خواتین کی وہ ایجادات جنہوں نے دنیا بدل دی

بلاشبہ نت نئی ایجادات دلچسپ ہوتی ہیں لیکن یہ کئی دہائیوں یا پھر بعض اوقات کئی سالوں کی سوچ و بچار اور انتھک محنت کا نتیجہ ہوتی ہیں- یقیناً آپ ایسی بہت سی ایجادات کے بارے میں تو جانتے ہیں جن کے مؤجد مرد حضرات ہیں لیکن کیا آپ ایسی کامیاب ایجادات کے مؤجدوں سے بھی واقف ہیں جو کوئی مرد نہیں بلکہ خواتین ہیں- جی ہاں ہماری روزمرہ کی زندگی میں استعمال ہونے والی کئی اہم اشیا ایسی بھی ہیں جن کی تخلیق کا سہرا خواتین کے سر ہے-
 

Paper Bags
Margaret Knight کو “ لیڈی ایڈیسن “ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے کیونکہ یہ ایک انتھک محنت کرنے والی خاتون تھیں- مارگریٹ ہی وہ خاتون تھیں جنہوں نے پیپر بیگ تیار کرنے والی مشین ایجاد کی تھی- اور آج ہم جو پیپر بیگ استعمال کرتے ہیں وہ بالکل ویسے ہی ہیں جو مارگریٹ کی تخلیق کردہ مشین سے تیار کیے جاتے تھے- مارگریٹ کو ان کی خدمات کے اعتراف میں ملکہ وکٹوریہ کی جانب سے “Decoration of the Royal Legion of Honor” سے بھی نوازا جا چکا ہے- اس کے علاوہ اس خاتون کو 2006 میں “National Inventors Hall of Fame” میں بھی شامل کیا گیا-

image


Invisible Glass
کیتھرین بلوگیٹ وہ پہلی خاتون سائنسدان ہیں جن کو جنرل الیکٹرک ریسرچ میں ملازمت دی گئی- انہوں نے ایک ایسا شیشہ ایجاد کیا جس سے 99 فیصد روشنی گزر سکتی ہے اور وہ بھی بغیر کسی عکس کے- یہ شیشہ سب سے پہلے ہالی ووڈ کی فلموں کے لیے 1939 میں استعمال کیا گیا- آج اس شیشے کا استعمال ٹیلی اسکوپ٬ کیمرے کے لینس٬ گھڑیوں٬ چشمے اور تصاویر کے فریم سمیت کئی اہم اشیا میں کیا جاتا ہے-

image


Monopoly
مشہور کھیل مونوپلی کی تخلیق کے حوالے دنیا میں دو ڈیزائںرز کو جانا جاتا ہے ایک - Charles Darrow اور دوسری Elizabeth Magie- یہ کھیل پہلے تعلیمی حوالے سے استعمال کیا جاتا تھا- اس کھیل کی مدد سے لینڈ مافیا کے زمینوں پر بے جا قبضوں اور ان کے معیشت پر اثرات کو نمایاں طور پر پیش کیا جاسکتا تھا- اس کھیل کا اصل نام ““The Landlord’s Game” تھا-

image


Solar Heating Systems
ماریہ ٹیلکیس وہ خاتون سائنسدان ہیں جنہوں نے شمسی توانائی کی ٹیکنالوجی پر بھی کام کیا- ماریہ کا شمار تھرمل اسٹوریج سسٹم کے بانیوں میں ہوتا ہے- سب سے پہلا شمسی توانائی کی مدد سے گرمائش حاصل کرنے والا نظام ماریہ ٹیلکیس نے ہی ڈیزائن کیا تھا- سولر مصنوعات کی تخلیق کے باعث ماریہ کو “ Sun Queen” کے نام سے بھی جانا جاتا ہے- 1977 میں امریکن سولر انرجی سوسائٹی نے ماریہ کی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں Charles Greeley Abbot ایوارڈ سے نوازا-

image


Wireless Technology
“ دنیا کی خوبصورت ترین خاتون“ کا خطاب پانے والی Hedy Lamarr ایک مقبول اور خوش قسمت فنکارہ تھی- دوسری جنگِ عظیم کے دوران جرمن آبدوزوں نے تارپیڈو میزائل سے مسافر بحری جہازوں کو نشانہ بنایا- اس وقت یہ اداکاری سے اکتا جانے والی اس خاتون کو کسی ایسی ٹیکنالوجی کا خیال آیا جس کی مدد سے بحری جہازوں سے رابطہ ممکن ہو اور اس نے اس پر کام شروع کردیا- اور یوں اس خاتون نے “spread spectrum” اور frequency hopping نامی ٹیکنالوجی متعارف کروائی- اسی ٹیکنالوجی کی بنیاد پر آج دنیا وائی فائی٬ جی پی ایس اور بلیو ٹوتھ کو جانتی ہے-

image


Computer Programming Language
Grace Hopper کو کمپیوٹر پروگرامنگ لینگویج کی تخلیق کے حوالے سے جانا جاتا ہے- Grace نے 1994 میں بحیثیتِ پروگرامر دنیا کے پہلے کمپیوٹر ہارورڈ مارک 1 پر کام کیا- ان کی تخلیق کردہ COBOL پہلی اعلیٰ سطح کی کمپیوٹر لینگوجز میں شمار کی جاتی ہے- کمپیوٹر میں پائے جانے والے مسائل کو حل کرنے کے لیے “Computer bug” اور debugging” کے مفہوم کی مقبولیت کا سہرا ان خاتون کے سر ہی ہے-

image


Kevlar
Stephanie Kwolek ایک کیمسٹ تھی جو کہ 40 سے زائد عرصے تک DuPont نامی ادارے کے ساتھ وابستہ رہیں- ان خاتون نے 1965 میں synthetic fiber کیلور تیار کیا- کیولر اسٹیل سے بھی 5 گنا زائد مضبوط تھا- آج اس کا استعمال افواج کے زیرِ استعمال اشیا مثلاً جنگی ہیلمٹ٬ بیلسٹک فیس ماسک اور بلٹ پروف جیکٹ میں کیا جاتا ہے- کیولر ایک بہت ہی ہلکا اور موٹا میٹیریل ہوتا ہے-

image
YOU MAY ALSO LIKE:

What would the world be without GPS or Wi-Fi? Without some of the women on this list, the world could be a more dangerous place. Less safe. Less interesting. Inventions are fascinating. They come about after many years, decades, or centuries of evolution. The women on this list made remarkable contributions to the world of technology. These are some brilliant things invented by women that changed the world.