تاج محل نے جاپانی سیاح کی جان لے لی

آج کل لوگوں میں سیاحتی مقامات پر سیلفی کا شوق جنون کی حد تک بڑھتا جارہا ہے٬ یہاں تک ایک ہی جگہ کھڑے ہو کر متعدد تصاویر کھینچ لی جاتی ہیں- لیکن خطرناک بات یہ ہے کہ بعض اوقات یہ سیلفی خوفناک مقامات مثلاً پہاڑوں کے کناروں یا بلند و بالا سیڑھیوں پر لی جاتی ہیں جو اکثر کسی حادثے کا سبب بن جاتی ہیں-
 

image


حال ہی میں سیلفی کے جنون نے ایک ایسے جاپانی سیاح کی جان لے لی جو بھارتی شہر آگرہ میں تاج محل کی سیر کو آیا تھا-

مذکورہ جاپانی سیاح تاج محل میں اپنی سیلفی لینے کے دوران توازن برقرار نہ رکھ سکا اور سیڑھیوں سے گر کر ہلاک ہوگیا-

یہ چار سیاحوں کا ایک گروپ تھا جو تاج محل کی سیر کر رہے تھے اور شاہی دروازے کے قریب کھڑے اپنی تصاویر کھینچ رہے تھے- تصاویر کے دوران تین سیاح تو محفوظ انداز میں سیڑھیاں اتر گئے جبکہ چوتھا سیاح ہیڈکو سیڑھیاں اترنے کے دوران ہی اپنی سیلفی بنانے میں مصروف ہوگیا-

اسی سیلفی کے دوران ہی ہیڈکو کا پاؤں پھسل گیا اور وہ سیڑھیوں سے نیچے جاگرا- ہیڈکو کو فوری طور پر مقامی ہسپتال پہنچایا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار بیٹھا-

YOU MAY ALSO LIKE:

A Japanese tourist has died after allegedly slipping down the stairs at India's Taj Mahal monument. Eyewitness Sagar Singh told that the tourist fell while taking a selfie at the Taj Mahal's Royal Gate.