فیس بک ملازمین کا انوکھا تجربہ

دنیا جہاں ایک جانب تیز رفتار انٹرنیٹ کے حصول کے لیے کوشاں ہے وہی دوسری طرف دنیا کی مقبول ترین سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک کے ملازمین کو دانستہ طور پر انتہائی سست رفتار انٹرنیٹ پر سوشل میڈیا استعمال کروایا جارہا ہے-
 

image


درحقیقت یہ سب ٹو جی ٹیوز ڈے نامی ایک مہم کا حصہ ہے جس کے تحت فیس بک کے ملازمین انتہائی سست رفتار انٹرنیٹ مہیا کیا گیا تاکہ وہ ترقی پذیر ممالک میں موجود لوگوں کو انٹرنیٹ کی سست رفتاری کی وجہ سے پیش آنے والے مسائل کا اندازہ لگا سکے-

اس انوکھی مہم کا آغاز فیس بک کی جانب سے ہی کیا گیا ہے اور اس انٹرنیٹ کی رفتار اس حد سست رکھی گئی ہے کہ عام ویب سائٹ کا پیج اوپن ہونے میں بھی کئی منٹ کا وقت لگتا ہے-
 

image


فیس بک انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ان کے ملازمین کو اس مہم سے یہ اندازہ ہوا کہ دنیا بھر میں ٹو جی کنکشن پر فیس بک کا استعمال کتنا مشکل ثابت ہوتا ہے- اس طرح ہم ایسے ممالک جہاں انٹرنیٹ سست رفتار ہیں کے لیے ایسے اقدامات آسانی سے کرسکیں گے جن سے وہاں فیس بک آسانی سے استعمال کی جاسکے-

YOU MAY ALSO LIKE:

Facebook is giving its employees the chance to purposefully slow down their Internet connection to a simulated 2G speed to help them better understand what it's like to use the social network in emerging markets where connectivity is slower.