سال 2016: گنیز بک میں شامل نئے اور دلچسپ ریکارڈ

گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ ایک ایسے گھر کا نام ہے جس کے مکین دنیا بھر میں قائم کیے جانے والے دلچسپ اور عجیب و غریب ریکارڈ ہوتے ہیں- چند روز قبل گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کا نیا ایڈیشن جاری کر دیا گیا ہے جس میں سال 2016 کے حوالے سے دلچسپ اور حیرت انگیز ریکارڈ شامل کیے گئے ہیں- اس ایڈیشن میں شامل کیے گئے ریکارڈ میں سے چند ایک آپ کی خدمت میں بھی پیش کیے جارہے ہیں٬ امید ہے کہ پسند آئیں گے-
 

image
 گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ 2016 ایڈیشن کے مطابق دنیا میں سب سے بڑے پیر وینزویلا سے تعلق رکھنے والے جیسن اورلینڈو روڈرگیوز کے ہیں- ان کے پیروں کی لمبائی 1 فٹ اور 4 انچ ہے-
 
image
برٹی نامی کچھوے کو گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ 2016 ایڈیشن میں دنیا کے سب سے تیز رفتار کچھوے کے طور شامل کیا گیا ہے- اس برطانوی کچھوے کو یہ اعزاز فی سیکنڈ 0.92 فٹ کی رفتار کے ساتھ دوڑنے پر حاصل ہوا ہے-
 
image
عام طور ایک انسان کے 32 دانت ہوتے ہیں لیکن اس ہندوستانی شہری کے 37 دانت ہیں- بھارتی شہر بنگلور سے تعلق رکھنے والے وجے کمار کو اپنے زائد دانتوں کی وجہ سے دنیا کا سب سے زیادہ دانتوں والا شخص ہونے کا اعزاز حاصل ہوا ہے-
 
image
دنیا کے سب سے طویل القامت شادی شدہ جوڑے کا اعزاز چین کے 33 سالہ منگ منگ اور 29 سالہ ژویان کے پاس ہے- گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ 2016 ایڈیشن میں شامل کیے جانے والے اس طویل القامت جوڑے میں منگ منگ کا قد 7 فٹ 9 انچ اور ان کی بیوی ژویان کا قد 6 فٹ انچ ہے-
 
image
دنیا کا سب سے بڑا بال پوائنٹ بنانے کا اعزاز اس وقت بھارت کے پاس ہے- 18 فٹ لمبا یہ بال پوائنٹ نظام آباد سے تعلق رکھنے والے 56 سالہ اچاریہ مکیونری سری نواس نے تیار کیا ہے-
 
image
ٹاکیرو اکیڈا نامی اس نوجوان کو بی ایم ایکس سائیکل کو ایک منٹ میں 360 ڈگری پر 83 بار گھمانے کا ریکارڈ حاصل ہے- ٹوکیو سے تعلق رکھنے والے اس نوجوان کے پاس یہ اعزاز سائیکل کو سب سے زیادہ بار گھمانے پر حاصل ہے-
 
image
 28 سالہ دیوینڈر شتر ایک ایسے ہندوستانی شخص ہیں جن کی دنیا میں سب سے زیادہ انگلیاں ہیں- ان کے ہاتھوں اور پیروں کی انگلیوں کی تعداد 14 ہیں- ہندوستانی ریاست گجرات کے اس شہری کا کہنا ہے کہ یہ اضافی انگلیاں اس کے لیے کسی پریشانی کا باعث نہیں-
 
image
آرٹسٹ باب واڈ کو دنیا کے سب سے بڑے جوتے تخلیق کرنے کا اعزاز حاصل ہے اور یہ انہوں نے خصوصی طور پر گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے 2016 ایڈیشن میں صرف جگہ حاصل کرنے کے لیے تیار کیے ہیں-
ان جوتوں کی بلندی 35 فٹ اور 3 انچ ہے-
 
image
ایک ہی وقت میں سب سے زیادہ انسانوں کے ہیری پوٹر کے لباس میں موجود ہونے کا اعزاز ٹانبرج ہاؤس اسکول نے حاصل کیا- برطانیہ کے علاقے ہورشام میں اس اسکول میں 521 طلبا نے ایک ساتھ ہیری پوٹر کا لباس پہن کر یہ ریکارڈ بنایا-
 

image

دنیا کے سب سے وزنی سیب جاپان کے شہر ہیروساکی کے ایک فارم میں Chisato Iwasaki میں اگایا گیا- اس سیب کا وزن 1.849 کلوگرام ہے-

YOU MAY ALSO LIKE:

A speedy tortoise and a goalkeeping dog have made their way into the new Guinness World Records book. Other highlights from the 2016 edition of the popular tome include the world's tallest married couple and a man with enormous feet.