سپیس ایکس

سپیس ایکس کا کہنا ہے کہ یہ وہ محتاط انداز میں راکٹ کو دوبارہ خلا میں بھیجے گا تاکہ خلا تک رسائی حاصل کرنے کی لاگت کو کم کیا جا سکے

امریکی کمپنی کی جانب سے بین الاقوامی خلائی سٹیشن پر بھیجا جانے والا راکٹ گر کر تباہ ہو گیا ہے۔

یہ راکٹ امریکی ریاست فلوریڈا کے علاقے کیپ کیناورل سے خلا میں روانہ کیا گیا لیکن بغیر پائلٹ کے خلا میں بھیجا جانے والا ’فیلکن نائن‘ اڑنے کے کچھ ہی دیر بعد ہوا میں پھٹ کر تباہ ہو گیا۔
اس راکٹ کے ذریعے بین الااقوامی خلائی سٹیشن پر رسد بھجوائی جا رہی تھی۔
امریکی کمپنی سپیس ایکس کی خلا میں راکٹ بھیجنے کی یہ تیسری کوشش ہے جو ناکام ہوئی۔
اس سے قبل جنوری اور اپریل میں بھیجا گیا راکٹ بھی سمندر میں گر گیا تھا۔
خلا میں راکٹ بھیجنے کا تجربہ ٹی وی پر براہ راست دکھایا جا رہا تھا۔امریکہ کے خلائی ادارے ناسا کے مبصر نے کہا کہ ’راکٹ پھٹ گیا ہے۔ بظاہر لگتا یہ ہے کہ ہمارا تجربہ ناکام ہوا ہے۔ اس وقت یہ نہیں بتایا جا سکتا کہ تجربہ کیوں ناکام ہوا۔‘
راکٹ کے پرواز کرنے کے کچھ ہی دیر بعد دھماکہ ہوا۔
سپیس ایکس کے مبصر کا کہنا تھا کہ یہ راکٹ سپر سونک رفتار تک پہنچ گیا تھا لیکن اس سے پہلے کہ رسد لے جانے والا جہاز راکٹ سے الگ ہونے اور مدار میں داخل ہونے کے مرحلے میں پہنچتا کسی وجہ سے کچھ ہوا اور وہ تباہ ہو گیا۔
سائنسی امور پر بی بی سی کے نامہ نگار جوناتھن آموس کا کہنا ہے کہ ’اگر یہ تجربہ کامیاب ہو جاتا تو یہ راکٹ کے موجودہ نظام میں انقلاب برپا کر سکتا تھا۔
Jawad
About the Author: Jawad Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.