500 بااثر مسلمان٬ صدیق اسماعیل سمیت کئی پاکستانی شخصیات

دنیا کے مشہور پاکستانی نعت خوان الحاج صدیق اسماعیل ایک مرتبہ پھر دنیا کے 500 بااثر مسلمانوں کی 2016 کی فہرست میں شامل کر لیا گیا ہے- گزشتہ 50 سالوں سے حمد اور نعت کے شعبے میں اپنی خدمات سرانجام دینے والے صدیق اسماعیل کو یہ اعزاز آرٹ اینڈ کلچر کی کیٹیگری میں دیا گیا ہے- اور یہ مسلسل دوسرا سال ہے کہ الحاج صدیق اسماعیل کو دنیا کے 500 بااثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے-
 

image


یہ فہرست ہر سال دی رائل اسٹریٹجیک اسٹیڈیز سینٹر کی جانب سے جاری کی جاتی ہے- یہ ایک آزاد ادارہ ہے جو کہ رائل آل البیت انسٹیٹیوٹ سے منسلک ہے- یہ ادارہ اردن کے دارالحکومت امان میں واقع ہے-

الحاج صدیق اسماعیل گزشتہ 50 سالوں سے بھی زائد عرصے سے نعت خوانی رہے ہیں اور اب تک کئی مقامی اور بین الاقوامی زبانوں میں نعت خوانی کر چکے ہیں- صدیق اسماعیل کی عظیم خدمات کے اعتراف میں پاکستان کی جانب سے انہیں اب تک ستارہ امتیاز اور صدارتی ایوارڈ پرائڈ آف پرفارمنس سے بھی نوازا جا چکا ہے-
 

image


500 بااثر مسلمانوں کی اس فہرست میں کئی اور مشہور پاکستانی شخصیات بھی شامل ہیں جن میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف٬ وزیراعظم نواز شریف٬ ڈاکٹر عبدالقدیر خان٬ عمران خان٬ مفتی تقی عثمانی٬ تبلیغی جماعت کے سربراہ حاجی عبدالوہاب٬ دعوتِ اسلامی کے سربراہ مولانا الیاس قادری٬ ڈاکٹر ادیب رضوی٬ سماجی کارکن عبدالستار ایدھی٬ ڈاکٹر عامر لیاقت٬ مولانا فضل الرحمان٬ میر شکیل الرحمان٬ سلمان اقبال٬ سراج الحق٬ مولانا طارق جمیل٬ علامہ طاہرالقادری٬ علامہ ساجد نقوی٬ مولانا سلیم احمد٬ پروفیسر عطا الرحمان٬ ڈاکٹر فرحت ہاشمی٬ ڈاکٹر خانم طیبہ٬ عابدہ پروین٬ ملالہ یوسف زئی اور عاصمہ جہانگیر شامل ہیں-

YOU MAY ALSO LIKE:

The World’s renowned Hamd & Naat reciter Al Hajj Siddiq Ismail has been acknowleged among World’s Top 500 Influential Muslims 2016 for 2nd consecutive year , representing Pakistan he was included in Arts & Culture category for his more than 5 decades services towards promotion of Hamd & Naat Recitation . The globally famed Icon of Pakistan Al Haaj Siddiq Ismail had also been selected for year 2014/2015 edition.