قبض اور بواسیر کو نظرانداز مت کیجئے یہ جان لیوا ہیں

قبض ایک عالمی مسئلہ بن چکی ہے بواسیر سے ہونے والے کینسر اور بڑی آنت کے کینسر کی یہی وجہ ہے اور بہت سے موزی امراض کا سبب ہے جس میں گیس وغیرہ شامل ہے. قبض ہمیشہ سے حکیموں کی نظر میں بیماریوں کی ماں رہی ہے اور ڈاکٹروں نے اسے مہلت بیماروں کی وجہ کہا ہے. بواسیر چاہے خونی ہو یا بادی دونوں کی وجہ قبض ہے. آج کل کے فاسٹ فوڈز اور تیز مصالہ جات والے کهانوں کے دور میں ان مسائل کی شرع بہت بڑهتی جا رہی ہے اسی وجہ سے لوگ اکثر رہنے والی مرض یعنی قبض پہ زیادہ توجہ نہیں دیتے. لوگ دو یا تین دن یا اس سے بهی زیادہ دن رہنے والی قبض کو بهی نظرانداز کر دیتے ہیں. اکثر قبض رہنے کی وجہ سے بواسیر پیدا ہوتی ہے جس کا اگر جلد علاج نہ کروایا جائے تو مسئلہ آپریسن تک جا پہنچتا ہے. اور بڑی آنت میں پاخانہ کا زیادہ دیر رکا رہنا اور سخت حالت میں رہنا آنتوں کی دیواروں کو زخمی کر دیتا ہے جس سے بڑی آنت کے کینسر کا خطرہ لاحق ہو جاتا ہے. اگر آپکو قبض رہتی ہے پاخانے کے ساته خون آتا ہے اور پیٹ میں بلا وجہ درد رہتی ہے تو جلد از جلذ ڈاکڑ سے رجوع کریں. قبض کی بہت سی وجوہات ہیں لیکن اہم کا زکر کرتے ہیں. بازاری کهانوں سے پرہیز کریں. تیز مصالہ جات والے کهانه مت کهائیں. زیادہ سبزیوں کا اور ریشہ دار سبزیوں کا استمال کریں. کهانا کهانے کے بعد ایک گهنٹہ تک پانی نہ پیئیں. کهانے کے بعد پیپسی کوکا کولا اور سپرائیٹ وغیرہ سے پرہیز کریں. تیر مرچیں نہ کهائیں. کهانے میں دہی کا زیادہ استمال کریں. جب پاخانہ آئے تو اس کو مت روکیں. اب اس پرہیز کے ساته آپ کو اس کا ایک بہترین علاج بتاتا ہوں. روزنہ صبح و شام اسپغول کے چهلکے کے دو چمچ ایک گلاس پانی یا روح افزاز میں ملائیں اور پانچ مٹ کے بعس پی لیں اوپرسے ایک اور گلاس پانی پئیں اور یہی طریقہ شام کو کریں. دن کو ایک لیڑ سے زیادہ پانی پئیں. یا ایسی اشیا استمال کریں جن سے ایک لیٹر سے زیادہ پانی آپکے جسم تک پہنچ جائے. کهانا کهانے کے.بعد بہتر ہے کچه چہل قدمی کر لی جائے. انشااللہ قبض نہیں ہوگی.

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

syed Aqeel shah
About the Author: syed Aqeel shah Read More Articles by syed Aqeel shah: 3 Articles with 4808 views Poetry Books
* Chalo phir lot jate hein
* thak gai ankh sard mosam ki
.. View More