پاکستان کی چند مسحور کن سرحدیں اور پاسز

پاکستان ایک ایسا ملک ہے جنوبی ایشیا کے وسط میں واقع ہے اور یہی وجہ ہے کہ پاکستان جغرافیائی لحاظ سے ایک اہم ترین ملک ہے- پاکستان کی سرحدیں چار ممالک سے ملتی ہیں جبکہ اسے تین اطراف سے جنوب میں بحیرہ عرب نے گھیر رکھا ہے- پاکستان کے سرحدی راستوں یا داخلی راستوں کو پاسز کہا جاتا ہے جو کہ زیادہ پاکستان کے عظیم پہاڑوں کو کاٹ کر بنائے گئے ہیں- لوگوں کے درمیان خنجراب پاس مشہور ہے جو قراقرم کے پہاڑی سلسلے میں واقع ہے اور پاکستان کو چین سے ملاتا ہے- لیکن خنجراب کے علاوہ بھی پاکستان میں متعدد خوبصورت پاسز موجود ہیں- چند ایسے ہی مختلف علاقوں اور ممالک کو پاکستان ملانے والی چند پرکشش سرحدوں اور پاسز کا ذکر آج آپ اس آرٹیکل میں پڑھیں گے-
 

image
یہ پاکستان اور چین کی وہ سرحد ہے جو پاکستان کے شمالی پہاڑوں کے درمیان واقع ہے- یہ پاک چائنہ بارڈر 532 کلومیٹر طویل ہے-
 
image
یہ پاکستان کا مشہور بارڈر ہے جسے واہگہ بارڈر کے نام سے جانا جاتا ہے- یہ پاکستانی شہر لاہور کو بھارت کے شہر امرتسر سے ملاتا ہے- یہ سرحد 2912 کلومیٹر طویل ہے-
 
image
پہاڑوں کے درمیان واقع یہ پاک افغان بارڈر ہے جسے ڈیورنڈ لائن کے نام سے جانا جاتا ہے- یہ بارڈر 2430 کلومیٹر سے بھی زائد کے علاقے میں پھیلا ہوا ہے-
 
image
یہ تصویر 909 کلومیٹر طویل پاک ایران بارڈر کی ہے جسے عام طور پر پاک ایران بیریر کے نام سے جانا جاتا ہے- اس سرحد پر یہ دیوار کنکریٹ سے تعمیر کی گئی ہے-
 
image
یہ ویش - چمن بارڈر ہے جو پاکستان سے افغانستان کو منسلک کرتا ہے- بلوچستان کے علاقے چمن کا یہ راستہ افغانستان کے علاقے ویش سے جاملتا ہے-
 
image
قراقرم سلسلے میں واقع خنجراب پاس گلگت بلتستان کو نگر سے ملاتا ہے- نگر کا علاقہ چین کی سرحد سے منسلک ہے-
 
image
یہ بلوچستان کے علاقے طوبہ کاکڑ میں واقع بولان پاس ہے- یہ پاس افغانی سرحد سے 120 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے اور کوئٹہ کو سبی سے ملاتا ہے-
 
image
یہ خوبصورت پہاڑوں پر بنایا جانے والا یہ لواری پاس ہے پاکستان کے علاقے دیر کو چترال سے ملاتا ہے- پہاڑوں پر بنائے جانے والے اس راستے کو لواری ٹاپ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے-
 
image
ہسپر پاس بلند ترین پاس ہے جو قراقرم کے پہاڑی سلسلے میں واقع ہے- یہ پاس دو گلیشیر بیافو اور ہسپر کو آپس میں ملاتا ہے-
 

image

یہ قدیم برزل پاس ہے جو کشمیر اور سری نگر کو آپس میں ملاتا ہے- یہ پاس قافلوں کے لیے راستے کے طور پر کام کر رہا ہے-
 

image

اس جگہ کو Mustagh پاس کے نام سے جانا جاتا ہے اور یہ قراقرم کے بالتورو سلسلے میں واقع ہے- یہ پاکستان اور چین کی حالیہ درمیانی سرحد ہے-
 

image

سیاچن کے پہاڑوں پر واقع Gyong La Pass نامی یہ پاس پاکستان اور بھارت کو آپس میں ملاتا ہے-
 

YOU MAY ALSO LIKE:

Pakistan, sitting firm in South Asia is the central junction between Asia and the Middle East; this brings great significance geographically. Bordering four countries as neighbors, the other three sides of the country is gripped by the Arabian Sea in the South. Here’s a list compiled for you about the most mesmerizing borders and passes of Pakistan.