زلزلے کا پیغام پاکستانیوں کے نام

زلزلے پہلے بھی کئی دفعہ آ چکے ھیں اور معمول یہی دیکھا ھے کہ زلزلہ آیا گھروں سے باھر نکل آئے۔ دل میں خوف پیدا ھوا۔ توبہ کی،کلمہ شریف پڑھا، کچھ دن تک دل میں خوف رھا اور پھر زلزلہ بھی بھول جاتا ھے اور خوف بھی ختم ھو جاتا ھے۔

8اکتوبر2005 کو اکتوبر کے مہینے میں زلزلہ آیا اور زلزے کی شدت ریکٹر سکیل پر 3۔7 تھی۔ سرحد،کشمیر کے ساتھ ساتھ پنجاب کا کچھ حصہ بھی متاثر ھوا۔ پورے پورے گائوں،بستیاں اور کئی شہر تہس نہس ھو کر ملبے کا ڈھیر بن گئے۔ پہاڑ کے پہاڑ ،زمین سے اکھڑ کر آبادیوں پر الٹ گئے۔ نہ جانے کتنے ھنستے بولتے زندہ انسان یکایک دفن ھو گئے۔ ایسی ھولناک تباھی مچی کہ ابھی تک اس کے اثرات دیکھے جا سکتے ھیں۔ امداد لے کر بار بار جانے والے جب بھی واپس آئے تو انھوں نے یہ بتا کر حیران کر دیا کہ اپنی آنکھوں سے ھولناک اجتماعی تباھی دیکھ کر آئے ھیں،لیکن مزارات کو سلامت دیکھا بلکہ ھمارے دوستوں کے جو ٹرک امداد لے کر جاتے رھے وہ اکثر مزارات ھی کو اپنا پوائنٹ بنا کر امداد تقسیم کرتے رھے۔ سال 2005 کے زلزلے نے سرحد،کشمیر کے ساتھ پنجاب کا بھی کچھ علاقہ تباہ کر دیا جبکہ باقی ملک محفوظ رھا۔

لیکن حال ھی میں 26 اکتوبر 2015 کو آنے والے زلزلے کے کچھ آثار عجیب ھیں۔ اکتوبر کی مماثلت ھے۔ سال 2005 میں 8 اکتوبر کو زلزلہ آیا تھا اور اس سال بھی 27 اکتوبر کو زلزلہ آیا ھے۔ سال 2005 میں زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر 3۔7 تھی ، تباھی ھولناک تھی اور اس بار سال 2015 میں زلزلے کی شدت 1۔8 بتائی جا رھی ھے، سال 2005 میں زلزلے نے سرحد کشمیر میں بڑی تباھی کے ساتھ، پنجاب کے کچھ حصے میں ھولناک تباھی مچائی،ملک کا باقی حصہ محفوظ رھا۔ اب کی بار زلزلہ سارے پاکستان میں آیا ھے۔ نقصان ھوا ھے ، لیکن ملک بہرحال اجتماعی ھولناکی سے ملک بچ گیا ھے۔ لیکن یہ زلزلہ کچھ جگہ تنبیہی تباھی کے ساتھ پاکستان کے چپے چپے پر کچھ پیغام چھوڑ گیا ھے۔ لگتا ھے اب کی بار پاکستانیوں کو کچھ دن زلزلہ زلزلہ کا ورد کر کے زلزلے کو بھول جانے کی بجائے ان پیغاموں کا پڑھنا اور سمجھنا ھو گا۔

زلزلے کا یہ واضح اعلان ھے کہ میں پہلے سے زیادہ شدت سے آیا ھوں لیکن تمہیں اس رعایت دے کر جا رھا ھوں۔ تم سب باز آجائو،باز آ جائو۔ ورنہ میں دوبارہ بھی آ سکتا ھوں۔ رشوت خورو،سود خورو،ڈاکے مارنے والو،کھانے پینے کی چیزوں میں ملاوٹ کر کے مخلوق کی صحت سے کھیلنے والو،مریضوں کی صحت سے کھیلنے والے ڈاکٹرو، عوام کو اذیت دینے والے جعلی معالجوں، جانوروں،پرندوں کے نام پر عوام کا پیسہ کھانے والو باز آ جائو۔

اپنے بہن بھائیوں کو جائیدادوں میں وراثتی حق سے محروم کرنے والو، نکاح جیسی مقدس سنت کو ھندو طور طریقوں سے رنگ دینے والو،حق مہر کے اسلامی اصول کو بلیک میلنگ کا ذریعہ بنانے والو، شادی کو کاروبار بنا کر لوگوں کی بیٹیوں کا مزاق بنانے والو،لوگوں کے مال،مکانوں پر ناجائز قبضہ کرنے والو،ماں باپ کی حق تلفی کرنے والو،انھیں بڑھاپے میں اکیلے چھوڑ دینے والو،زنا خورو،شراب پینے والو،بیویوں کے پیچھے لگ کر والدین کے ساتھ زیادتی کرنے والو،اولاد کی حق تلفی کرنے والوں،یتیموں مسکینوں کے ساتھ زیادتی کرنے والو باز آ جائو۔

عوام کے ووٹوں سے منتخب ھو کر عوام کے پیسے سے عیاشی کرنے والے کرپٹ سیاستدانوں، عوام کے ساتھ ناانصافی کرنے والو، مقدمات کا سالہا سال تک انصاف کے مطابق فیصلہ نہ کرنے والے منصفو،بدمعاشوں کی سرپرستی کرنے والے کرپٹ پولیس افسرو، عوام کے ساتھ ظلم کرنے والے ظالمو،باز آ جائو۔

اسلام اور آئین پاکستان سے ٹکرانے والے میڈیا کے نوسربازو،لوگوں کی غیبتوں سے، ان پر تہمتیں لگانے سے باز آ جائو۔ بےھودہ لباس پہن کر اسلام سے ٹکرانے والیوں باز آ جائو۔

پرائیویٹ ملازمین کے نام پر بنے محکموں کے بےایمان ورکرو،افسرو،کرپشن اور ناانصافیوں سے باز آ جائو،پرائیویٹ ملازمین کا خون چوسنے،ان کے ساتھ زیادتیاں کرنے والے سرمایہ دارو باز آ جائو۔

دینی تحریروں،مقدس تحریروں کا احترام نہ کر کے ان کے گلیوں،نالیوں تک میں جانے کے اسباب بننے والو،اللہ جلا جلالہ اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے اسمائے مبارکہ لکھے،آیات مبارکہ لکھے اخباروں کو بے ادبی سے گھما کر لوگوں کر گھروں میں پھینکنے والے اخبار فروشو،اور اس گستاخانہ کام میں ممدو معاون بننے والو باز آ جائو، باز آ جائو۔

اگر تم سب باز نہ آئے تو میں یاد رکھو تمہاری کوئی تدبیر،تمہاری سائنس مجھے آنے سے نہیں روک سکتی،تم خود اپنی بدمعاشیوں سے باز آ جائو ورنہ میں سب کو اس زمین کے اندر غرق کرنے کی صلاحیت رکھتا ھوں اور میں تم جیسوں ھی کیلئے آتا ھوں۔ میں 2004۔12۔26 کو انڈونیشیا کے صوبے آچے میں بھی سونامی کے نام سے آیا تھا، میں جہاں چاھے آ سکتا ھوں اور دنیا کی کوئی طاقت مجھے نہیں روک سکتی۔ بہتر ھو گا کہ باز آ جائو،

اگر تم باز نہ آئے،اور مجھے آنا پڑا تو تم برے کام تو درکنار،اچھے کام کرنے کے بھی لائق نہ رھو گے۔ باز آ جائو ورنہ تم مٹا دئیے جائو گے۔ تم کچھ بھی کرنے کیلئے زندہ نہ رھو گے۔ باز آ جائو ۔ باز آ جائو۔

عالم باعمل،امام اھلسنت،حضرت علامہ مولینا الشاہ احمد رضا خان علیہ رحمتہ الرحمن ،فتاوی رضویہ جلد 27 صفحہ 96 تا 97 کے درمیان فرماتے ھیں ۔ مفہوم۔ کہ اللہ تعالی جلا جلالہ نے تمام زمین کو محیط " یعنی گھیرے میں لیا ھوا" ایک پہاڑ پیدا کیا ،جس کا کوقاف ھے۔ زمین میں کوئی جگہ ایسی نہیں جہاں کوقاف کے ریشے پھیلے ھوئے نہ ھوں۔ کوہ قاف بہت بڑا ھے،اتنا بڑا ھے، اتنا بڑا ھے کہ ساری زمین کو گھیرے ھوئے ھے۔ لہزا اس کو کھڑے رھنے کیلئے جگہ بھی بہت ھی بڑی درکار ھے۔ چنانچہ اس کے ریشے بھی حکم الہی جلا جلالہ سے ساری زمین میں پھیلے ھوئے ھیں۔ یہ ریشے کہیں زمین کے اوپر، زمین کے نیچے،یہاں تک کے سمندر کے اندر بھی ھیں۔ جس جگہ زلزلہ بھیجنے کا اللہ جلا جلالہ کا ارادہ ھوتا ھے۔ اللہ جلا جلالہ کوہ قاف کو حکم دیتا ھے۔ کہ وہ اپنے وہاں کے ریشے کو جنبش دے۔ صرف وھیں زلزلہ آئے گا جس جگہ کے ریشے کو حرکت دی گئی۔ ھلکے زلزلے کیلئے ریشے کا ھلکا ھلانے کا حکم ھوتا ھے اور شدید زلزلے کیلئے کوہ قاف کو اپنا ریشہ زور سے ھلانے کا حکم ملتا ھے۔

پارہ 25 سورہ شوری آیت 30 میں ارشاد ھوتا ھے۔ ترجمہ۔ اور تمہیں جو مصیبت پہنچی وہ اس کے سبب سے ھے جو تمہارے ھاتھوں نے کمایا اور بہت کچھ تو معاف فرما دیتا ھے۔

معلوم ھو رھا ھے کہ گناھوں سے مصیبتیں بھی پہنچتی ھیں اور بہت سارے گناہ اللہ تعالی جلا جلالہ محض اپنے فضل وکرم سے معاف بھی فرما دیتا ھے۔ زلزلے کے نتیجے میں دنیا سے جانے والے مسلمانوں میں سے کس کو سزا ملی ھو گی اور کس کو آفت میں مبتلا کر کے گناہ مٹائے گئے ھوں گے،کس کے درجات بلند کئے گئے ھوں گے۔ کس کو سزا ملی اور کو ن شہید ھوا یہ تو ھم نہیں جانتے۔ لیکن یہ واضح ھے کہ زلزلہ چونکہ اللہ تعالی کی ناراضگی کے سبب آتا ھے اسلئے پاکستان میں رھنے والے مسلمانوں کو بسند،وینٹائن ڈے اور ان جیسے دوسرے بے ھودہ تہوار منانے سے توبہ کر کے یوم توبہ منا کر یہ سیکھنے کی ضرورت ھے کہ انھیں روزانہ توبہ کرتے رھنے کی ضرورت ھے۔ اپنے اعمال پر غور کر کے ان کو درست کرنے کی اسلام کے مطابق کرنے کی ضرورت ھے۔ اگر ایسا کرنے میں سستی ھے،لاپرواھی ھے تو پھر ھو سکتا ھے کہ یہ زلزلہ تو آ کر گزر جائے لیکن بد اعمالیوں کے نتیجہ میں آنے والی قبرو آخرت میں ملنے والی سزائیں ھو سکتا ھے کہ اس زلزلے سے بھی زیادہ بھیانک ،ھولناک اور نہ جانے کتنی لمبی ھوں۔ بہتری اسی میں ھے کہ سب باز آ جائیں اور توبہ کر لیں،روز کریں بار بار کریں۔
Mohammad Owais Sherazi
About the Author: Mohammad Owais Sherazi Read More Articles by Mohammad Owais Sherazi: 52 Articles with 112403 views My Pain is My Pen and Pen works with the ink of Facts......It's me.... View More