اب مسلم ملک میں بھی برقعہ پر پابندی عائد

اب تک غیر مسلم ممالک میں تو مسلمان خواتین کے برقعہ یا سکارف پہننے پر تو پابندی عائد کی جاتی ہی تھی لیکن اب ایک مسلمان ملک میں بھی خواتین کے برقعہ پہننے پر پابندی لگا دی گئی ہے-

جی ہاں اب افریقی ملک سینگال میں بھی خواتین کے برقعہ پہننے پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے-
 

image


سینیگال کے وزیرداخلہ عبدالئی داﺅدا کے مطابق برقعہ پر پابندی کا فیصلہ قومی سلامتی کے پیشِ نظر کیا گیا ہے اور اس فیصلے کے بعد خواتین ایسے برقعے نہیں پہن سکیں گے جن میں سے صرف ان کی آنکھیں دکھائی دیتی ہوں-

وزیر داخلہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ “خدشہ ہے کہ کہیں دہشت گرد برقعہ کی آڑ میں اپنی کاروائیاں نہ شروع کردیں“-
 

image


تاہم 92 فیصد مسلمان آبادی والے اس ملک میں اب تک کوئی دہشت گردی کا واقعہ پیش نہیں آیا لیکن حکومت کو خطرہ ہے نائیجیریا میں متحرک شدت پسند تنظیم بوکوحرام سینیگال میں بھی اپنی کاروائیاں کر سکتی ہے اسی لیے پیشگی ایسے اقدامات کیے جا رہے ہیں تاکہ بوکوحرام کی کسی بھی ممکنہ کارروائی کا تدارک کیا جا سکے۔

YOU MAY ALSO LIKE:

Plans by the Senegalese government to prohibit women from wearing full-body veils, amid growing security concerns, have sparked debate within the majority-Muslim country. Interior Minister Abdoulaye Diallo said on Tuesday that the need to prevent potential attacks was behind a government’s decision to outlaw the full-body veil, which leaves only the eyes uncovered.