نمک کا زیادہ استعمال آپ کے لیے خطرناک

کھانے میں اگر نمک نہ ہو یا کم ہو کھانا بالکل بےذائقہ اور پھیکا معلوم ہوتا ہے- لیکن اگر یہی نمک زیادہ استعمال کیا جائے تو پھر آپ شاید اس کے ان طبی نقصانات کا اندازہ بھی نہ لگا سکیں جن کا انکشاف حال ہی میں ہوا ہے-

جی ہاں ماہرین کے مطابق ایسے افراد جو زیادہ نمک استعمال کرتے ہیں وہ موٹاپے کا شکار بن سکتے ہیں- ماہرین کا اپنی نئی تحقیق میں مزید یہ بھی کہنا ہے زیادہ نمک کا استعمال موٹاپے کے علاوہ کئی مہلک امراض کے لاحق ہونے کے خطرات میں اضافہ کردیتا ہے-
 

image


برطانوی ماہرین کی نلی تحقیق کے مطابق دیگر امراض میں ذیایبطس ، ہارٹ فیلیئر اور فالج شامل ہیں۔

یہ نئی تحقیق یونیورسٹی آف لندن کے ماہرین کی جانب سے کی گئی ہے- ماہرین نے نمک کے استعمال سے پیدا ہونے والے موٹاپے کی وجہ کچھ یوں بیان کی ہے کہ نمک انسان کی پیاس کو بڑھا دیتا ہے اور اس طرح لوگ مختلف سافٹ ڈرنکس کا استعمال کرتے ہیں جو کہ ان موٹاپے کا شکار بنا دیتے ہیں-

تحقیق میں یہ بھی کہا گیا کہ آج کل جو غذائیں استعمال کی جارہی ہیں ان میں نمک٬ چربی اور چینی کا استعمال زیادہ کیا جارہا ہے- یہی وجہ ہے کہ انسان کی صحت پر مضر اثرات مرتب ہورہے ہیں-

تحقیق کے مطابق صرف 1 گرام نمک کا زائد استعمال انسان کے موٹاپے کا شکار بننے کے خطرات کو 25 فیصد تک بڑھا دیتا ہے-
 

image

ماہرین کے مطابق یہ موٹاپا ہی ہے جو بعد میں انسان کو فالج، ہارٹ اٹیک اور ذیابیطس جیسے مہلک امراض میں بھی مبتلا کردیتا ہے-

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE:

A high salt intake may be linked to obesity, regardless of how many calories are consumed, experts say. Writing in the journal Hypertension, UK researchers say there is a suggested link between how much salt people eat and their weight, regardless of other factors.