ایسے دلکش پہاڑی قصبے جن سے آپ ناواقف ہیں

اگر آپ نے آج تک دنیا میں موجود مختلف پہاڑوں پر تعمیر چند دلکش قصبے یا گاؤں نہیں دیکھے تو سمجھیں آپ نے اب تک دنیا میں کچھ نہیں دیکھا- جی ہاں یہ پہاڑی قصبے یا گاؤں اتنے خوبصورت ہیں کہ یہاں جانے والے کبھی انہیں بھول نہیں پاتے- تاہم ان کے گاؤں کے چھوٹے ہونے کی وجہ سے کم ہی لوگ ان سے واقف ہوتے ہیں- لیکن ہم آپ کو آج کے آرٹیکل میں ضرور ان کے بارے میں بتائیں گے-
 

Aspen
یہ گاؤں امریکہ کے بلند و بالا پہاڑیوں پر واقع ہے لیکن یہ کوئی عام گاؤں نہیں بلکہ ایک انتہائی پرکشش اور جدید گاؤں ہے- اس گاؤں میں متعدد مساج سینٹر٬ ریسٹورنٹس اور ہوٹل وافع ہیں-

image


Arties
اسپین کا یہ ایک خوبصورت ترین پہاڑی گاؤں ہے- اس گاؤں کی مقبولیت کی ایک بڑی وجہ تنگ گلیاں ہیں- لیکن یہاں کے برفانی پہاڑ اور سرسبز مرغزار بھی انتہائی مشہور ہیں-

image


Interlaken
یہ خوبصورت گاؤں سوئٹرز لینڈ میں واقع ہے- یہ گزشتہ 200 سالوں سے ایک مقبول ترین سیاحتی مقام بھی ہے- یہ گاؤں Bernese Oberland نامی ان پہاڑوں سے نقل و حمل کا ایک اہم راستہ بھی ہے-

image


Notre Dame de Bellecombe
فرانس میں واقع اس گاؤں کے خوبصورت اور ناقابلِ یقین نظارے ہر شخص کو اپنی جانب متوجہ کرنے میں کامیاب رہتے ہیں- یہ گاؤں چھوٹا ضرور ہے تاہم ضرورت کی ہر شے سے آراستہ ہے-

image


Reine
اگرچہ تکنیکی اعتبار سے یہ پہاڑی گاؤں سے زیادہ ایک ماہی گیری کا گاؤں ہے- پانی اور پہاڑوں کے حسین امتزاج کی بدولت اس کا شمار ناروے کے سب سے خوبصورت گاؤں میں ہوتا ہے-

image


Bled
یہ دلکش گاؤں سلوینیا کی جولین نامی پہاڑی چوٹیوں کے درمیان واقع ہے- اس گاؤں کی مقبولیت کی وجہ یہاں کی حیرت انگیز قدرتی خوبصورتی اور حسین و جمیل جھیل ہے-

image


Garmisch Partenkirchen
یہ پہاڑی قصبہ جرمنی کے علاقے Bavaria میں واقع ہے اور Zugspitze نامی پہاڑ کے انتہائی قریب ہے- اس پہاڑ کو جرمنی کا سب سے بلند ترین پہاڑ ہونے کا اعزاز حاصل ہے-

image


San Martino di Castrozza
اٹلی کے اس مقام پر سیاح اسکائینگ اور یہاں کے مزیدار کھانوں سے لطف اندوز ہونے کے لیے آتے ہیں- سیاح چوٹیوں کے درمیان گزرنے سے قبل یہاں کچھ وقت آرام کرتے ہیں-

image

Telluride
امریکہ کا یہ قصبہ ماضی میں کانوں کی کھدائی کی وجہ سے آباد تھا- تاہم آج یہاں سیاح صرف سیر و تفریح کے لیے آتے ہیں- یہاں کئی قسم کے فیسٹیول منعقد کیے جاتے ہیں جبکہ اس ریزورٹ پر کئی ایڈونچر بھی موجود ہیں-

image

Ifrane
یورپی طرز پر بنا یہ چھوٹا سا پہاڑی گاؤں آپ کو ضرور حیران کردے گا- یہ گاؤں مراکش کی اٹلاس نامی پہاڑیوں کے درمیان واقع ہے- اور اسے چھوٹا سوئٹزرلینڈ بھی کہا جاتا ہے-

image

Le Chinaillon
یہ فرانس کا ایک حیرت انگیز پہاڑی قصبہ ہے جہاں موسمِ سرما میں ہرف طرف سفیدی ہی سفیدی اور موسمِ گرما میں ناقابلِ یقین ہریالی پائی جاتی ہے- اس مقام پر جہاں نظر جائے وہاں صرف خوبصورت پھول ہی دکھائی دیتے ہیں- یہ قصبہ فرانس کے بلانک نامی پہاڑ کے نزدیک واقع ہے-

image

Shirakawa-go
یہ جاپانی قصبہ تصویر میں اتنا خوبصورت ہے تو تصور کیجیے کہ حقیقت میں کتنا حسین ہوگا؟ یہ ایک منفرد قصبہ ہے جو جاپان کے Hakusan نامی پہاڑوں پر واقع ہے- یہاں کے رہائشی تازہ ہوا سے لطف اندوز ہوتے ہیں-

image
YOU MAY ALSO LIKE:

If you’re not visiting some of our world’s most charming alpine towns, you are totally missing out! These quaint and beautiful little towns offer some of the best most memorable places to get away from the daily bustle of life and relax in breathtaking natural settings.