دنیا بھر میں پسند کیے جانے والے 7 پاکستانی برانڈز

اگر بات کی جائے مشہور بین الاقوامی برانڈز کی تو ہمارے سامنے کئی ایسے نام آتے ہیں جو پاکستان میں وسیع پیمانے میں استعمال کیے جارہے ہیں اور ہم اس پر فخر کرتے دکھائی دیتے ہیں- لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ چند پاکستانی برانڈز ایسے بھی ہیں جن کی بین الاقوامی سطح پر موجودگی ہمارے لیے حقیقی طور پر کسی اعزاز سے کم نہیں- ہم یہاں چند ایسے مشہور پاکستانی برانڈز کا ذکر کر رہے ہیں جو دنیا بھر میں اپنی ثقافت کو پھیلا رہے ہیں اور ہمیں اس پر ضرور فخر کرنا چاہیے-
 

Khaadi
کھاڈی پاکستانی لان کا ایک مشہور برانڈ ہے جس سے خواتین کم سے کم ضرور واقف ہوتی ہیں- اس پاکستانی کمپنی نے بین الاقوامی سطح پر اپنا پہلا لگژری فیشن ہاؤس 2010 میں دبئی میں قائم کیا- اور آج دنیا کے کئی ممالک میں اس کے آؤٹ لیٹ کامیابی سے اپنی مصنوعات فروخت کر رہے ہیں- جن ممالک میں اس کے آؤٹ لیٹ قائم ہیں ان میں متحدہ عرب امارات٬ سعودی عرب٬ آسٹریلیا٬ امریکہ٬ میکسیکو٬ ملیشیا٬ کینیڈا اور برطانیہ شامل ہیں- مندرجہ ذیل تصویر برمنگھم میں واقع کھاڈی کے آؤٹ لیٹ کی ہے-

image


National Foods
ایسا ممکن ہی نہیں کہ کوئی پاکستانی شہری نیشنل فوڈز کے نام سے واقف نہ ہو- یہ مصالحے اور کھانوں کا سامان اچار٬ کیچپ٬ چٹنی سمیت دیگر کئی مصنوعات تیار کرنے والی ایک معروف پاکستانی کمپنی ہے- نیشنل فوڈ امریکی کمپنی McCormick کو مصنوعات فروخت کرنے والی تصدیق شدہ کمپنی بھی ہے- McCormick امریکہ میں مصالحے اور جڑی بوٹیاں تیار کرنے والی کمپنی ہے-

image


HBL
حبیب بینک لمیٹڈ کی اس وقت پاکستان میں 1500 سے زائد شاخیں موجود ہیں اور یہ پاکستان کا سب سے بڑا بینکنگ نیٹ ورک ہے- لیکن یہ صرف پاکستان میں ہی نہیں بلکہ دنیا کے 29 ممالک میں حبیب بینک کی شاخیں موجود ہیں جن میں امریکہ٬ فرانس٬ بیلجیم اور آسٹریلیا بھی شامل ہیں- حبیب بینک نے اپنی سب سے پہلی بین الاقوامی برانج 1951 میں سری لنکا میں قائم کی تھی- زیرِ نظر تصویر سری لنکا میں واقع برانچ کی ہے-

image


Student Biryani
اسٹوڈنٹ بریانی کی کامیابی کی داستان انتہائی حیرت انگیز ہے- اسٹوڈنٹ بریانی کے بانی حاجی محمد علی تھے جنہوں نے یہ کام انتہائی چھوٹے پیمانے پر شروع کیا لیکن آج اس کی کئی ممالک میں فرنچائز قائم ہیں- اسٹوڈنٹ بریانی نے اپنا پہلا بین الاقوامی آؤٹ لیٹ دبئی میں قائم کیا اور آج یہ ریسٹورنٹ عمان٬ کینیڈا اور ابو ظہبی میں بھی واقع ہے-

image


Amir Adnan
عامر عدنان مردوں کے فیشن کا مشہور پاکستانی برانڈ ہے اور اسے اپنی “ شیروانی “ کی وجہ سے بےپناہ مقبولیت حاصل ہے- عامر عدنان کو بین الاقوامی سطح پر متعارف کروائے جانے والے پہلے پاکستانی مردانہ برانڈ ہونے کا بھی اعزاز حاصل ہے- عامر عدنان کی مقبولیت کی بڑی وجہ سابق پاکستانی صدر پرویز مشرف اور سابق ہندوستانی وزیراعظم اٹل بہاری واجپائی کی شیروانی ڈیزائن کرنا بھی ہے-عامر عدنان کا آؤٹ لیٹ اس وقت دبئی میں بھی موجود ہے-

image


Salt'n Pepper Cuisine
یہ پاکستان ایک مقبول ترین ریسٹورنٹ ہے جس کی کئی شاخیں قائم ہیں اور اس کی مقبولیت کی بڑی وجہ پاکستانی٬ جنوبی ایشیا کی مختلف ڈشیں٬ ہندوستانی اور کانٹینٹل ڈشیں ہیں- اس ریسٹورنٹ نے اپنی پہلی بین الاقوامی آؤٹ لیٹ 2013 میں لندن میں قائم کی- مقامی طور پر ملک بھر میں اس ریسٹورنٹ کی 26 شاخیں موجود ہیں-

image


BBQ Tonight
یہ بھی ایک معروف پاکستانی ریسٹورنٹ ہے اور اس کا آغاز 1988 میں کراچی کے علاقے کلفٹن سے کیا گیا- اس وقت اس ریسٹورنٹ کی دنیا کے 6 ممالک میں شاخیں موجود ہیں جن میں متحدہ عرب امارات٬ سنگاپور٬ پاکستان٬ سعودی عرب٬ ملائیشیا اور انڈونیشیا شامل ہیں-

image
YOU MAY ALSO LIKE:

If asked to brainstorm international brands that are present and widely used in Pakistan, you will probably be able to think of many. But how many Pakistani brands do we know of, that boast a successful international presence? Here are some of the brands that export the Pakistani culture and continue to make us proud;