خوشحالی اور عملی کوشش کا رشتہ

یقین مانیں یہ رب کا نظام ہے کہ جو اپنی خود کی محنت سے کماتا ہے اسکے لئے پوری کائنات ہے تسخیر کرنے کو اور جو مانگنے والا ہے وہ دنیا کے کسی بھی جگہ پر ہو وہ اپنی معمولی دنیاوی خواھشات کی پوٹلی دوسروں کے آگے کھولے بیھٹا ہوتا ہے اور کبھی بھی مطمئن نہیں ہوتا.
اس دنیا میں ہر مادی چیز کی ایک قیمت ہے تو اگر آپ خرید کر لیتے تو امیراور مانگ کر لیتے تو فقیر کہلاتے. آپ اگر کوئی چیز ہمیشہ اپنے زور بازو سے لیتے ہیں تو جہاز تک خرید سکتے ہیں لیکن اگر فقیر ہیں تو آپ کی رسائی صرف بنیادی ضروریات تک ہی محدود ہوتی ہے. مانگنے والے کو سب روٹی ، کپڑا ، کچھ پیسے یا دوسری معمولی چیزیں ہی دے سکتے . کبھی سنا یا دیکھا آپ نے کہ کسی فقیر کو کسی نے گھر ، پلاٹ، دکان،، زیور، بائیک ، گاڑی یا کوئی اور قیمتی چیز بخشیش میں دی ہو؟

یقین مانیں یہ رب کا نظام ہے کہ جو اپنی خود کی محنت سے کماتا ہے اسکے لئے پوری کائنات ہے تسخیر کرنے کو اور جو مانگنے والا ہے وہ دنیا کے کسی بھی جگہ پر ہو وہ اپنی معمولی دنیاوی خواھشات کی پوٹلی دوسروں کے آگے کھولے بیھٹا ہوتا ہے اور کبھی بھی مطمئن نہیں ہوتا. ہم بھی کیا لوگ ہیں ویسے کہ نماز روزے جیسے آسان ارکان تو خود ادا کر لیتے لیکن حج و عمرہ ادا کرنے کو صرف الله کے بلاوے پہ چھوڑ دیتے یا زکوة دینے کی بجاے لینے والی حالت کے آس پاس رہتے لیکن خود کو بہتر بنانے کی کوشش نہیں کرتے.

دوستو، حرف آخر یہ ہے کہ اپنی جائزخواھشات کو پورا کرنے کے لئے حلال روزی اور محنت کر کے کمانے والے بن جائیں تو رب دنیا کی ہر چیز آپکے قدموں میں رکھے گا ورنہ آپ نے نوٹ کیا ہو گا کہ بہت سے نکمے ، فارغ ، محنت سے جی چرانے والے اکثر یہ کہتے ملیں گے کہ " بس جی نصیب میں اتنا ہی رزق لکھا ہے " اور پھر اپنی عزت نفس کو روندتے کسی سے الله واسطے یا بار بار ادھار مانگتے نظر آئیں گے.

سمجھ آ گئی ہو میری بات تو آس پاس کے لوگوں کو بھی بتا دیں کہ خوشحال ہونے کے لئے کوشش کرنا بری بات نہیں ہے. آپکے پاس خود ہو گا تو دوسرے کو دینے والے بنیں گے نا.اور ویسے بھی رب نے" دنیا و آخرت" دونوں کی کمائی میں کمی و زیادتی کو عملی کوشش کے ساتھ نتھی کیا ہوا ہے نہ کہ صرف دعاؤں کے ساتھ.
Mian Jamshed
About the Author: Mian Jamshed Read More Articles by Mian Jamshed: 111 Articles with 171024 views میاں جمشید مارکیٹنگ کنسلٹنٹ ہیں اور اپنی فیلڈ کے علاوہ مثبت طرزِ زندگی کے موضوعات پر بھی آگاہی و رہنمائی فراہم کرتے ہیں ۔ ان سے فیس بک آئی ڈی Jamshad.. View More