حق کیلئے لڑنا دہشتتگردی نہیں ہوتی

جب جب کشمیر کا تذکرہ ہوتا ہے مجھ جیسے پاکستانی کا دل دھڑکنے لگتاہے شاید کشمیرکی محبت سانسوں میں بسی اور خون میں رچی ہوئی ہے۔ کبھی کبھی تنہائی میں سو چتاہوں وہ لوگ کتنے عظیم ہیں جو کسی کاز کیلئے متحرک رہتے ہیں دراصل متحرک رہناہی زندگی کی علامت ہے کشمیرکاز کیلئے جن شخصیات نے اپنی زندگی وقف کررکھی ہے ان کی جدوجہد کو تاقیامت فراموش نہیں کیا جا سکتا پاکستان کے وزیر ِاعظم میاں نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے تنازعہ ٔ کشمیرکو ایک اچھے اندازمیں اجاگر کرکے اسے پھرسے زندہ کردیاہے جس سے بھارتی حکمران بھنائے ہوئے پھرتے ہیں کیونکہ دنیا پر ان کے مظالم آشکارہورہے ہیں جس سے بھارت کے سیکولرازم کا بھانڈہ چوراہے میں پھوٹ گیاہے اب لوگ جان گئے ہیں کہ ہندوؤں نے مقبوضہ کشمیرپر غاصبانہ قبضہ کررکھاہے ہندو لیڈر قبضہ مافیا بن کررہ گئے ہیں اقوام ِ عالم نے کشمیری حریت پسندوں کو دہشت گرد تسلیم کرنے سے انکارکردیاہے یہ بھارتی حکمرانوں کے منہ پر ایک زوردار طمانچہ ہے مقبوضہ کشمیرکی وادیاں،فلک کو چھوتے پہاڑ اورہواؤں سے صدا آتی ہے
ہر کشمیری سر پہ کفن باندھ کے نکلے
حق کے لئے لڑنا تو دہشت گردی نہیں ہوتی

دنیا جانتی ہے کہ ایک طویل عرصہ سے کشمیری مسلمان بھارتی مظالم کا شکار ہیں ۔۔۔جنت نظیر وادی میں قتل و غارت کا بازار گرم ہے ۔۔۔کشمیریوں کی جدو جہد کو ریاستی جبر سے کچلنے کیلئے آئے روز مسلمانوں کے خون سے ہولی کھیلی جارہی ہے کشمیر ایک ایسا سلگتا ہوا سنگین ایشو جو عالمی ضمیر کا امتحان بن کررہ گیا ہے دنیا بھرکے کشمیری مسلمان برس ہا برسوں سے انپے حق ِ خودارادیت کیلئے جدوجہد کررہے ہیں جس کی پاداش میں بھارتی حکومت نے ان پر عرصہ ٔ حیات تنگ کردیا ہے ایک محتاط اندازے کے مطابق اب تلک ایک لاکھ سے زائد لوگ اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر اس تحریک کو ایک نئی زندگی دے چکے ہیں۔۔۔ہزاروں مرد وزن لاپتہ ہیں۔۔۔ ان گنت بھارتی جیلوں،عقوبت خانوں یا ان کی خفیہ ایجنسیوں کی تحویل میں ہیں اس جدو جہد کاایک پہلو یہ بھی ہے کہ نصف صدی سے زیادہ مدت سے کشمیر کی ہزاروں بیٹیوں کی عزت پامال کردی گئی۔۔۔لاکھوں افراد معاشی اعتبار سے تباہ ہو چکے ہیں لیکن دنیا کے منصفوں کے کان سے جوں تک نہیں رینگتی۔۔انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں اور نام نہادعلمبرداروں کو جانوروں پر ہونے والاظلم تو دکھائی دیتاہے لیکن کشمیری مسلمانوں پر گذرتی قیامت دکھائی نہیں دیتی شاید وہ اندھے ،گونگے اور بہرے بن چکے ہیں انہیں مقبوضہ کشمیرپر بھارت کا غاصبانہ قبضہ بھی نظر نہیں آتا۔۔۔کشمیریوں کے حق استواب ِ رائے کیلئے اقوام ِ متحدہ کی قرار دادوں کا بھی احترام نہیں۔۔۔اور تو اور بات بے بات پرعالمی طاقتوں کے پیٹ میں مروڑ اٹھنا معمول کی بات ہے لیکن آج تک انسانیت کی توہین پر ان کا کوئی ردِ عمل نظر نہیں آتا بلکہ وہ کشمیر کی جدوجہد کو’’دراندازی‘‘ اور کشمیری مجاہدین کو’’ اتنت وادی‘‘ کا نام دینے سے بھی دریغ نہیں کرتے حالانکہ پاکستان اورکشمیری حریت پسندباقاعدہ فریق ہیں جن کی مرضی کے بغیر مسئلہ کشمیر کا کوئی بھی حق قابل ِقبول نہیں دنیا بھر کے کشمیریوں اور پاکستانی قوم کا ایک ہی مطالبہ ہے کہ بھارت ۔۔کشمیریوں کی رائے حق دہی کو تسلیم کرتے ہوئے اپنی فوجیں مقبوضہ وادی سے واپس بلائے اور کشمیریوں کو اپنی قسمت کا فیصلہ خو دکرنے کاحق دیاجائے یہ بھارت کے اپنے وسیع تر مفاد میں ہے تنازعہ ٔ کشمیر با عزت حل کرنے سے جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کی بنیاد رکھی جا سکتی ہے۔۔۔جتنی بڑی رقم بھارت اپنے جنگی جنوں پر صرف کررہا ہے اس سے بھارت میں بہت سے عوامی بھلائی کے کام کئے جا سکتے ہیں اس طرح پاکستان بھی اپنے دفاع کیلئے جو خطیر رقم خرچ کرنے پر مجبورہے اس سے دونوں ممالک میں غربت ختم کرنے کے لئے بہترین پلاننگ کی جا سکتی ہے ۔ پاکستان نے ہمیشہ کشمیری مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کے خلاف آواز بلندکی ہے اور اس کی وسیع اشاعت کی وجہ سے بھارتی مظالم بے نقاب ہورہے ہیں۔۔ایک اور بات دنیا میں ریاستی جبر،دھونس ،دھاندلی اور ظلم سے کسی کو زیادہ دیر تک محکوم نہیں رکھا جا سکتا یہ فطری بات ہے جس چیز کو جتنا دبایا جائے وہ اتنی ہی تیزی سے ابھر تی ہے بھارتی حکمرانوں نے ۔کشمیریوں کو رائے حق دہی سے محروم کرکے بر ِصغیرپاک و ہندکے ایک ارب انسانوں کا مستقبل داؤپر لگا دیاہے حالانکہ بر ِصغیرکے لوگ امن چاہتے ہیں کیونکہ امن میں ہی ہم سب کی بقاء۔ عافیت اور سلامتی ہے کاش!بھارتی حکمران دل کی آنکھیں کھول کرغور کریں تو محسوس ہوگا امن سب سے بڑی نعمت ہے۔ مسئلہ کشمیرکو اجاگرکرنے اور دنیا کے منصفوں کی آنکھیں کھولنے کیلئے ’’کشمیری حریت پسندوں نے جس مشن کا آغاز کررکھاہے ہم سب ان کے ساتھ ہیں پوری پاکستانی قوم ان کے ساتھ ہیں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی حکمرانوں کی مداخلت کے خاتمہ، قتل و غارت اور استصواب ِ رائیتک ۔۔۔۔ اور مقبوضہ کشمیر کی بھارت سے بازیابی تک جدوجہد جاری رہے گی۔ حق کا ہمیشہ بول بالاہوتاہے انشاء اﷲ مقبوضہ کشمیر بھارتی تسلط سے آزادہورکررہے گا اس کیلئے عظیم جدوجہد مزید تیزکرناہوگی
ہر کشمیری سر پہ کفن باندھ کے نکلے
حق کے لئے لڑنا تو دہشت گردی نہیں ہوتی

Sarwar Siddiqui
About the Author: Sarwar Siddiqui Read More Articles by Sarwar Siddiqui: 218 Articles with 158423 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.