئم لندن کے بکنگھم پیلس میں مقیم ہیں جو 1837 برطانوی شاہی خاندان کا گھر بنا ہوا ہے۔ اس میں 775 کمرے ہیں جن میں سے 52 شاہی بیڈرومز، 188 عملے کے کمرے، 92 دفاتر اور 78 باتھ رومز شامل ہیں۔ ملکہ کے برعکس برطانوی وزرائے اعظم ٹٰین ڈاؤننگ اسٹریٹ نامی گھر میں رہائش اختیار کرتے ہیں۔

image


ترکی
صدر رجب طیب اردوان کی رہائشگاہ جسے وائٹ پیلس کا نام دیا گیا ہے، انقرہ میں تعمیر کی گئی۔ اس محل کی تعمیر 615 ملین ڈالرز سے ہوئی اور اس میں 11 سو سے زائد کمرے ہیں جو اسے وائٹ ہاﺅس سے بھی بڑا بناتے ہیں۔

image

جرمنی
برلن کے وسط میں واقع بیللیویو پیلس 1994 سے جرمنی کے صدر کی رہائشگاہ ہے۔ تاہم اس کی تعمیر 1785 میں فریڈرک دی گریٹ کے چھوٹے بھائی نے کی تھی، یہاں کچھ عرصے اسکول بھی قائم رہا اور نازیوں کے عہد میں اسے میوزیم کا درجہ دیا گیا تھا۔

image

اٹلی
روم میں موجود کیورینل پیلس اٹلی کے صدر کی تین رہائشگاہوں میں سے ایک ہے۔ یہ وائٹ ہاﺅس کے مقابلے میں بیس گنا بڑا ہے اور یہاں ماضی میں تیس پوپ، چار اطالوی بادشاہ اور 12 صدور قیام کرچکے ہیں۔ موجودہ اطالوی صدر نے 1200 کمروں پر مشتمل اس 16 ویں صدی کے محل کو عوام کے لیے کھول دیا ہے کیونکہ وہ یہاں بہت کم قیام کرتے ہیں اور اب یہاں اکثر آرٹ نمائشیں ہوتی رہتی ہیں۔

image
YOU MAY ALSO LIKE:

Everyone knows about the White House, but where do the rest of the world’s leaders live? Unsurprisingly, the world’s most powerful people live in luxurious homes befitting their positions. These palaces and abodes are equipped with everything from helipads to priceless works of art. From the Imperial Palace in Tokyo, where Japan’s Emperor Akihito lives, to Paris’ Élysée Palace, where French President François Hollande resides, here are the lavish residences of 11 world leaders.