ملتان: خواتین کا فٹ بال میچ ریسلنگ میں تبدیل

گزشتہ روز ملتان میں کھیلا جانے والا خواتین کا فٹبال میچ اچانک اس وقت ریسلنگ میں تبدیل ہوگیا جبکہ دونوں ٹیموں کی دو خواتین معمولی تلخ کلامی پر آپس میں الجھ پڑیں اور دیکھتے ہی دیکھتے ایک دوسرے پر مکوں کی بارش کردی-

یہ فٹبال میچ ملتان اور خانیوال کے گرلز کالج کی ٹیموں درمیان کھیلا جارہا تھا اور یہ ” انٹر کالجیٹ گرلز فٹ بال چیمپئن شپ “ کے مقابلوں کا ایک راؤنڈ میچ تھا-
 

image


دونوں خواتین کے درمیان تلخ کلامی باعث غلط دھکا بنا جس نے انہیں ایک دوسرے پر گھونسے برسانے اور بال نوچنے تک جا پہنچایا جبکہ جھگڑا دیکھ کر دونوں ٹیموں کی دیگر خواتین بھی ان دونوں کھلاڑیوں کے اردگرد جمع ہوگئیں اور جھگڑا بڑھ گیا-

اس جھگڑے کے نتیجے میں چار خواتین معمولی زخمی بھی ہوگئیں-

تاہم اس سے قبل کہ معاملہ کچھ زیادہ خراب ہوتا ہے دونوں ٹیموں کے کوچز اور میچ انتظامیہ نے مداخلت کر کے بگڑتی صورتحال کو بروقت قابو کرلیا- اور صلح و صفائی کے بعد میچ کو دوبارہ شروع کروایا گیا-

YOU MAY ALSO LIKE:

Four girl students were injured when two football teams attacked each other during the final match of the Inter-Collegiate Football Tournament at the BISE ground here on Monday. The match was under way between Multan and Khanewal teams when the girls from both teams attacked each other. As a result, four girls were injured. According to the BISE sources, the scuffle occurred when a player pushed a player of the rival team.