گزشتہ روز فضائی تاریخ ایک ایسا خطرناک واقعہ پیش آیا جس
نے کچھ دیر کے لیے 147 مسافروں کی زندگیاں داؤ پر لگا دیں- اس حقیقت سے
انکار ممکن نہیں کہ موت کبھی بھی اور کہیں بھی آسکتی ہے- اور ایسا ہی کچھ
ہوا ایک پائلٹ کے ساتھ جو کہ دوران پرواز انتقال کر گیا-
|
|
تاہم اس موقع پر اس معاون پائلٹ کی عقلمندی نے تمام مسافروں کی زندگیاں بچا
لیں جس نے ایک قریبی ائیرپورٹ پر ہی جہاز کو بحفاظت اتار لیا-
امریکی ائیرلائن کا یہ طیارہ فینکِس سے بوسٹن جارہا تھا کہ پرواز کے دوران
ہی اچانک پائلٹ کی طبعیت خراب ہوگئی جو کہ دیکھتے ہی دیکھتے اتنی شدت
اختیار کر گئی کہ پائلٹ کا انتقال ہوگیا-
طیارے میں مسافروں کے علاوہ عملے کے بھی 5 ارکان موجود تھے-
|
|
اس مشکل صورتحال میں معاون پائلٹ نے جہاز کا کنٹرول سنبھالا اور قریبی
ائیرپورٹ سے جہاز کو اتارنے کی اجازت طلب کی- جس کے بعد جہاز کو بحفاظت
نیویارک کے علاقے Syracuse کے ائیرپورٹ پر اتار لیا گیا-
|