سفر شروع کرنے سے پہلے ذرا یہاں غور کرلیں

سفر چاہے طویل ہو یا مختصر٬ بیرونِ ملک ہو یا پھر اندرونِ ملک اس کی تیاری ضرور کی جاتی ہے- لیکن ہم اکثر اس تیاری میں کئی اہم باتیں بھول جاتے ہیں جس کی وجہ سے اکثر ہمارا سفر مشکلات کا شکار بن جاتا ہے- اور یہ سب کچھ عموماً جلد بازی یا پھر کم علمی کی وجہ سے ہوتا ہے- ہم یہاں کچھ ایسے اہم نکات کا ذکر کر رہے ہیں جن پر سفر شروع کرنے سے قبل اگر تیاری کے دوران عمل کرلیا جائے تو آپ کا سفر ہمیشہ خوشگوار رہے گا-
 

image
کپڑوں کو تہہ کرنے کے بجائے انہیں رول کر کے سوٹ کیس میں رکھیں- ایسا کرنے سے آپ کے سوٹ کیس میں کافی جگہ بچ جائے گی اور آپ باآسانی بہت سارا سامان بیگ میں پیک کرسکتے ہیں-
 
image
سفر کرنے دوران صرف ہلکے پھلکے کپڑے رکھیں اور بہت زیادہ کپڑے پیک کرنے سے اجتناب کریں- جلد خشک ہوجانے والے کپڑوں کا انتخاب کریں جو رات میں آپ دھو کر بچھائیں تو صبح تک پہننے کے لیے تیار ہوں- نائیلون٬ پولیسٹر٬ رائیون اور کاٹن پولیسٹر سے تیار کپڑے سب سے زیادہ مفید ہیں-
 
image
اپنے ضروری کاغذات کو کمپیوٹر میں سکین کر کے محفوظ کرلیں- حفاظت کے پیشِ نظر اپنے آپ کو ای میل بھی کر دیں-
 
image
نقد رقم مختلف جگہوں میں تقسیم کر کے رکھیں صرف ایک جیب میں ہی نہ رکھیں-
 
image
پلاسٹک بیگ اور اخبارات کو اپنے سامان میں ضرور شامل کریں کیونکہ ان چیزوں کی ضرورت کبھی بھی پڑ سکتی ہے اور ان کی افادیت سے بھی انکار نہیں کیا جاسکتا-
 
image
پانی کی بوتل ائیرپورٹ یا اسٹیشن سے خریدنے کے بجائے گھر سے ہی ساتھ لے کر جائیں اور ایک اضافی خالی بوتل بھی ساتھ رکھیں- مذکورہ بات پر پانی مہنگا اور غیر معیاری بھی ہوتا ہے-
 
image
اسمارٹ فون کے چارجر اور ہینڈ فری ساتھ رکھنے کے علاوہ مختلف تفریحی اپلیکیشن بھی اپنے فون میں انسٹال کرلیں- یہ ایپس آپ کو سفر میں بوریت کا شکار نہیں ہونے دیں گی- تاہم ان ایپس میں نقشوں اور ریسٹورنٹس کی معلومات کی ایپس کو بھی ضرور شامل کریں-
 
image
اپنے ساتھ دواؤں کا ڈبہ ضرور رکھیں جو آپ کو ضرورت کے وقت کام آئے- ان دواؤں میں طبی امداد کا سامان٬ درد کش دوائیں٬ جراثیم کش کریم اور ڈاکٹر کی تجویز کردہ دوائیں ضرور شامل ہوں-
 
image
اپنے ساتھ تولیا یا اسکارف ضرور رکھیں کیونکہ ایک تو نہ اس کا وزن ہوتا ہے اور دوسرا یہ منہ صاف کرنے کے کام بھی آجاتا ہے-
 
image
ہوائی سفر کے دوران اپنے سوٹ کیس کی پہچان کے لیے اس پر کوئی منفرد نشانی ضرور لگائیں جیسے کہ کسی رنگ کا ربن آپ اپنے سوٹ کیس کے ساتھ منسلک کر سکتے ہیں یا پھر کوئی اسٹیکر وغیرہ بھی لگا سکتے ہیں-
 
image
اپنے ساتھ ایک ڈائری ضرور رکھیں جس میں آپ اپنے سفر کی یادگار باتیں ہمیشہ کے لیے محفوظ کرسکیں-
 
image
جہاں آپ اپنی چھٹیاں یا وقت گزارنے جارہے ہیں وہاں کے بارے میں ضروری معلومات پہلے ہی حاصل کرلیں- جیسے کہ وہاں کا موسم کیسا ہے؟ اندرونِ شہر سفر آسان ہے یا مشکل؟ اس طرح آپ اپنی تیاری آسانی سے کرسکیں گے-
 
YOU MAY ALSO LIKE:

We can't sell you flying carpets, but we can tell you these some hacks that will make travelling just as easy and so much more enjoyable. Like if Roll your clothes while packing, instead of folding them. No, this is not a myth the space saved is quite measurable. It presses out air pockets and stretches out wrinkles, compactly packing all your clothes.