دنیا کے چند بدترین ائیرپورٹس٬ پاکستان بھی شامل٬ لیکن کیوں؟

بیرونِ ملک یا اندرونِ ملک ہوائی جہاز سے سفر کرنے والے مسافروں کا ائیرپورٹ سے واسطہ ضرور پڑتا ہے- اگر یہ ائیرپورٹ جدید سہولیات٬ ہر قدم پر رہنمائی کرنے والے عملے اور خوبصورت تزئین و آرائش سے آراستہ ہوں تو مسافر بھی انتہائی پرسکون دکھائی دیتے ہیں- لیکن اس کے برعکس بعض اوقات مسافروں کا واسطہ ایسے ائیرپورٹس بھی پڑ جاتا ہے جہاں جدید سہولیات تو دور کی بات بنیادی سہولیات بھی مکمل طور پر فراہم نہیں کی جاتیں- ان ائیرپورٹس سے سفر کرنا مسافروں کے لیے کسی تلخ تجربے سے کسی طور کم نہیں ہوتا- اسی حوالے سے سلیپنگ ان ائیرپورٹس نامی ایک ویب سائٹ ہر سال دنیا بھر کے ائیرپورٹس کی درجہ بندی کی جاتی ہے- یہ درجہ بندی مختلف سروے کی مدد سے کی جاتی ہے اور اس سروے کے دوران دنیا بھر کے مسافروں کی مختلف ائیرپورٹس کے حوالے سے رائے جانی جاتی ہے- حال ہی میں اس سائٹ نے سال 2015 کے بدترین ائیرپورٹس کی فہرست جاری کی ہے- یہ ائیرپورٹس کون سے ہیں اور انہیں کیوں بدترین قرار دیا گیا ہے؟ آئیے جانتے ہیں-
 

Port Harcourt International Airport
دنیا کے بدترین ائیرپورٹ کی اس فہرست میں سب سے پہلا نمبر نائجیریا کے ہارکورٹ انٹرنیشنل ائیرپورٹ کا ہے- یہ دنیا کا سب سے بدترین ائیرپورٹ ہونے کے علاوہ دنیا کا سب سے کرپٹ ترین ائیرپورٹ بھی ہے- اس ائیرپورٹ پر موجود عملہ لوگوں کی کسی قسم کی مدد یا رہنمائی نہیں کرتا جبکہ یہاں نہ صفائی کا انتظام ہے٬ نہ لوگوں کے بیٹھنے کے لیے کرسیاں اور نہ ہی اس ائیرپورٹ کے ائیرکنیشنڈ کام کرتے ہیں-

image


Jeddah King Abdulaziz International Airport
دنیا کا دوسرا بدترین ائیرپورٹ سعودی عرب کے کنگ عبدالعزیز کو قرار دیا گیا ہے- اس ائیرپورٹ پر لوگوں کا ایک جمِ غفیر پایا جاتا ہے جبکہ یہاں صفائی کا کوئی خاطر خواہ انتظام بھی نہیں دکھائی دیتا- امیگریشن کاؤنٹر پر لوگوں گھنٹوں تک قطاروں میں کھڑا رہنا پڑتا ہے جبکہ عملہ بھی کاؤنٹر سے غائب رہتا ہے- ٹرمینل پر مسافر ایسے مقامات پر تمباکو نوشی کرتے دکھائی دیتے ہیں جہاں واضح الفاظ درج ہوتا ہے کہ “ یہاں تمباکو نوشی منع ہے“ لیکن اس کے باوجود انہیں روکنے کے لیے کوئی اہلکار موجود نہیں ہوتا- تاہم خوشی کی خبر یہ ہے کہ یہاں ایک نیا ائیرپورٹ بھی تعمیر کیا جارہا ہے جس کے بارے میں امکان ہے کہ سال 2016 کے وسط تک اس کا افتتاح کردیا جائے گا-

image


Kathmandu Tribhuvan International Airport
نیپال کا واحد بین الاقوامی ائیرپورٹ گزشتہ سال سے تنقید کا نشانہ بن رہا ہے- مارچ 2015 میں کئی روز تک اس ائیرپورٹ کے رن وے بند رہ چکے ہیں- اپریل 2015 میں آنے والے زلزلے نے اس ائیرپورٹ کو بھی کافی نقصان پہنچایا ہے تاہم اسے بحال کرنے کی کوششیں تاحال جاری ہیں- لیکن مسافروں نے اس ائیرپورٹ سے سفر کرنے کو بدترین تجربہ قرار دیا ہے بالخصوص مقامی فلائٹس کے ٹرمینلز پر زیادہ تنقید کی گئی ہے-

image


Tashkent International Airport
تاشقند کا ائیرپورٹ وسطی ایشیا کے بنیادی ائیرپورٹ کے طور پر اپنی خدمات سرانجام دیتا ہے- اس کے باوجود کہ حال ہی میں یہاں چند جدت لائی گئی ہیں ب بھی مسافر قطاروں اور ہجوم سے پریشان دکھائی دیتے ہیں- سیکورٹی کے لیے قطاروں میں کھڑا ہونا قابلِ قبول ہے لیکن یہاں مسافروں کو مختلف مراحل سے گزرنے کے لیے متعدد قسم کی قطاروں میں کھڑا رہنا پڑتا ہے- دوسری جانب اس ائیرپورٹ پر ہجوم کو قابو کرنے کے لیے اہلکاروں کی بھی قابلِ ذکر کمی دکھائی دیتی ہے- انہی تمام وجوہات کی بنا پر تاشقند کے بین الاقوامی ائیرپورٹ کو دنیا کو چوتھا بدترین ائیرپورٹ قرار دیا گیا ہے-

image


Caracas Simón Bolívar International Airport
یہ ائیرپورٹ وینزویلا میں واقع ہے اور دنیا کا پانچواں بدترین ائیرپورٹ قرار دیا گیا ہے- سروے کے مطابق اس ائیرپورٹ سے سفر مشکل ترین ہے کیونکہ یہاں نہ بیٹھنے کے لیے کرسیاں پائی جاتی ہیں اور نہ باتھ روم صاف ہوتے ہیں- اس کے علاوہ ائیرپورٹ پر مہیا کیا جانے والا کھانا بھی انتہائی غیر معیاری ہے-

image


Port au Prince Toussaint Louverture International Airport
ہیٹی کا یہ بین الاقوامی ائیرپورٹ دنیا کے بدترین ائیرپورٹس کی فہرست میں چھٹے نمبر پر ہے- یہاں بھی مسافروں کے بیٹھنے کے لیے کرسیوں کی کمی ہے جبکہ عملہ تو بڑی تعداد میں پایا جاتا ہے لیکن ان کا رویہ بھی غیر انسانی ہیں- اس کے علاوہ اس ائیرپورٹ کے باتھ روم وغیرہ بھی انتہائی گندے ہیں جس کی وجہ سے یہاں سے سفر کرنے والے انتہائی مشکل کا شکار اور ذہنی کرب میں مبتلا دکھائی دیتے ہیں- اس ائیرپورٹ پر سامان اٹھانے والوں کا رویہ بھی انتہائی جارحانہ ہوتا ہے جس کی وجہ سے بھی شکایات پیدا ہورہی ہیں-

image


Kabul Hamid Karzai International Airport
اگرچہ سیاسی اور امن و امان کی کی بدترین صورتحال کی وجہ سے افغانستان میں واقع اس بین الاقوامی ائیرپورٹ پر زیادہ تنقید نہیں کی جاسکتی لیکن کسی حد تک یہ ائیرپورٹ بھی مسافروں کے لیے بدترین واقع ہوا ہے- دنیا کے بدترین ائیرپورٹس کی فہرست میں اس کا ساتواں نمبر ہے- مسافروں کو یہاں کی صفائی کے بدترین نطام اور غیر مناسب رویے کے حامل عملے سے شکایات ہیں- تاہم گزشتہ ایک دہائی سے بھی زائد عرصے سے اس ائیرپورٹ کی تعمیرِ نو جاری ہے-

image


Ho Chi Minh City Tân Sơn Nhất International Airport
ویتنام کے اس ائیرپورٹ پر کرپشن کے الزامات ہیں- یہ دنیا کا آٹھواں بدترین ائیرپورٹ قرار دیا گیا ہے- متعدد سروے کے مطابق اس ائیرپورٹ پر موجود کسٹم حکام مسافروں سے کھلے عام رشوت طلب کرتے ہیں- یہ رشوت مسافروں کے سامان کی جانچ پڑتال کے عمل کو تیز کرنے کے لیے طلب کی جاتی ہے اور نہ دینے کی صورت میں مسافروں کو کاغذی کاروائی میں الجھا دیا جاتا ہے- اس کے علاوہ مسافروں میں ائیرپورٹ کے گندے باتھ روم اور وائی فائی کے خراب سگنلز کے حوالے سے شکایت عام پائی جاتی ہے جبکہ یہاں ریسٹورنٹ بھی انتہائی محدود تعداد میں موجود ہیں-

image

Islamabad Benazir Bhutto International Airport
بدقسمتی سے پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں بےنظیر انٹرنیشل ائیرپورٹ بھی دنیا کے بدترین ائیرپورٹس کی فہرست میں شامل ہوگیا ہے اور اس کا نمبر نواں ہے- اگرچہ گزشتہ سال اس ائیرپورٹ میں کئی تبدیلیاں لائی گئی ہیں جن میں باتھ روم کا جدید ہونا٬ نیا لاؤنج ایریا٬ متعدد چیک ان اور امیگریشن کاؤنٹر شامل ہیں- تاہم ابھی بھی کئی انقلابی اقدامات کی ضرورت ہے- سب سے بڑا مسئلہ یہاں ہجوم کو کنٹرول کرنے کے لیے موجود اہلکاروں کی کمی ہے- اس کے علاوہ ضرورت ہے ایک نئے ٹرمینل کی جس پر پہلے سے کام جاری ہے اور امید ہے کہ یہ ٹرمینل سال 2016 کے اختتام تک کھول دیا جائے گا-

image

Paris Beauvais-Tille International Airport outside Paris
اس فہرست میں موجود ائیرپورٹس سے اگر فرانس کے اس ائیرپورٹ کا موازنہ کیا جائے تو یہ کسی حد تک جدید معلوم ہوتا ہے لیکن اس ائیرپورٹ پر مسافروں کے لیے کرسیوں کی کمی نے اسے بھی دنیا کے بدترین ائیرپورٹس کی اس فہرست میں شامل کر دیا ہے- یہ دنیا کا دسواں بدترین ائیرپورٹ قرار دیا گیا ہے-

image
YOU MAY ALSO LIKE:

Every year, SleepingInAirports conducts a survey asking travellers to rate their airport experiences based on the services and facilities available within the terminal, cleanliness, customer service, comfort and their overall airport experience. Looking worldwide, there are a lot of airports that didn't quite make the grade. Those that top our charts for worst airports in the world collected the most negative feedback from voters over the past year.