ابھی موصول ہونے والی ای میل کا جواب پہلے سے موجود

اس ٹول کی مدد سے بڑی تعداد میں ای ملیز کو باآسانی جواب دیا جاسکتا ہے- اس ٹول میں پہلے سے کئی مختصر جواب موجود ہیں جنہیں صارف کو منتخب کر کے صرف سینڈ کرنا ہے-

آج کے مصروف ترین دور کسی ای میل کا جواب دینے کے لیے وقت نکالنا مشکل معلوم ہوتا ہے لیکن جی میل نے اپنے صارفین کی اس مشکل کو کسی حد تک آسان بنا دیا ہے- جی میل نے اپنی ان باکس ایپ میں ’سمارٹ ری پلائی‘ نامی ایک ٹول متعارف کروایا ہے-
 

image


اس ٹول کی مدد سے بڑی تعداد میں ای ملیز کو باآسانی جواب دیا جاسکتا ہے- اس ٹول میں پہلے سے کئی مختصر جواب موجود ہیں جنہیں صارف کو منتخب کر کے صرف سینڈ کرنا ہے-

ان باکس مشینی تجزیے کے بعد چند مناسب جوابات تجویز کرتا ہے جن میں سے صارف اپنی مرضی کا جواب منتخب کرتا ہے-

مثال کے طور پر کسی ای میل میں آپ سے چھٹیوں کے منصوبے کے حوالے سے دریافت کیا جائے تو ان باکس میں موجود“ ’فی الحال کوئی منصوبہ نہیں‘، ’ میں جلد بتاؤں گا‘ اور ’میں ابھی اس بارے میں سوچ رہا ہوں‘ جیسے جوابات ظاہر ہوتے ہیں-
 

image


صارف چاہے تو ان جوابات میں تبدیلی یا اضافہ کر کے بھی کسی شخص کو جوابی ای میل جاری کر سکتا ہے-
یہ منفرد فیچر رواں ہفتے انڈرؤائیڈ اور آئی او ایس کیلئے دستیاب ہوگا-

YOU MAY ALSO LIKE:

With the holidays approaching and emails coming in at a furious pace, we can all use a little help. Inbox is already on hand assisting you with the next step, organizing your trips, and even suggesting reminders. But when you're checking email on the go, it can be cumbersome and time-consuming to reply to all or even some of them.