پاکستان: مختلف شہروں کی اہم ترین سوغات

پاکستانی جب بھی اپنے شہر سے نکل کر دوسرے شہروں کی سیر کو جاتے ہیں تو واپسی پر اپنے دوستوں اور پیاروں کے لیے کوئی تحفہ لانا نہیں بھولتے کیونکہ وہ خالی ہاتھ گھر لوٹنا پسند نہیں کرتے- پاکستان کے مختلف شہر متعدد اقسام کے تحفوں کی پیشکش کرتے ہیں اور ان تحفوں کو اردو زبان میں سوغات کہا جاتا ہے- ہر شہر اپنی ایک مخصوص سوغات کی وجہ سے جانا جاتا ہے اور یہی سوغات تحفے کے طور پر دی جاتی ہے- یہاں ہم پاکستان کے مختلف شہروں سے تعلق رکھنے والی چند اہم ترین سوغاتوں کا ذکر کر رہے ہیں-
 

image
اگر آپ ملتان جائیں تو اپنے پیاروں کے لیے سوہن حلوہ لینا خریدنا نہ بھولیں- یہ سوہن حلوہ اپنے ذائقے اور منفرد پیکنگ کی وجہ سے مشہور ہے-
 
image
ملتان کی دوسری اہم چیز یہاں کے ہاتھ سے تیار کردہ نیلے رنگ کے مٹی کے برتن ہیں- لیکن بہت کم لوگ ان کے بارے میں جانتے ہیں جبکہ یہ انتہائی خوبصورت ہوتے ہیں اور لوگ انہیں بہت پسند کرتے ہیں-
 
image
میانوالی شہر کی سب مشہور شے یہاں کا کھسہ ہے- اس کھسے کو میانوالی کی ثقافت میں اہم مقام حاصل ہے-
 
image
فیصل آباد کو ٹیکسٹائل اور لان برانڈز کا حب قرار دیا جاتا ہے- اس شہر میں انتہائی قیمت میں اعلیٰ معیار کی لان خریدی جاسکتی ہے- یہی وجہ ہے کہ فیصل آباد جانے والے لان کے سوٹ ضرور خریدتے ہیں-
 
image
وزیر آباد کی خاص چیز سے بھی آپ یقیناً ناواقف ہوں گے٬ جی ہاں وزیر آباد کا خاص آئٹم یہاں کی خوبصورت کٹلری ہے-
 
image
سیالکوٹ کا کھیلوں کے سامان صرف پاکستان میں ہی نہیں بلکہ دنیا بھر میں مشہور ہے- سیالکوٹ کی سیر کے دوران آپ اپنے بچوں کے لیے اعلیٰ معیار کا حامل کھیلوں کا سامان ضرور خریدیں-
 
image
سوات اپنی خوبصورتی کی وجہ سے تو سیاحوں کے درمیان مقبول ہے ہی لیکن یہاں کا انتہائی مزیدار آڑو بھی سیاحوں کو بہت پسند ہے-
 
image
ٹراؤٹ فش کا شمار دنیا کی نایاب ترین مچھلیوں میں ہوتا ہے اور یہ انتہائی مزیدار ذائقے کی حامل ہوتی ہے- خوش قسمتی سے پاکستان میں یہ مچھلی سوات کے نزدیک Bahrain نامی مقام پر پائی جاتی ہے- اگر سوات جانا ہو تو ضرور اس مچھلی کو بھی اپنے کھانوں کی فہرست میں شامل کریں-
 
image
یوں تو پشاوری چپل پاکستان کے ہر شہر میں ہی مل جاتی ہے لیکن بالخصوص پشاور سے خریدی جانے والی اس چپل کی بات ہی الگ ہے- اور حقیقت میں پشاور ہی کی وہ پشاوری چپل ہے جو دنیا بھر میں مشہور ہے-
 
image
سندھی ٹوپی اور سندھی اجرک سندھ کی روایتی ثقافت کا اہم ترین حصہ ہے- لیکن ان دونوں چیزوں کی خریداری کے لیے مقبول ترین مقام ہالا ہے-
 
image
خیر پور کا مقبول ترین چیز یہاں کی بادام والی کھجور ہے- یہ کجھور انتہائی لذیز ہوتی ہے اور پاکستان کے مختلف شہروں میں فروخت کے لیے بھیجی جاتی ہے-
 
image
زیارت صرف بانی پاکستان محترم قائداعظم محمد علی جناح رحمتہ اﷲ علیہ کی رہائش گاہ ہی کی وجہ سے مقبول نہیں بلکہ اس شہر کی مقبولیت کی دوسری بڑی وجہ یہاں لال اور کالی چیری ہے- یہ چیری بہت پسند کی جاتی ہے اور یہاں آنے والے سیاح اپنے رشتہ داروں کے لیے یہ ضرور خریدتے ہیں-

 
image
کوئٹہ ضرور ایک چھوٹا شہر ہے لیکن یہاں کے خشک میوہ جات انتہائی اعلیٰ معیار کے حامل ہوتے ہیں- کوئٹہ آنے والے ڈرائی فروٹ خریدے بغیر واپس چلائے جائیں یہ تو ممکن ہی نہیں-
YOU MAY ALSO LIKE:

Pakistanis love traveling to different cities and bringing gifts from these beautiful places for their loved ones, friends and acquaintances. Nobody returns empty handed!Different cities of Pakistan offer different varieties of gifts, which is better known as soghat in Urdu.