عمان: دنیا کا انوکھا ترین ریزورٹ

ریزورٹ ایک ایسا مقام ہوتا ہے جس کا استعمال آرام و سکون کے حصول کے لیے کیا جاتا ہے اور یہ ایک خوبصورت مقام ہوتا ہے جس پر سوئمنگ پول بھی موجود ہوتے ہیں- تاہم دنیا میں ایک ایسا انوکھا ریزورٹ بھی موجود ہے جو کہ بلند و بالا پہاڑ کی چوٹی پر واقع ہیں-

 

image


Alila Jabal Akhdar ریزورٹ مسقط سے 150 کلومیٹر کے فاصلے پر موجود عمان کے بلند و بالا پہاڑی سلسلے الحجر میں 2000 میٹر سے بھی زائد بلندی پر واقع ہے-

پہاڑوں کی چوٹیوں پر واقع یہ ریزورٹ اردگرد جہاں دیگر پہاڑ ہیں وہیں دوسری جانب گہری گھاٹیاں بھی اور ان سب کا شاندار نظارہ سیاحوں کے لیے انتہائی پرکشش ثابت ہوتا ہے-
 

image


یہ خوبصورٹ ریزورٹ یو کے سے تعلق رکھنے والی ایک کمپنی outfit Atkins نے تعمیر کیا ہے- ریزورٹ پر موجود تمام اسٹرکچر مقامی پتھر اور لکڑی کی مدد سے تیار کیا گیا ہے- ان عمارات کی تعمیر میں روایتی فنِ تعمیر کا استعمال کیا گیا ہے-

ریزورٹ کے ساتھ بنایا جانے والا خوبصورت تالاب اس مقام کے حسن کو مزید دوبالا کردیتا ہے- یہ پرکشش تالاب ریزورٹ کے زمین کے خم دار موڑ کے ساتھ ساتھ چلتا ہے-

image


یہاں سیاحوں کے لیے 78 سوئیٹ بنائے گئے ہیں جو کہ مرکزی ہوٹل کی عمارت میں واقع ہیں- ہر سیاح کو علیحدہ کمرا مہیا کیا جاتا ہے-
 

image


ریزورٹ پر موجود ہر سیاح کو مکمل پرائیویسی حاصل ہوتی ہے جبکہ وہ اپنے منفرد انداز سے تعمیر کیے جانے والے کمرے سے گہری گھاٹیوں اور بلند و بالا پہاڑوں کے نظاروں سے لطف اندوز ہونے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے-

اس ریزورٹ پر کئی جدید سہولیات بھی موجود ہیں جن میں ریسٹورنٹ٬ بار٬ مساج سینٹر٬ جم اور اندرونی و بیرونی سوئمنگ پول شامل ہیں-
 

image


اس ریزورٹ سے کچھ فاصلے پر ہی متعدد گاؤں واقع ہیں- یہاں کئی پگڈنڈیاں٬ غاریں٬ ویران گاؤں٬ کیمپ لگانے کے مقامات اور پھلوں سے آراستہ فارم موجود ہیں-

مختصر یہ کہ یہ ریزورٹ اور اس سے ملحقہ علاقے سیاحوں کے لیے ایک پرکشش مقام کی حیثیت رکھتے ہیں جہاں وہ شاندار قدرتی نظاروں سے لطف اندوز ہونے کے علاوہ کئی دیگر اقسام کی تفریح بھی میسر آتی ہیں-
 

image
YOU MAY ALSO LIKE:

The Alila Jabal Akhdar Resort is located in the heart of Jabal Akhdar, more than 2,000 meters up and isolated in Al Hajar Mountains range in Oman, about 150 km from Muscat.