دنیا کے خوفناک ترین ہوٹل٬ کیا ہوتا ہے یہاں؟

دنیا میں لاتعداد ایسے پرتعیش اور جدید سہولیات سے آراستہ ہوٹل موجود ہیں جہاں رہائش اختیار کرنا تقریباً ہر سیاح کی خواہش ہوتی ہے- تاہم اسی دنیا میں چند ایسے ہوٹل بھی پائے جاتے ہیں جن سے وابستہ کہانیاں سن کر شاید ہی کوئی ایسا سیاح ہو جو یہاں ایک رات بھی گزارنا چاہے- درحقیقت یہ ہوٹل دنیا کے خوفناک ترین ہوٹل قرار دیے جاتے ہیں کیونکہ ان ہوٹلوں کا رخ کرنے والے اکثر افراد نے یہاں عجیب و غریب اور پراسرار سرگرمیوں کی شکایت کی ہے- ان افراد کا کہنا ہے کہ انہیں یہاں عجیب وغریب سائے٬ نا سمجھ میں آنے والی آوازیں اور روحیں دکھائی دیتی ہیں- تاہم ان باتوں میں کتنی حقیقت ہے یہ ہم نہیں جانتے ہیں لیکن ہم پھر بھی خوفناک داستانوں سے منسلک چند ہوٹلوں کے بارے میں آپ کو بتاتے ہیں-
 

Karosta Prison
Latvia میں یہ ہوٹل نازی اور سویت فوج کے قید خانے کے طور پر استعمال کرتی تھی اور یہاں ہزاروں قیدیوں کی ہلاکتیں ہوئیں- یہ ایک ایسا عجیب و غریب ہوٹل ہے جہاں آنے والے کسٹمرز کے ساتھ قیدیوں جیسا سلوک کیا جاتا ہے- تاہم اس ہوٹل میں آنے والے اکثر مہمانوں نے شکایت کی ہے انہیں یہاں عجیب و غریب سرگوشیاں٬ قدموں کی آوازیں٬ اور انتباہی جملے مثلاً “ چلے جاؤ یہاں سے “ سنائی دیتے ہیں-

image


Crescent Hotel
آرکنساس میں واقع یہ ہوٹل 1886 میں تعمیر کیا گیا اور یہ ایک انتہائی پرتعیش ہوٹل تھا لیکن آج اس کا شمار امریکہ خوفناک ترین ہوٹلوں میں ہوتا ہے- اس ہوٹل میں آنے والوں نے اکثر شکایت کی ہے کہ انہیں عجیب و غریب سائے دکھائی دیتے ہیں اور لوگوں کا یہ خیال ہے کہ یہ سائے اس ہوٹل میں ماضی میں مرنے والوں کی روحیں ہیں-

image


Dr. Holms Hotel
یہ بھی ایک پرتعیش ہوٹل ہے جس میں سوئمنگ پول٬ مساج سینٹر٬ جم اور دیگر کئی اقسام کی سہولیات موجود ہیں- تاہم ناروے میں واقع اس ہوٹل کی شہرت کا سبب یہاں دکھائی دینے والی روحیں یا سائے ہیں- کچھ افراد کا خیال ہے کہ یہ روح اس ہوٹل کے کمرہ نمبر 320 میں ہلاک ہونے والی اس نوجوان لڑکی کی ہے جس نے خود کو پھانسی لگا لی تھی-

image


Hotel Burchianti
اٹلی کے شہر فلورنس کا شمار دنیا کے رومانوی شہروں میں کیا جاتا ہے اور یہ ہوٹل اسی شہر میں واقع ہے- لیکن محبت کرنے والے جوڑے یقیناً اس ہوٹل میں نہیں رہنا چاہیں گے- یہاں آنے والے متعدد مہمانوں کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے ہوٹل میں عجیب و غریب سائے دیکھے ہیں اور اس کے علاوہ کوئی ٹھنڈی سانسیں لیتا ہوا بھی محسوس ہوتا ہے- مہمانوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ انہیں بعض اوقات ایسی آوازیں بھی سنائی دیتی ہیں جنہیں بیان نہیں کیا جاسکتا-

image


Hotel del Coronado
کیلیفورنیا میں واقع اس ہوٹل کا افتتاح 1888 میں کیا گیا تھا- اور یہ اپنے وقت کا دنیا کا سب بڑا ریزورٹ ہوٹل بھی تھا- تاہم آج اس ہوٹل کا شمار بھی امریکہ کے خوفناک ہوٹلوں میں ہوتا ہے- دلچسپ بات یہ ہے کہ اس ہوٹل میں ہونے والی عجیب و غریب سرگرمیوں کی شکایت یہاں آنے والے مہمانوں کے علاوہ خود ہوٹل کے ملازمین بھی کرتے ہیں- ان کا کہنا ہے کہ ہوٹل میں عجیب و غریب آوازیں٬ عجیب چہرے اور سائے دکھائی دیتے ہیں- اس کے علاوہ کبھی کبھی ایک نوجوان لڑکی بھی دکھائی دیتی ہے جس نے کالے رنگ کا لباس زیب تن کر رکھا ہوتا ہے-

image


Grand Hyatt Taipei
تائیوان کا یہ ہوٹل بہترین اور پرتعیش ہوٹلوں میں شمار ہوتا ہے اور یہ ایک سابقہ جیل تھی جہاں سیاسی قیدی رکھے جاتے تھے- تاہم یہاں کئی قیدیوں کو پھانسی بھی دی گئی جس کی وجہ سے اسے خوفناک ترین ہوٹل بھی قرار دیا جاتا ہے- کہا جاتا ہے کہ اس ہوٹل کے لابی ایریا میں پراسرار سرگرمیاں دیکھی گئی ہیں-

image


Hever Castle
برطانیہ میں واقع یہ ہوٹل درحقیقت بادشاہ ہنری VII کی دوسری بیوی کا گھر تھا جہاں انہوں نے اپنا بچپن گزارا تھا- تاہم آج یہ محل ایک پرتعیش ہوٹل کے طور پر اپنی خدمات سرانجام دے رہا ہے مگر یہاں آنے والے متعدد مہمانوں نے شکایت کی ہے کہ انہیں اکثر ہوٹل میں ملکہ کی روح گھومتی ہوئی دکھائی دیتی ہے- یہ ہوٹل برطانیہ کے شمال جنوب میں 30 میل کے فاصلے Hever نامی گاؤں میں واقع ہے-

image


Banff Springs Hotel
یہ خوبصورت ترین ہوٹل کینیڈا میں واقع ہے جو کہ 1888 میں تعمیر کیا گیا تھا تاہم آج اس کا شمار کینیڈا کے خوفناک ترین مقامات میں کیا جاتا ہے- اس ہوٹل کے بارے میں مشہور ہے کہ یہاں ایک نوجوان لڑکی عروسی جوڑے میں گھومتی ہے- ماضی میں اس ہوٹل کے کمرہ نمبر 873 میں ایک پورا خاندان قتل کر دیا گیا تھا- اس واقعے کے بعد اس کمرے کے دروازے کو اینٹوں سے ہمیشہ کے لیے بند کردیا گیا تھا-

image
YOU MAY ALSO LIKE:

In these some Of The World’s Most Haunted Hotels, things like moaning, screaming, mysterious sounds, eerie apparitions, furniture that move by itself and other unexplainable phenomena are not unusual. Staying at any of these some Of The World’s Most Haunted Hotels is definitely not recommended for the faint-hearted. (But you’re not faint-hearted are you? We didn’t think so).