پاکستانی خاندان کی رات ممبئی ریلوے اسٹیشن پر بسر

مذکورہ خاندان بدھ کے روز اپنے بیٹے کی صحتیابی کے لیے دعا کرنے حاجی علی درگاہ آیا تھا لیکن وہ ممبئی شہر کے کسی بھی ہوٹل میں رہائش اختیار نہ کرسکا اور اس خاندان کو رات کھلے آسمان تلے ریلوے اسٹیشن پر ہی بسر کرنا پڑی-

حال ہی میں بھارت جانے والے ایک پاکستانی خاندان کو شدید اذیت کا سامنا کرنا پڑا جب بھارت میں اسے کسی بھی ہوٹل نے کمرہ دینے سے انکار کردیا- چھ افراد پر مشتمل ایک پاکستانی خاندان کو بھارتی شہر ممبئی میں قیام کیلئے کسی ہوٹل نے بھی کمرے فراہم نہیں کیے اور صاف جواب دیا گیا کہ ہمیں پاکستانیوں ٹھہرانے کی اجازت نہیں-

مذکورہ خاندان بدھ کے روز اپنے بیٹے کی صحتیابی کے لیے دعا کرنے حاجی علی درگاہ آیا تھا لیکن وہ ممبئی شہر کے کسی بھی ہوٹل میں رہائش اختیار نہ کرسکا اور اس خاندان کو رات کھلے آسمان تلے ریلوے اسٹیشن پر ہی بسر کرنا پڑی-
 

image


متاثرہ خاندان کے مطابق انہوں نے ممبئی کے تقریباً ہر ہوٹل میں قیام کی کوشش کی تاہم کسی نے بھی انہیں کمرہ نہ دیا اور ہر ہوٹل کا صرف یہی کہنا تھا کہ آپ پاکستانی ہیں اور ہمیں آپ کو ٹھہرانا منع ہے-

چھ افراد پر مشتمل اس متاثرہ خاندان میں تین خواتین اور ایک بارہ سالہ بچہ بھی شامل تھا-

کراچی سے تعلق رکھنے والے اس خاندان کے پاس ممبئی کا ویزہ ہونے کے باوجود انہیں ہوٹل میں رہائش اختیار نہیں کرنے دی گئی-

متاثرہ خاندان کے سربراہ کے مطابق ہر ہوٹل کی انتظامیہ کا بس یہی کہنا تھا کہ ہمارے پاس فارم سی موجود نہیں جسے بھروا کر وہ اس خاندان کو کمرہ فراہم کرسکیں -

واضح رہے کہ ریاستی قوانین کے مطابق ہر ہوٹل اس بات کا پابند ہے کہ وہ اپنے یہاں کسی غیرملکی کو کمرہ دیتے وقت ایک فارم جسے فارم سی کہا جاتا ہے ضرور بھروائے گا اور 24 گھنٹے کے اندر متعلقہ حکام تک پہنچائے گا- یہ فارم غیر ملکی مہمان کی تمام تر تفصیلات سے پًر کیا جاتا ہے-
 

image


کسی بھی ہوٹل نے متاثرہ خاندان کو یہ فارم فراہم نہیں کیا اور صرف یہی مشورہ دیا جاتا رہا ہے کہ آپ یہ فارم مقامی پولیس اسٹیشن سے جا کر لے لیں-

YOU MAY ALSO LIKE:

A family of six spent the whole of Wednesday on the streets of Mumbai trying to find accommodation in a hotel, but despite their best efforts, they were turned away by all the places they went to, allegedly because they are Pakistani.