ایسی جیلیں جہاں قیدیوں کی موجیں ہی موجیں

بے شک دنیا میں کوئی بھی ایسا شخص نہیں ہوگا جو جیل جانا چاہے گا یا پھر اپنی زندگی کا ایک بڑا حصہ کسی قید خانے میں گزارنا چاہے گا لیکن جرائم پیشہ افراد کی تربیت کے لیے انہیں جیل بھیجنا انتہائی ضروری ہوتا ہے- مگر دنیا بھر میں کچھ ایسی جیلیں بھی موجود ہیں جہاں ملنے والی سہولیات کے بعد شاید ہی کوئی قیدی ہو جو جیل سے آزادی چاہے- ان جیلوں میں قیدیوں کو بعض اوقات ایسی پرتعیش سہولیات بھی میسر آتی ہیں جو انہیں معاشرے کا ایک بہترین شہری بننے کے بارے میں سوچنے پر مجبور کردیتی ہیں-
 

image
Canto Grande نامی یہ جیل پیرو میں واقع ہے اس جیل کو “Shining Path” کے طور پر بھی جانا جاتا ہے- اس جیل کی سب سے دلچسپ بات یہ ہے کہ یہاں کا تمام نظام قیدی خود چلاتے ہیں- یہ قیدی ہی یہاں کا شیڈول اور قوانین تخلیق کرتے ہیں اور پھر ان پر عمل بھی کرتے ہیں-
 
image
یہ جیل انگلیںڈ کے علاقے مانچسٹر میں واقع ہے اور اسے HM Prison Forest Bank کے نام سے پکارا جاتا ہے- اس جیل میں موجود قیدیوں کو انتہائی پرتعیش کھانے فراہم کیے جاتے ہیں- قیدیوں کے لیے 100 سے زائد ڈشیں تیار کی جاتی ہیں جس میں سے وہ اپنی پسند کا کھانا منتخب کرتے ہیں-
 
image
یہ عجیب و غریب ڈیزائن کی حامل جیل امریکی ریاست لوا میں قائم تھی- لیکن اسے 1969 میں بند کر دیا گیا- یہ جیل اپنے اس ڈیزائن کی وجہ سے آج بھی جانی جاتی ہے- اس منفرد ڈیزائن کی بدولت صرف چند اہلکاروں کی صورت میں بھی زیادہ سے زیادہ سیکورٹی ممکن تھی-
 
image
Otago Corrections Facility نامی اس جیل کو ملٹن ہلٹن کے نام سے بھی جانا جاتا ہے- یہ جیل نیوزی لینڈ کے علاقے ملٹن میں واقع ہے- اس جیل کی آسائشیں دیکھ کر کسی ہوٹل کا گمان ہوتا ہے- یہاں قیدیوں کے لیے اعلیٰ سہولیات سے آراستہ کمرے٬ رگبی کورٹ اور سردیوں کے گرم فرش تک موجود ہے-
 
image
یہ بولیویا کی ایک کمیونٹی جیل ہے جسے San Pedro کے نام سے جانا جاتا ہے- یہاں رہنماؤں اور مکمل خاندانوں تک کو رکھا جاتا ہے-
 
image
ناروے کی اس Halden نامی جیل کو دنیا کی سب سے نرم رویے کی حامل جیل سمجھا جاتا ہے- اس جیل میں ایک بہترین لائبریری موجود ہے جبکہ قیدیوں کے کمروں کی تزئین و آرائش بھی اعلیٰ اور نفیس انداز میں کی گئی ہے- یہ جیل بھی کسی پرتعیش ہوٹل سے کم معلوم نہیں ہوتی-
 
image
آسٹریا کے علاقے سٹیریا میں واقع جسٹس سینٹر لیوبن نامی اس جیل کو دنیا کی سب سے پرتعیش جیلوں میں سے ایک قرار دیا جاتا ہے- یہاں قیدیوں کو ذاتی باتھ روم اور کچن تک فراہم کیے جاتے ہیں-
 
image
Aranjuez نامی یہ قید خانہ اسپین میں واقع ہے اور اسے ایک منفرد جیل قرار دیا جاتا ہے- یہاں ایسے قیدیوں کے کمرے کھلونوں سے بھرپور ہوتے ہیں جو والدین ہونے کا اعزاز بھی رکھتے ہیں- دورانِ قید ان والدین قیدیوں کے ساتھ ان کے بچوں کو بھی رکھا جاتا ہے-
 
image
وینزویلا کی یہ جیل کسی کلب سے کم نہیں-San Antonio نامی اس جیل میں جہاں ایک طرف خاندانوں کو آنے کی اجازت حاصل ہے وہی دوسری جانب یہاں ڈانس کی پارٹیاں کی منعقد کی جاتی ہیں جبکہ مہمانوں کی آمد کا سلسلہ رات گئے تک جاری رہتا ہے- سب سے انوکھی بات یہ ہے کہ یہ marijuana نامی نشہ آزادانہ دستیاب ہوتا ہے-
 

image

Fortezza Medicea نامی یہ جیل اٹلی میں واقع ہے جہاں 150 قیدی رکھے گئے ہیں- یہ جیل دراصل ایک ریسٹورنٹ بھی ہے جہاں آنے والے گاہکوں کے لیے قیدی اطالوی کھانے تیار کرتے ہیں-
 

YOU MAY ALSO LIKE:

Pakistan is known for having very lax prisons where criminals continue their business from the inside, as they did while they were out of prison. Yet even with this, Pakistani prisons still look like – prisons, the steel bars, mattresses on the floor and concrete rooms. Around the world, we can find some prisons that don’t really resemble the concept of what a traditional prison looks like. In no particular order here are some of the world’s most bizarre prisons.