موت کی اصل حقیقت جس سے آپ واقف نہیں

موت ایک ایسی حقیقت ہے جس سے انکار ممکن نہیں اور دنیا میں موجود ہر انسان کو اس کا مزہ چکھنا ہے- اکثر افراد زندگی بھر موت سے بچنے کی کوشش کرتے ہیں لیکن آخر میں وہ بھی اس کے شکنجے سے بچ نہیں پاتے- یہاں ہم آپ کو موت سے جڑے چند ایسے حقائق بتا رہے ہیں جنہیں جان کر آپ اپنے زندہ ہونے پر ضرور شکر ادا کریں گے-
 

image
مکمل انسانی تاریخ میں اب تک موت کا شکار بننے والے افراد کی تعداد تقریباً 100 بلین بنتی ہے-
 
image
نیویارک شہر میں قتل کے مقابلے میں خودکشی کے ذریعے موت کو گلے لگانے والے افراد کی تعداد زیادہ ہے-
 
image
جب انسان کی موت واقع ہوتی ہے تو اس کے سننے کی صلاحیت سب سے آخر میں کام کرنا چھوڑتی ہے-
 
image
اگرچہ آپ کا جسم زندہ ہوتا ہے لیکن اس کے باوجود ہر ایک منٹ میں آپ کے جسم میں موجود 35 ملین خلیے موت کا شکار بنتے ہیں-
 
image
انسان پیدا 270 ہڈیوں کے ساتھ ہوتا ہے لیکن مرتا صرف 206 ہڈیوں کے ساتھ ہی ہے-
 
image
آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ برطانیہ میں "rent a mourner" نامی سروس بھی موجود ہے جس کے تحت انسان اپنی آخری رسومات میں شرکت کے لیے کرائے پر جعلی دوست حاصل کرسکتا ہے-
 
image
ہر سال 13 افراد کی موت کی وجہ وینڈنگ مشین بنتی ہیں-
 
image
بھارت میں ایک قبیلہ ایسا بھی آباد ہے جو انسان کی پیدائش پر غم اور موت پر خوشی مناتا ہے-
 
image
امریکہ میں ہر ایک گھنٹے میں ایک فرد صرف شرابی ڈرائیور کی وجہ سے اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھتا ہے-
 
image
دنیا میں ہر 40 سیکنڈ میں کسی بھی جگہ کوئی ایک فرد خودکشی ضرور کرتا ہے-
 
image
ہر سال 600 امریکی باشندے صرف بیڈ سے گرنے کی وجہ سے موت کا شکار بن جاتے ہیں-
 
image
ہر سال تقریباً 5 لاکھ افراد صرف طبی غلطیوں کی وجہ سے اپنی جان گنوا بیٹھتے ہیں-
 
image
ہر 8 میں سے 1 فرد کی موت کی وجہ فضائی آلودگی ہوتی ہے-
 
image
غربت کے باعث روزانہ 20 ہزار بچے موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں-
YOU MAY ALSO LIKE:

Death. It can be a sad event in our lives but it happens to all of us at one point or another. Some people spend their whole lives trying to avoid it. Others have a scary fascination of dancing with it but at the end of the day, death is pretty much a guarantee. So might as well learn as much about it as you can right?