گوگل کی حیرت انگیز لیکن گمنام پراڈکٹس

دنیائے انٹرنیٹ کی حکمران گوگل سائٹ نے ایسے متعدد حیرت انگیز فیچرز متعارف کرا رکھے ہیں جو انتہائی کارآمد ہیں مگر حیرت انگیز طور پر بہت کم لوگ ہی ان کے بارے میں جانتے ہیں۔ مثال کے طور پر کیا آپ جانتے ہیں کہ گوگل آپ کو شادی کے سلسلے میں رہنمائی بھی فراہم کرتا ہے؟ یہی نہیں بلکہ ایسے کئی منفرد فیچر اور بھی جن کے بارے میں آپ نہیں جانتے-
 

image
گوگل کی اپنی کلر نوٹس اور ریمائنڈر اپلیکشن ہے جو ڈیسک ٹاپ کمپیوٹرز اور اسمارٹ فونز دونوں میں کام کرتی ہے۔
 
image
اگر تو آپ کسی کام کو متعین وقت پر کرنا چاہتے ہیں یا جاننا چاہتے ہیں کہ کوئی چیز آپ نے کس وقت میں پوری کی اور آپ کے پاس اسٹاپ واچ نہیں تو کوئی مسئلہ نہیں بس گوگل سرچ پر اپنا مطلوبہ وقت مثال کے طور پر پانچ منٹ ٹائمر لکھیں وہاں ایک اسٹاپ واچ جیسا فیچر سامنے آجائے گا جو خودکار چلنے لگے گا اور وقت پورا ہوتے ہی اس میں الارم بھی بجنا شروع ہوجائے گا۔
 
image
گوگل ڈاٹ کام/ اسکائی www.google.com/sky پر آپ نظام شمسی سمیت دیگر کہکشاؤں کا انوکھا سفر کرسکتے ہیں جو گوگل آپ کو ناسا سیٹلائٹ، سلون ڈیجیٹل اسکائی سروے اور ہبل ٹیلی اسکوپ کے ذریعے فراہم کرے گا۔
 
image
گوگل این گرامز ایک ایسا زبردست ٹول ہے جس کے ذریعے آپ 1500 سے 2008ء کے درمیان شائع ہونے والی 52 لاکھ کتابوں میں سے الفاظ کو سرچ کرسکتے ہیں اور ایک چارٹ کے ذریعے دیکھ سکتے ہیں کہ گزرے برسوں میں اسے کتنا استعمال کیا گیا اور اب کیا رجحان چل رہا ہے۔
 
image
اگر آپ کے پاس کوئی بہت بڑا ہندسہ ہے جیسے 92567816603 اور اسے انگریزی میں لکھنا ہوا تو ذہن پر زیادہ زور نہ دیں بس اس ہندسے کو گوگل سرچ پر لکھ کر اس کے آخر میں =english کا اضافہ کردیں وہ خودبخود اسے انگریزی زبان تبدیل کردے گا، تاہم یہ سہولت 12 ہندسوں تک ہی دستیاب ہے۔
 
image
کیا آپ اردو، چینی یا ہندی زبان میں کام کرنا چاہتے ہیں اور آپ کے کمپیوٹر میں ان زبانوں کا فونٹ یا کی بورڈ نہیں؟ اگر ہاں تو کوئی مسئلہ نہیں گوگل ان پٹ نامی ٹول پر آپ 80 مختلف زبانوں کو کسی خصوصی کی بورڈ کو ڈاؤن لوڈ کیے بغیر ٹائپ کرسکتے ہیں۔
 
image
کوئی اچھا انگریزی فونٹ تلاش کر رہے ہیں اور سمجھ نہیں آرہا؟ تو گوگل ہے ناں اور وہاں ہر فونٹ بالکل مفت دستیاب ہے جس کی کلیکشن بھی اتنی بڑی ہے کہ آپ دیکھ کر حیران رہ جائیں گے۔
 
image
کسی بھی خاص موضوع پر جرنل یا مقالے کی تلاش آسان نہیں چاہے آپ انٹرنیٹ پر بھی سرچ کرلیں تاہم گوگل نے اس کے لیے اسکالر نام کا فیچر متعارف کرا رکھا ہے جو پروفیشنل جرنلز اور پیپرز سے معلومات کو سرچ کرنا انتہائی آسان بنا دیتا ہے اور یہ خاص طور پر طالبعلموں کے لیے بہت فائدہ مند فیچر ہے۔
 
image
گوگل آرٹ پراجیکٹ ایسا حیرت انگیز فیچر ہے جس کے ذریعے آپ اپنی ثقافت کے ایسے نایاب آرٹ ورکس کی انتہائی زبردست ریزولوشن والی تصاویر حاصل کرسکتے ہیں جو دنیا کے عظیم ترین میوزیمز میں رکھے ہوئے ہیں اور جن کی تلاش آسان نہ ہو۔
 
image
شادی کی خواہش ہے؟ فکر نہ کریں گوگل آپ کی شادی کو پلان کرنے میں مدد دے گا، آپ کی رہنمائی کرے گا کہ یہ خبر کس طرح دیگر احباب تک پہنچائیں، کون سی جگہ منتخب کریں یہاں تک کہ ایک ویب سائٹ بنانے سمیت بہت کچھ کریں۔
 
image
کیا آپ جاننا چاہتے ہیں ہر گزرتے لمحے میں لوگوں کو کس بات کی زیادہ پروا تھی؟ گوگل ٹرینڈ روزانہ کی سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی اصطلاحات کو جاننے کا سب سے بہترین ذریعہ ہے۔
 
image
گوگل میپس کے فیچر پینورامیو کے ساتھ لوگ اپنی نجی تصاویر کو ان حقیقی مقامات پر پلاٹ کرسکتے ہیں جہاں انہیں کھینچا گیا ہو۔
 
image
اور میرا پسندیدہ پراڈکٹ ہے گوگل ارتھ۔ جس پر آپ چند سکینڈ میں اپنا مطلوبہ نقشہ اور سٹیلائیٹ وئیو دیکھ سکتے ہیں۔ اور دنیا کے کسی بھی ملک کی سیر سٹیلائیٹ وئیو سے کرسکتے ہیں۔ اور تو اور اس کے اندر ہی رہتے ہوئے ترقی یافتہ ممالک کی گلیوں کی حقیقی تصاویر کی شکل street View سے باآسانی کرسکتے ہیں۔ گوگل ارتھ موبائل اور ڈسک ٹاپ کمپیوٹر دونوں کے لئے موجود ہے۔
 
YOU MAY ALSO LIKE:

Google revolutionized the Internet by making the global brain easily searchable by anyone. In addition to search, Google has created all kinds of different tools like Google Maps, Gmail, Analytics, Android and Apps that many of us use everyday. One of the reasons why Google has consistently released new innovative project is because of their 20% time policy, which gives many of their employees one day a week to experiment with new concepts and ideas.