کراچی روشنیوں کا جھرمٹ

اہل پاکستان تو کراچی کو روشنیوں کا شہر کہتے ہی تھے لیکن اب تو شہرِ قائد کراچی کو ناسا نے بھی روشنیوں کا جھرمٹ قرار دیدیا ہے۔ امریکی خلائی تحقیقاتی ادارے ناسا نے 23 ستمبر 2015 کو بین الاقوامی خلائی اسٹیشن سے کچھ تصاویر بنائیں، ان تصاویر میں بحیرہ عرب کے کنارے آباد پاکستان کا سب سے بڑا شہر کراچی روشنیوں سے جگمگاتا ہوا نظر آرہا ہے۔
 

image


ان تصاویر کے بارے میں ناسا کا یہ کہنا ہے کہ رات کے وقت کراچی شہر خلا سے بھی روشنیوں سے جگمگاتا نظر آرہا ہے۔

کراچی شہر کی ان روشنیوں، چکا چوند اور ستاروں جیسی جگمگاہٹ کو دیکھ کر ناسا نے کراچی کو Bright Cluster of lights یعنی روشنیوں کا جھرمٹ قرار دیدیا۔

خلا سے بھیجی جانے والی تصاویر میں سے چند تصاویر میں پاکستان اور بھارت کی سرحدوں کو بھی ظاہر کیا گیا ہے۔ تصاویر میں دنیا کے دیگر حصوں کے ساتھ ساتھ پاک بھارت سرحد کو زرد رنگ کی روشنی میں ظاہر کیا گیا ہے۔ ناسا کی جانب سے جاری کردہ تصاویرمیں ہمالیہ کو بھی ظاہر کیا گیا ہے اور ناسا کی رپورٹ میں کراچی سے ہمالیہ کے دامن کا فاصلہ ایک ہزار 160 کلومیٹر (720میل) بتایا گیا ہے۔ یہ ساری تصاویر دیکھنے سے تعلق رکھتی ہیں۔
 

image


کراچی شہر کو مقامی اور غیر مقامی دہشت گردوں نے اندھیروں میں ڈبونے کی کوششیں کیں لیکن اس کی رونقیں بحال ہوتی جارہی ہیں۔اہل ِ پاکستان کراچی کو روشنیوں کا شہر کہتے ہیں، ناسا نے بھی اسے روشنیوں کا جھرمٹ قراردیدیا ہے۔ لیکن کے الیکٹرک ناسا کے اس دعوے کو غلط ثابت کرنے کی سرتوڑ کوشش کرتا رہتا ہے۔


اﷲ تعالیٰ ہمارے شہر کو دہشت گردوں، حاسدوں کے شر اور کے الیکٹرک کی نظرِ بد سے بچائے اور اس شہر اور اس کے باسیوں کو شاد و آباد رکھے۔ آمین

YOU MAY ALSO LIKE:

An astronaut aboard the International Space Station took this nighttime panorama while looking north across Pakistan’s Indus River valley. The port city of Karachi is the bright cluster of lights facing the Arabian Sea, which appears completely black.