آرمی چیف کی والدہ کو قوم کا سلام

۶ ستمبر کی اندھیری رات دشمن کا حملہ اور پاکستان کی بہادر ترین فوج کا جواب دینا ،دشمن سمجھا اس اچانک حملے سے پاکستانی افواج پر قابو پا لیں گے لیکن وہ بھول گئے کہ ڈرپوک چھپ کر حملہ کرتا ہے اور بہادر رات کا اندھیرا ہو یا دن کا اُجالا ہمیشہ اپنا دفاع کرتا ہے،اس جنگ میں میجر عزیز بھٹی کو نشان حیدر دیا گیا آج پھر ۶ ستمبر ۲۰۱۵وہی خون جو اُس وقت پاکستان کے کام آیا آج بھی وہی خون پاکستان کے شانہ بشانہ موجود ہے ،1965 میں ماموں نے دشمن کے دانت کھٹے کئے تھے آج 2015 میں بھانجا دشمن کی آنکھوں میں آنکھ ڈال کر کہہ رہے ہیں اے دشمن ہم کو کمزور نہ سمجھنا اگر تم نے پاکستان کی طرف میلی نگاہ سے دیکھا تو میں اپنے ماموں میجر عزیز بھٹی اور بھائی میجر شبیر شریف نے تم کو جو زخم دیئے ہیں میں راحیل شریف اُن کو ہرا کر دوں گا کہ تم انشاء اﷲ 1965 اور 1971 کی جنگ کو بھلا دو گے سلام ہے اس عظیم بیٹے کی ماں پر کہ جنہوں نے اپنا پورا خاندان مملکت پاکستان کے لئے قربان کر دیا شوہر میجر محمد شریف،بھائی میجر عزیز بھٹی،بیٹا شبیر شریف یہ تمام اس پاکستان پر قربان ہو گئے لیکن پاکستان پر آنچ نہ آنے دی اور آج اُن کے بیٹے راحیل شریف کہ جن کے وسیلے سے ہم اپنے گھروں میں سکون کی نیند سوتے ہیں ،جنہوں نے پاکستان کو امن کا گہوارا بنا دیا ہے ،جن کی وجہ سے شیر اور بکری ایک ہی گھاٹ سے پانی پینے لگے ہیں-

ہر ظلم کرنے والا ظلم کرنے سے پہلے سوچ رہا ہے کروں یا نہ کروں کہیں راحیل شریف نہ آ جائیں،اگر کوئی آج کی ماں ہوتی اور اُن کے بھائی جنگ میں شہید ہوئے ہوتے تو ماں کے دل میں ڈر پیدا ہوتا کہیں میرے بیٹے بھی جنگ میں شہید نہ ہو جائیں لیکن سلام ہے ان عظیم خاتون پر کہ بے خوف ہو کر کبھی بھائی کا جنازہ دیکھا تو کبھی اپنے لختِ جگر کا لاشہ دیکھا لیکن خوف نہ آیا اور اس دنیا میں بہادری کی ایک ایسی مثال قائم کر دی کہ رہتی دنیا تک اُن کی عظمت کو یاد رکھا جائے گا۔ آج قوم کا ہر فرد ان کی والدہ کے لئے دعا گو ہے خدا انہیں جوار ِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے اصل میں اسی کا نام زندگی ہے کہ انسان اس دنیا سے چلا جائے لیکن اُن کے اعمال کی وجہ سے دنیا و آخرت میں اُس کو یاد رکھا جائے
پاکستان زندہ باد
پاکستان پائندہ باد
 
Shahid Raza
About the Author: Shahid Raza Read More Articles by Shahid Raza: 162 Articles with 238093 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.