اکیلے نہ بازار جایا کرو...نظر لگ جائے گی

لڑکیوں کو گھورنا، انکو گندی نگاہ سے دیکھ کر اپنی منحوس شکل بنا کر کوئی کومنٹ پاس کرنا ایک ایسی لعنت ہے جو آجکل بہت عام ہو چکی ہے. حیرانی کی بات یہ ہے کہ پہلے ایسے کام جاہل اور ان پڑھ طبقے میں زیادہ تھے لیکن اب پڑھے لکھے، اچھے اداروں میں کام کرنے والے اور شکل سے شریف نظر آنے والے بھی کر جاتے ہیں.

جب فرید نے لفٹ سے باہر نکل کر ساتھ نکلتی ہوئی خاتون کو ہر طرح سے دیکھ کر کومنٹ پاس کیا تو میں اپنے اس ساتھی کی اس حرکت پر جہاں پریشان ہوا وہاں حیران بھی کہ کیا وجہ ہے کہ آپ چاہے اچھے ملک کے بہترین ادارے میں کمال کی نوکری کر رہے ہوں پھر بھی پست ذہنیت اور پرانی گندی عادتیں پیچھا کیوں نہیں چھوڑتی ہیں؟ لڑکیوں کو گھورنا، انکو گندی نگاہ سے دیکھ کر اپنی منحوس شکل بنا کر کوئی کومنٹ پاس کرنا ایک ایسی لعنت ہے جو آجکل بہت عام ہو چکی ہے. حیرانی کی بات یہ ہے کہ پہلے ایسے کام جاہل اور ان پڑھ طبقے میں زیادہ تھے لیکن اب پڑھے لکھے، اچھے اداروں میں کام کرنے والے اور شکل سے شریف نظر آنے والے بھی کر جاتے ہیں.

ایسے لوگ اپنے دفاع میں یہی کہتے ہیں کہ یار ہم صرف دیکھتے ہی تو ہیں کچھ اور تو نہیں کرتے بس مزہ آتا ہے رب کے بناتے ہووے حسن کو دیکھ کر دل خوش کر لیتے ہیں بس. اور بعض لوگ یہ بھی کہتے ہیں کہ یار یہ لڑکیاں خود ہی ایسے بن سنور کر باہر نکلتی ہیں کے انکو دکھا جائے ورنہ ایسے ٹائٹ کپڑوں ، کھلے بالوں اور میک اپ کے چہرے کے ساتھ باہر ہی کیوں نکلتی ہیں یہ خواتین .اسی طرح کچھ سادہ بھونڈ باز تو یہ بھی کہتے ہیں کہ بھائی پہلے ہم نقاب والی کو نہیں دیکھتے تھے کہ احترم کرتے تھے لیکن آجکل جسے ٹائٹ قسم کے فیشن والے نقاب نکل آے تو ہم سے بھی احترم نہیں ہوتا انکا اب.

ایسے لوگ جب پاکستان میں ہوتے ہیں تو پھر بھی ایک حد میں ہوتے ہیں لیکن اگر قسمت انکو دبئی جیسے ملک میں لے آے تو پھر کیا ہی کہنے.. جہاں پاکستان میں صرف ایک جسی رنگ و صورت کی خواتین دیکھنے کو ملتی ہیں وہاں دبئی جسی جگہ میں تو مختلف ملک کی حسینائیں مختلف جلووں میں نظر آتی ہیں. اور بس پھر ایسے لوگوں کو دبئی بہت راس آتا ہے. اپنی تعلیم ، خاندان ، مذہب ، اقدار وغیرہ وغیرہ سب بھول بھال جاتا جب کوئی گوری چمڑی کی حسینہ اپنے دلکش اور موڈرن لباس میں پاس سے گزرے یا کہیں دور نظر آ جائے.

کیا کہا جائے اب ایسی حرکتوں کو دیکھ کر. پہلے ایسے کام بہت کم ہوتے تھے اور لوگ چھپ چھپ کر برے دوستوں کی محفل میں کرتے تھے. پھر روک ٹوک بھی تھی باپ، بھائی ، یا خاندان کا کوئی فرد بھی دیکھ لیتا تھا تو لترول ہو جاتی تھی لیکن اب ایسی باتیں جب کھلے عام گھر میں ڈراموں میں ، فلموں میں ، مورننگ شوز میں فرمای جانا شروع ہو جائیں تو یہ سب عام لگتا ہے جیسے ہمارے معاشرے کا حصہ ہو اور نئی اقدار ہو. اب تو پڑھے لکھے لوگوں کا زیادہ شوق ہوتا جا رہا ہے. رہی سہی کسر موبائل ، فیس بک ، یو ٹیوب اور دوسری سوشل میڈیا نے پوری کر دی ہے جہاں بھونڈ بازوں کو جی بھر کر مزے لینے کا موقع مل جاتا ہے.

خواتین تنگ کپڑوں اور ماڈرن بن کر باہر کیوں نکلتی ہیں یہ ایک الگ بحث ہے. خواتین کا پہناوا ، خوبصورت لگنا کس کے لئے ہونا چاہیے یہ ایسی خواتین کو پتا ہے. میرے مخاطب صرف مرد حضرات ہیں کہ وہ اپنا کردار اچھا رکھیں پہلے. ایسی بنی سنواری خواتین جو باہر نظر آتی ہیں یہ بھی آزمائش کی ایک قسم ہے رب کی طرف سے کہ ہم مرد خود کو کیسے بچا کر رکھتے ہیں. ایسی آزمائش ہونی ہیں ہمیشہ ہم مردوں کا کردار پرکھنے کو. یقین مانیں کہ اگر مرد اچھے کردار کا ہے تو اسکی گھر میں موجود خواتین بھی پردے والی اور حیا والی ہی ہوں گی.

دوستو، بڑے گناہ سے بچنے کے لئے چھوٹے گناہ کر لینا اور یہ کہنا کہ صرف دیکھنے سے کیا ہوتا ہے کچھ اور تو نہیں کرتے. یہ سوچ بہت غلط ہے. آنکھیں دل کا دروازہ ہوتی ہیں. جو ہم دل میں لاتے ہیں ہمارا دماغ انہی باتوں کو کروانے کے مختلف راستے نکالتا ہے. بڑا گناہ ہمیشہ چھوٹے چھوٹے گناہوں کی گلیوں سے گزر کر ہی ہوتا ہے. تبھی ہمارا رب فرماتا ہے کہ بے حیائی کے کاموں کے قریب بھی مت جاؤ. اس لئے کچھ حیا کرتے ہوے اپنی آنکھوں میں حیا لائیں اور اپنی سوچ کو بدلیں ورنہ جس گلی، دفتر ، بازار میں آپ کسی اور کی بہن ، بیٹی کو دیکھتے ہیں تو یقین مانیں اسی گلی ، دفتر یا بازار میں آپ کی بہن بیٹی کو دیکھ کر اپنی آنکھیں ٹھنڈی کرنے کو بہت سے بھونڈ باز بیقرار کھڑے ہیں.

Mian Jamshed
About the Author: Mian Jamshed Read More Articles by Mian Jamshed: 111 Articles with 171051 views میاں جمشید مارکیٹنگ کنسلٹنٹ ہیں اور اپنی فیلڈ کے علاوہ مثبت طرزِ زندگی کے موضوعات پر بھی آگاہی و رہنمائی فراہم کرتے ہیں ۔ ان سے فیس بک آئی ڈی Jamshad.. View More