وطنِ عزیز۔ایک ادارہ۔ اور اسکے وزیر مشیر!

کوئی بھی ادارہ اس وقت تک ترقی کی راہ پر گامزن نہیں ہوسکتا جب تک اس ادارے کی انتظامیہ ادارے اور ادارے کہ ورکروں سے مخلص نہ ہو۔۔۔اپنا خلوص اور اس کا احساس کروانہ انتظامیہ کی ذمہ داری ہے۔۔۔اس کہ ساتھ ساتھ پیشہ ور مہارین کی معاونت سے ادارے کو درپیش مسائل سے نکالنااور دوبارہ ان مسائل سے پیشتر نمٹنے کیلئے تیاری کرنا۔۔۔ادارے کی انتظامیہ ہمہ جہت طریقے سے ادارے کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے میں کامیا ب ہوتی ہے۔۔۔ادارے کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے ورکروں کو ذہنی اور عصابی اسودگی کیلئے ہر ممکن سہولیات فراہم کرے ۔۔۔اداروں کی کامیابی میں ادنہ سے ادنہ ورکر کا بھی حصہ ہوتا ہے ۔۔۔اور اس حصے کا انتظامیہ برملا اظہار بھی کرتی ہے ۔۔۔جہاں پیشہ ورانہ ماحول کسی ادارے کا ضامن ہے وہیں ادارے کی ترقی میں اس کہ ورکرز کی دعائیں اور نیک نیتی بھی برابری کی شراکت رکھتی ہیں۔۔۔

مندرجہ بالا سطور کو اب اسطرح دیکھئے کہ پاکستان ایک ادارہ ہے اور اس کہ وزیر مشیر انتظامیہ ہے ۔۔۔اداروں میں مختلف محکمے ہوتے ہیں ۔۔۔ان محکموں پر انتظامیہ کی جانب سے تعینات کردہ افسران اپنی ذمہ داریاں ادا کرتے ہیں۔۔۔محکمے چھوٹے بھی ہوتے ہیں اور بڑے بھی ۔۔۔جیسے پیداواری محکمہ بڑا ہوتا ہے ۔۔۔اسی طرح انسانی وسائل کا ادارہ قدرے چھوٹا ہوتا ہے۔۔۔مگر ہر محکمہ کی عمل داری ادارے کی ترقی میں برابری کی اہمیت رکھتی ہے ۔۔۔اب ملکی معاملات چلانے کیلئے جب حکومت تشکیل پاتی ہے تو وہ مختلف محکموں کہ وزیر بناتی ہے ۔۔۔وزیر ان محکموں کی کارگردگی اور بہتر بنانے کا حلف لیتے ہیں ۔۔۔کیونکہ ملک کی ترقی ان اداروں کی مرہونِ منت ہوتی ہے ۔۔۔بہت افسوس اور شرمندگی کہ ساتھ یہ لکھنا پڑھ رہا ہے کہ یہ محکمے اور تباہی کی جانب پیش قدمی شروع کردیتے ہیں ہیں۔۔۔

آج تک یہ بات سمجھ نہیں آئی کہ نئے ادارے لگانے سے پہلے حکمران موجود تباہ حال اداروں پرتوجہ کیوں نہیں دیتے۔۔۔نئے سرے سے کسی کام کو کرنا وقت طلب اور مشکل ہوتا ہے جبکہ پہلے سے موجود کام کو صحیح کرنا شائد اتنا دشوار نہیں ہوتا ۔۔۔پہلے ان اداروں کو واپس منافع بخش بنانے کیلئے سر جوڑ کر بیٹھاجائے ۔۔۔وہاں ان عوامل کو نکال باہر کیا جائے جو ادارے کی تباہی کہ ذمہ دار ہیں۔۔۔یہ کیسے مسائل حل کرنے والے لوگ ہیں جو ہمارے ملک کہ سربراہ ہونے کا دعوی کرتے پھرتے ہیں ۔۔۔کہ اداروں کو بیچ کر قومی خزانہ اپنے اخراجات پورے کرنے کیلئے بھرلیا جاتاہے۔۔۔

عوام کا کیا قصور ہے کہ وہ ایسے نمائندے کیوں چنتے ہیں جو نااہل ہوتے ہیں۔۔۔یا چلے ہوئے کارتوس سے کیوں شکار کرنے کی سوچتے ہیں۔۔۔لیکن اس حکمران طبقے نے عوام کو تعلیم اور دیگر بنیادی ضرورتوں سے اتنا دور رکھا ہوا ہے ۔۔۔۔ وہ صبح ان بنیادی ضرورتوں کہ حصول کی تگ و دو میں نکلتے ہیں تو رات گئے تھکے ماندے اپنے ٹھکانوں پر واپس آتے ہیں۔۔۔کچھ کہ پاس گھر میں موجود سوالیہ نظروں کا جواب ہوتا ہے اور کچھ کی نظریں ہی خالی ہوتی ہیں۔۔۔دنیا بہت تیزی سے آگے کی جانب بڑھ رہی ہے۔۔۔ہم اس سے کہیں زیادہ تیزی سے تنزلی میں دھنسے جارہے ہیں۔۔۔کرپشن کینسر نما ناسور کی طرح ہمارے وطن کو دیمک کی طرح چاٹے جارہا ہے۔۔۔کوئی صدارتی محل میں بیٹھ کر کرپشن کررہا ہے تو کوئی آپسی لوٹ مار میں لگا ہوا ہے ۔۔۔

زبانی جمع خرچ کرنے سے ترقی نہیں ہوتی۔۔۔عوام پر ٹیکس کا بوجھ ڈالنے سے بھی ترقی نہیں ہوتی ۔۔۔ترقی کرنے والے ممالک کی روش انقلابی ہوتی ہے۔۔۔ملک میں موجود وسائل کو ترقی کیلئے بروئے کار لاتے ہیں ۔۔۔وہ ملک کی ترقی میں حائل ہر رکاوٹ کو دودھ میں سے مکھی کی طرح نکال کر پھینک دیتے ہیں۔۔۔کسی قسم کا کوئی دباؤ ملک سے غداری کہ مترادف ٹہرتا ہے ۔۔۔اور غداروں کو تو نشان ِ عبرت بناناچاہئے۔۔۔

ہمارے وزیروں کو صرف اس بات پر زور دینا چاہئے۔۔۔کہ وہ اپنے علاقوں میں جہاں کہ لوگوں نے انہیں وٹوں کی صورت میں اعتماد دیا ہے زیادہ سے زیادہ وقت ان کے ساتھ بتائیں ۔۔۔علاقے کی ترقیاتی کاموں کہ لئے بجٹ لائیں اور اپنی زیرِ نگرانی ان کاموں کی تکمیل کروائیں۔۔۔وزیروں کہ مابین یہ مقابلہ ہو کہ کس کہ علاقے نے یا محکمہ نے ان کہ دور میں کتنی ترقی کی کتنے فیصد شرح خواندگی بڑھی ۔۔۔لوگوں کو کتنے فیصد صحت کی سہولیا ت مہیہ کی گئیں ۔۔۔پانی کہ مسائل کس حد تک حل کروائے ۔۔۔چوری و رہزنی پر کتنے فیصد قابو پایا ۔۔۔کوئی ایک دورِ حکومت ان بنیادی چیزوں پر کام کرلے تو میں دعوے سے کہہ سکتا ہوں۔۔۔پاکستان کسی سوئٹزلینڈ سے کم نہیں۔۔۔ہم پاکستانی محنت و مشقت و جفاکشی کہ لئے تو ساری دنیا میں مشہور ہیں۔۔۔ہمیں ہمارے وطن کیلئے کوئی استعمال ہی نہیں کرتا۔۔۔حضرتِ اقبال کہ اس شعر پر اپنا کچھ ادھورا کچھ پورا سا مضمون ختم کرونگا۔۔۔
نہیں ہے نا امید اقبال اپنی کشتِ ویراں سے
زرا نم ہو تویہ مٹی بہت زرخیز ہے ساقی
 

Sh. Khalid Zahid
About the Author: Sh. Khalid Zahid Read More Articles by Sh. Khalid Zahid: 526 Articles with 405817 views Take good care of others who live near you specially... View More