نصرت فتح علی خان کی سالگرہ پر گوگل ڈوڈل متعارف

قوالی کے شہنشاہ نصرت فتح علی خان کی آج 67ویں سالگرہ منائی جارہی ہے اور اس موقع پر دنیا کے مقبول ترین سرچ انجن گوگل نے نصرت فتح علی خان کو خصوصی طور پر خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے اپنا ایک گوگل ڈوڈل متعارف کروایا ہے-
 

image


پاکستان کے معروف قوال نصرت فتح علی خان 13 اکتوبر 1948 کو پنجاب کے شہر فیصل آباد میں پیدا ہوئے اور ان کا تعلق بھی ایک پنجابی خاندان سے ہی تھا-

قوالی کے شہنشاہ کہلانے والے نصرت فتح علی خان نے قوالی کے شعبے کو ایک نئی جدت سے روشناس کروایا جسے دنیا بھر میں پسند کیا گیا- نصرت فتح علی خان ایک بین الاقوامی قوال تھے اور انہوں نے دنیا بھر میں اپنے فن کے جوہر دکھائے-

نصرت فتح علی خان کی متعدد مشہور قوالیاں آج بھی سنی جاتی ہیں اور پسند کی جاتی ہیں-
 

image


گنیز بک آف ورلڈ کے مطابق نصرت فتح علی خان کے دنیا میں سب سے زیادہ البم ریلیز ہوئے جن کی تعداد 125 تھی-

تاہم نصرت فتح علی خان زیادہ طویل عمر نہ پاسکے اور 17 اگست 1997 کو صرف 48 برس کی عمر میں اس دارِ فانی سے کوچ کر گئے-

YOU MAY ALSO LIKE:

The ‘king of kings of Qawwali’ and an internationally acclaimed music legend Nusrat Feteh Ali Khan’s 67th birth anniversary is being observed today (Tuesday). He was born on 13 October 1948 in Faisalabad, Pakistan in a Punjabi family.