مکینوں کے جنون کی عکاسی کرتے عجیب و غریب گھر

دنیا بھر میں آپ کو تمام سائز اور تمام اشکال کے گھر دکھائی دیں گے اور بہت سے گھر ایسے بھی ہوتے ہوں گے جن کی خوبصورتی دیکھ کر آپ کی نگاہ وہی ٹھہر جاتی ہوگی- لیکن دنیا میں چند ایسے عجیب و غریب گھر بھی ہیں جن کی موجودگی کا آپ تصور بھی نہیں کرسکتے- درحقیقت ان عجیب و غریب گھروں کی تزئین و آرائش گھر کے مکینوں کے شوق اور جنون کی بھرپور عکاسی کرتی ہے- جہاں ایک جانب گھر میں دیوقامت ایکوریم موجود ہے تو وہیں دوسری طرف پورا گھر بلیوں کے کھیلنے کے لیے وقف کردیا گیا ہے-چند ایسے ہی عجیب و غریب گھروں کا احوال آج کے اس آرٹیکل میں:
 

گھر میں وسیع پیمانے پر پھیلا ایکوریم:
مچھلیاں تو سب کو پسند ہوتی ہیں مگر شاید مارٹن کو مچھلیوں سے کچھ زیادہ ہی محبت ہے اسی لیے اس نے اپنے گھر کے ایک بڑے حصے کو توڑ کر وہاں 5 ہزار لیٹر پانی پر مشتمل ایک شاندار ایکوریم نصب کیا ہے- Kent کے علاقے روچسٹر میں واقع اس گھر میں موجود اس ٹینک کی قیمت لگ بھگ 75 ہزار ڈالر ہے اور اس میں آدھا ٹن مرجان٬ مشینری٬ پمپ اور ایک کمپیوٹر بھی نصب ہے جس کی مدد سے یہ ایکوریم 24 گھنٹے کام کرتا رہتا ہے- مارٹن کے اس ایکوریم کی کُل قیمت تقریباً 2 لاکھ 30 ہزار ڈالر ہے- اس ایکوریم میں مختلف اقسام کی تقریباً 120 مچھلیاں رکھی گئی ہیں- یہ ٹینک اتنا بڑا ہے کہ اس کے ایک حصے میں تیراکی بھی ممکن ہے-

image


گھر کو ہوائی جہاز میں تبدیل کردیا:
اسٹیو اور وکی ایورسن کی زندگی میں نیا موڑ اس وقت آیا جب انہوں نے اپنے گھر کو ہوائی جہاز کی شکل دے دی- ان کا ایک کمرہ جہاز کے کاک پٹ کی مانند بنا ہوا ہے- لنکشائر کے علاقے بیکپ میں واقع اس گھر کو یہ انوکھی صورت دینے کے لیے اس جوڑے نے تقریباً 60 ہزار ڈالر خرچ کیے- اس جوڑے نے اچھوتے پن کی انتہا کرتے ہوئے اپنے گھر کو بوئنگ 737 میں تبدیل کر دیا- اس جہاز نما گھر میں 12 سیٹیں بھی نصب کی گئی ہیں- 42 سالہ اسٹیو کا کہنا ہے کہ “ اکثر لوگوں کا خیال ہے کہ یہ سب بےمرکز ہے لیکن آپ کو وہ کرنا چاہیے جو آپ کو خوش رکھے“-

image


چرچ کو گھر میں تبدیل کردیا:
معمولی سامان اور باہر لگے پتھروں کو دیکھ کر کوئی نہیں کہہ سکتا ہے کہ Northumberland کے علاقے Kyloe میں واقع یہ تاریخی چرچ کسی کا گھر بھی ہوسکتا ہے- جی ہاں اس چرچ کو پہلے ایک شادی شدہ جوڑے نے خریدا اور اس کے بعد چرچ کو گھر میں تبدیل کرنے کے لیے اس پر چرچ کی قیمت سے تین گنا زائد رقم خرچ کی گئی- تزئین و آرائش کا یہ کام کئی سال تک جاری رہا- لیکن اس چرچ کی تزئین و آرائش سے زیادہ اس کی بحالی پر زور دیا گیا ہے اور کوشش کی گئی کہ چرچ کا زیادہ تر حصہ تبدیل نہ کیا جائے اور اسے اس کی اصلی حالت میں ہی رکھا جائے-

image


گھر بلیوں کے لیے وقف کردیا:
کیلیفورنیا کے علاقے Goleta ایک رہائشی جن کی پہچان سامنے نہیں آسکی نے اپنی 18 پالتوں بلیوں کے لیے اپنے گھر کو وقف کردیا ہے- بلیوں کے اس شوقین شخص نے اپنے گھر میں بلیوں کے کھیلنے کے رنگارنگ ریمپس٬ گزر گاہیں اور سرنگیں بنا رکھی ہیں جبکہ گھر میں ایک گزرگاہ گول دائرے کی شکل میں تعمیر کی گئی ہے- گھر کو بلیوں کے کھیل کود کے لیے ڈیزائن کرنے کے لیے 35 ہزار ڈالر کی رقم خرچ کی گئی-سب اہم بات یہ کہ گھر میں ایسا نظام بھی موجود ہے جو جانوروں کو باہر کی تازہ ہوا مہیا کرتا ہے-

image


مشہور زمانہ پروگرام “The Simpsons” سے متاثر جوڑا:
جوئیل ہملٹن اور مارسیہ انڈرچک نے اپنے گھر کے کچن کو مشہورِ زمانہ شو “The Simpsons” کے طرز تر تعمیر کیا ہے-کیلگری سے تعلق رکھنے والے اس جوڑے کے گھر کے کچن میں موجود الماریاں نارنجی اور جامنی رنگ کی ہے جبکہ اسے شو سے مزید مشابہت دینے کے لیے کچن میں لگائے جانے والے پردوں پر بھی گاجریں پرنٹ ہیں- کچن میں موجود چند آلات کا رنگ بھی ہلکا ہرا رکھا گیا ہے- کچن میں شو کے کچن کی تصویر بھی نصب ہے جبکہ یہ پروگرام میں دکھائے جانے والے کچن کی حقیقت سے تقریباً 80 فیصد قریب تر ہے-

image


ٹرین کی بوگیاں گھر میں تبدیل:
نارتھ یاکشائر کے علاقے Allerston کا پرانا ریلوے اسٹیشن کبھی اپنی خدمات سرانجام دیا کرتا تھا تاہم اب اسٹیشن پر موجود ٹرین کی 3 بوگیوں کو گھر اور مہمان خانے میں تبدیل کردیا گیا ہے- گھر کا یہ انوکھا ڈیزائن بہت سراہا جارہا ہے- یہ گھر کارول اور مارک بنسن کی ملکیت ہے- 55 سالہ مارک اب بھی ریلوے کے ملازم ہیں اور انہوں نے اس ریلوے اسٹیشن ہی کو اپنا گھر بنا لیا ہے-

image
YOU MAY ALSO LIKE:

"Home" can mean a wide array of things. Far more than four walls and a roof, home is a sanctuary and a shelter. No two are the same. And some are more unique than others. From build a massive indoor aquarium to The couple who transformed their home into an airplane, people across the globe live in unconventional dwellings. Here are some of the strangest.