بیٹی کی پیدائش پر فیس بک کے بانی کا 45 ارب ڈالر کا عطیہ

سوشل نیٹ ورکنگ کی دنیا کی مقبول ترین ویب سائٹ فیس بک کے بانی مارک زکر برگ نے بیٹی کی پیدائش کے ساتھ ہی اپنی اپنی کمپنی کے 99 فیصد شئیر خیراتی کاموں کے لیے عطیہ کرنے کا اعلان کردیا ہے-

انہوں نے اس بات کا اعلان اپنی اس فیس بک پوسٹ میں کیا جس میں انہوں نے دنیا کو بیٹی کی ولادت کی خبر دی-
 

image


مارک زکر برگ کا بیٹی کی ولادت پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا “ کہ وہ اپنی کمپنی کے 99 فیصد شئیر اپنی بیٹی میکس سمیت دنیا بھر کے بچوں کے مستقبل کو بہتر بنانے کے لیے عطیہ کر رہے ہیں“-

“ یہ رقم انسانی فلاح بہبود٬ غربت کے خاتمے اور دیگر فلاحی کاموں میں استعمال کی جائے گی“-

اس موقع پر انہوں نے ایک خیراتی ادارے چان زکربرگ کے قیام کا اعلان بھی کیا اور یہ فلاحی امور یہ ادارہ ہی سرانجام دے گا-

مارک زکربرگ 99 فیصد حصص کی مالیت پینتالیس ارب ڈالر کے لگ بھگ بنتی ہے.
 

image


مارک زکربرگ کے بیٹی کی ولادت گزشتہ ہفتے ہوئی تھی تاہم اس کا باقاعدہ اعلان گزشتہ روز منگل کو کیا گیا۔

YOU MAY ALSO LIKE:

SAN FRANCISCO — Mark Zuckerberg, the co-founder and chief executive of Facebook, announced on Tuesday that he and his wife would give 99 percent of their Facebook shares “during our lives” — holdings currently worth more than $45 billion — to charitable purposes.