عالمی تنظیوں کے عروج و زوال کے اسباب

تنظیم چلانے والوں کے لیے رہنما اصول
دنیا میں مذہبی اور سیاسی بہت ساری ایسی تنظیموں نے جنم لیا جو شہرت و عزت کی بلندیوں کو چہونے میں خوب کامیاب ہوئیں مگر آہستہ آہستہ زوال کا شکار ہو گئیں
یہ سلسلہ تاحال جاری هے اور جب تک دنیا قائم هے عروج و زوال کے یہ نظارے چشم انسان ملاحظہ کرتی رهے گی
عالمی تنظیوں کا شہرت پانے اور زوال پذیر ہونے کی بنیادی وجوہات سے آگاه کرنا چاہوں گا

عالمی سطح پر راج کرنے والی تنظیموں کی ترقی کا راز

1: عالمی تنظیم کا بانی ہمیشہ آفاقی سوچ کا مالک ہو گا
2: فطرت انسانی سےباخوبی آگاه ہو گا
3: محبت کا سرچشمہ ہو گا
5:اپنے وابستگان کو یکجا رکہنے کی صلاحیت رکہتا ہو گا
6:اپنے قریب جمع ہونے والوں کی صلاحیتوں کو پہچاننا اور ان کو درست استعمال کرنے کا فہم رکہتا ہو گا
7:ہٹ دہرمی سے کوسوں دور البتہ ہر بات کو ناممکن کے درجے میں داخل کر کے کاہلی کا شکار نا ہو گا
8:انتقامی سوچ سے بچنے والا اور اپنی ذات سے نکل کر فیصلے کرنے والا ہو گا
9: چاپلوس اور بے وقوف لوگوں کو اپنا مشیر بنانے سے گریز کرتا ہو گا
یہ وه چند صفات هیں جو ہمیشہ سے عالمی سطح کی تنظیموں کی بنیاد رکہنے والوں میں نظر آتی ہیں
جس نے ان باتوں کا جس قدر لحاظ رکہا اسی قدر ترقی پائی
ہر جانشین ان باتوں کا حامل نہیں ہوتا اسی وجہ سے ہر صدی میں ہم سابقہ صدیوں میں موجود تنظیموں کو مٹتا هوا دیکہتے ہیں

زوال پذیر ہونے کی چند وجوہات

1: جانشین احباب کا آفاقی سوچ کے بجاے سطحی سوچ کا حامل ہونا
2:نظریات پر کام کرنے کے بجاے فطرت انسانی سے لڑائی شروع کر دینا
3:محبت صرف مفاد کے پیش نظر کرنا
4:تنظیم سے مخلص لوگوں کی پہچان سے محروم ہونا
اس طرح وقتا فوقتا ان کو ضائع کر دینا
5:باصلاحیت احباب کو پہچاننے میں اکثر غلطی کرنا
کس سے کیا کام لے سکتے ہیں اس معاملہ میں کوتاهی برتنا
6:انتقامی سوچ کے حامل افراد کو بڑی سطح پر براجمان کر دینا جو تنظیم کی ترقی کو اپنی ذات کی بنا پر داو پر لگا دیتے ہیں
7:اس سوچ کو عام کرنے اور نافذ کرنے پر توجہ نا دینا کہ اپنے قریب بالخصوص مشیر وه رکہیں جو حکمت عملی حق گوئی اور علم و شعور رکہنے والے ہوں
8:اپنی ذات میں هی گم هو کر فیصلے کرنا
9:نچلی سطح پر کیا سوچ هے خود نیچے اتر کر نا جاننا
بلکہ صرف اپنے نمائندوں کی باتوں پر اکتفا کر لینا

یہ وه چند باتیں ہیں جو ایک محلے سے نکل کر پوری دنیا میں جانے والی تنظیموں کو سمیٹ کر واپس محلے میں لا کر کہڑا کر دیتی ہے

ہم دعا کرتے ہیں نیک اور اچہے کام کے لیے بننے والی تنظیموں کو اللہ اسباب زوال سے بچا کر ہمیشہ عروج کی منازل طے کرنے میں گامزن رکہے اور اس مشکل راه میں مدد و نصرت بہی فرماے ...آمین
علامہ اشفاق مدنی
About the Author: علامہ اشفاق مدنی Read More Articles by علامہ اشفاق مدنی: 4 Articles with 3600 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.