راز آف سمارٹنس

ایک خاتون پر جرمانہ عائد کیا گیا کہ انھوں نے میڈیک لسٹور والوں کی ویٹنگ مشین کیوں توڑ دی؟ ان خاتون نے جواب دیا جب میں وزن کرنے کے لئے مشین پر کھڑی ہوئی تو مشین سے آواز آئی باری باری سوار ہوں دو خواتین ایک وقت میں کیوں سوار ہو رہی ہیں۔۔۔

ہم سب ہی جتنے لوگوں کو بھی ملتے ہیں قطع نظر اس بات کے کہ عمر، وزن اور صنف کیا ہے۔ ہر تین میں سے ایک شخص تو یہی جواب دیتا ہے کہ میں ڈائیٹنگ پر ہوں ۔ کچھ لوگ حقیقت میں وزن کم کرنا چاہتے ہیں خوشی سے، کچھ مجبوری سے وزن کم کرنا چاہتے ہیں، کچھ بس یوں ہی کہہ دیتے ہیں فیشن کے طور پر۔۔۔
وزن کم کرنے کی کچھ نئی سائنسی دریافتیں ہیں اور بے حد کارآمد بھی ہیں جن پر عمل کرکے انسان بے حد آسانی سے اپنا وزن کم کر سکتے ہیں۔
۱۔ وزن کم کرنا صرف وزن کم کرنا نہیں ہے۔ یہ ایک گمبھیر بھی اور سنجیدہ معاملہ ہے کہ اگر آپکو واقعی میں وزن کم کرنا ہے تو جادو کے زور سے چند دنوں میں کچھ بھی نہیں ہوگا آپکو ایک مکمل اپنا لائف سٹائل تبدیل کرنا ہوگا تب ہی آپکا وزن حقیقتا اور طویل مدتی کم ہوگا۔
۲۔ وزن کم کر بھی لیا جائے اور اسکو برقرار رکھنے کی کوشش نہ کی جائے تو یہ بے حد پھرتی سے واپس آسکتا ہے۔ وزن کم کرنا اگر مشکل تو کم کو برقرار رکھنا مشکل ترین ہے۔
۴۔ وزن کم کرنے کے لئے سب سے پہلے تو اپنے تصور کو بدلنا بھی بے حد ضروری ہے کہ آپ خود کو آنکھیں بند کر کے دبلا پتلا دیکھ سکیں یا جس حد تک بھی آپ وزن کم کرنا چاہتے ہیں۔ جب آپ یہ تصور کرنا سیکھ لیتے ہیں۔ آپکا دماغ آپکے لئے آسانی کے مواقع پیدا کرنا شروع کر دیتا ہے۔
دماغ میں یہ خاصیت ہے کہ یہ جس بات کا تصور پختہ نیت کے ساتھ کر لے اسکو حاصل کرنے کے لئے بھی جت جاتاہے۔
۴۔ تصور کرنے کے بعد اگلا مرحلہ تصور کو عملی جامہ دینے کے لئے کوشش کرنے کا ہے۔ سب سے پہلے اپنی سونے کی عادت کو ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ انسان کا جسمانی باڈی کلاک سورج کے ساتھ ایکٹیویٹ ہوتا ہے اور غروب آفتاب کے ساتھ سست ہو جاتا ہے۔
اگر صبح سویرے اٹھ کر کھائیں گے تو ہضم ہونے میں اور خوراک کے جزو بدن ہونے میں آسانی رہتی ہے۔
۵۔ دن میں تین مختلف اقسام کے پھل تھوڑی مقدار میں ضرور کھائیں۔ خاص طور پر دو اقسام کی کچی سبزیاں بھی ضرور کھائیں۔ پھل اور سبزی انسان کو ناصرف وزن کم کرنے میں مدد دیتے ہیں۔ بلکہ انسان کو جوان بھی رکھتے ہیں اور سب سے بڑھ کر ریفریش محسوس ہونے میں مدد دیتے ہیں۔
۶۔ کچھ مہینے باقاعدگی سے سبزیاں اور پھل کھاتے رہیں اللہ نے انسان کی زبان میں یہ خاصیت رکھی ہے کہ آپ جو بھی کھاتے رہتے ہیں رفتہ رفتہ آپ اسکے عادی ہوتے جاتے ہیں۔
قدرتی غزا کھانے سے آپکو پراسیسڈ چیزیں جیسا کہ چینی اور میٹھی اشیا کم ذائقہ دار لگنا شروع ہو جاتی ہیں تو وزن کم ہونے لگتا ہے جب آپ میٹھی چیزیں جو کہ وزن بڑھانے میں خاص مقام رکھتی ہیں۔ نہیں کھاتے تو وزن کم ہوگا بھی اور ہے گا بھی۔
۷۔ زندگی میں سرگرمی ضرور ڈھونڈیں۔ اگر آپکے پاس واک کا یا ورزش کا وقت نہیں بھی یے اول تو اسکو ہر حال میں اپنے شیڈول میں جگہ دیں خواہ بیس منٹ کی ہی دیں۔
دوم چلنے پھرنے کے ذیادہ سے ذیادہ مواقع ڈھونڈیں۔ سیڑھیاں اتریں اور پیدل فاصلہ طے کریں اپنے گھر اور کام کے حساب سے آپکو ایسی چھوٹی چھوٹی تکنیک ڈھوںڈنی ہوں گی جو آپکو ذیادہ چلنے پھرنے میں مدد دیں۔
۸۔خوش رہنے یا خوش ہونے کا موقع ضرور ڈھونڈیں۔ اگر آپ خوش کر دینے والے پروگرامز دیکھیںخوب ہنسیں تو سٹریس بھی کم ہوتا ہے اور سٹریس کے کم ہونے سے وزن بھی کم ہوتا ہے۔
۹۔ کھانا کم مقدار میں کھائیں۔ جب آپ مقدار کم کر دیتے ہیں تو ایک وقت آتا ہے کہ آپکے لئے ذیادہ ٹھونس ٹھونس کر کھانا ممکن نہیں رہتا ۔ جب کم کھائیں گے تو کم کیلوریز اندر جائیں گی اور وزن بھی کم رہے گا۔
۱۰۔ کسی بھی دعوت یاشادی بیاہ پر جانے سے پہلے چھ کھا کر جائیں۔ اس سے یہ ہوگا آپ وہاں جاتے ہوئے کچھ کم کھائیں گے۔
۱۱۔ ہمیشہ کھانے کے لئے چھٹے سائز کے برتن استعمال کریں انسان اس وجہ سے بھی کم مقدار میں کھاتاہے۔
۱۲۔ بازاری کھانوں سے ہر ممکن پرہیز کریں کیونکہ انسان کو پتہ وتا ہے پیسے خرچ کر کے منگوایا ہے تو انسان کھاتا بھی ذیادہ ہے ۔
۱۳۔ ہمیشہ مل کر کھائیں اور آرام آرام سے کھائیں اس سے شکم سیری بھی جلدی ہوتی ہے اور انسان کھاتا بھی کم ہے۔
۱۴۔ بہت ذیادہ دیر بھوکے رہ کر نہ کھائیں ورنہ انسا ن ذیادہ ہی کھاتا ہے۔
۱۵۔ سمارٹ رہنا حسن و صحت کے لئے از حد ضروری ہے۔

sana
About the Author: sana Read More Articles by sana: 231 Articles with 273099 views An enthusiastic writer to guide others about basic knowledge and skills for improving communication. mental leverage, techniques for living life livel.. View More