پاکستان کی پہلی خاتون ٹرک ڈرائیور

عام طور پر دیوقامت ٹرک چلانا انتہائی مضبوط اعصاب کے مالک افراد کا کام ہوتا ہے اس شعبے میں صرف مرد حضرات ہی دکھائی دیتے ہیں لیکن شمیم اختر پاکستان کی وہ پہلی خاتون ہیں جو نہ صرف بھاری ٹرک چلاتی ہیں بلکہ پہلی خاتون ٹرک ڈرائیور کا لائسنس بھی رکھتی ہیں-
 

image


53 سالہ شمیم اختر کا تعلق صوبہ پنجاب کے شہر راولپنڈی سے ہے اور انہوں نے سخت جان ٹرک ڈرائیوری کا شعبہ اپنے گھر کی کفالت کرنے کے لیے اپنایا ہے-

شمیم اختر اپنے ٹرک پر سامان لوڈ کر کے سپلائی کرتی ہیں اور ان کا ماننا ہے کہ خواتین بےپناہ صلاحیتوں کی مالک ہوتی ہیں اور وہ سب کچھ کر کے دکھا سکتی ہیں-

شمیم اختر کے مطابق انہیں ٹرک چلانے کی ٹریننگ راولپنڈی کی ٹریفک پولیس نے دی ہے اور ساتھ ہی لائسنس بھی جاری کیا ہے جس کے لیے وہ ان کی ممنون ہیں-
 

image

خاتون ٹرک ڈرائیور نے اپنے مالی مسائل سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لیے ٹرک ڈرائیوری اختیار کر رکھی ہے اور وہ اس وقت مردوں کی مانند ہی ٹرک سامان لوڈ کرنے کے علاوہ شہر کے دور دراز علاقوں تک یہ سامان پہنچاتی بھی ہیں-

اپنے مطلوبہ مقام تک پہنچنے کے لیے شمیم اختر طویل ترین راستوں سے گزرنا پڑتا ہے -
YOU MAY ALSO LIKE:

Shamim Akhtar, 53, set a new record in what has purely been a masculine field and became the first ever female truck driver of Pakistan. Nothing is impossible – Rawalpindi’s Shamim Akhtar proved it by becoming the first female driver of Pakistan.