کراچی: طالبہ کا قتل٬ طالبعلم کی خودکشی اور خط

پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں صبح سویرے ایک ایسا افسوسناک واقعہ رونما ہوا جس نے یقیناً متعدد دلوں کو جنجھوڑ کر رکھ دیا ہے- کراچی کے علاقے پٹیل پاڑہ میں ایک اسکول کے طالبعلم نے طالبہ کو گولی مار کر خود بھی خودکشی کرلی-

16 سالہ نمروز حامدی اور 16 سالہ صبا میٹرک کلاس کے طلبہ تھے اور یہ واقعہ بھی کلاس میں ہی رونما ہوا- واقعہ کے وقت اسکول کے طلبا٬ اساتذہ اور دیگر انتظامیہ اسمبلی موجود تھے جبکہ اس وقت یہ دونوں طلبہ کلاس میں اکیلے تھے-
 

image


نمروز نے پہلے صبا کو گولی ماری اور اس کے فوری بعد خود کو بھی گولی مار لی اور دونوں موقع پر ہی ہلاک ہوگئے-

کلاس سے طالبہ کے ہاتھ کا لکھا ایک خط بھی ملا ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ دونوں طلبہ ایک دوسرے سے محبت کرتے تھے اور محبت میں ناکامی کی وجہ سے انہوں نے خودکشی کرلی-

مذکورہ خط طالبہ نے اپنے والد کے نام لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ “ وہ انہیں اس جنم میں تو ایک نہیں ہونے دیں گے اس لیے وہ مر کر ایک ہو رہے ہیں“-

خط میں طالبہ نے اپنے اس اقدام پر والدین سے معافی بھی طلب کی ہے جبکہ ان سے محبت کا اظہار بھی کیا ہے-
 

image

پولیس کے مطابق جائے وقوع سے انہیں نائن ایم ایم کا ایک پستول اور گولیوں کے 2 خول ملے ہیں جبکہ دونوں طلبہ کی لاشیں اسکول یونیفارم میں ملبوس تھیں-

یہ افسوسناک واقعہ کئی ایسے سوالات کو جنم دیتا ہے جن کا جواب جلد از جئد تلاش کیا جانا انتہائی ضروری ہے تب ہی ہمارے معاشرے کا بچاؤ ممکن ہے- جہاں ایک جانب والدین کو اپنی تربیت کے حوالے سے اپنا احتساب کرنا ہوگا وہیں دوسری طرف اسکول انتظامیہ اور اساتذہ کو بھی اپنی ذمہ داریوں کو درست انداز میں نبھانا ہوگا کہ وہ تعلیم دینے کے علاوہ کلاس میں رونما ہونے والی غیر نصابی سرگرمیوں پر بھی کڑی نظر رکھیں-

اس واقعہ میں کچھ جھلک ہمیں بھارتی فلموں اور پاکستانی میڈیا کی بھی دکھائی دیتی ہے جس کے اثرات یقیناً گھریلو ماحول سے ہی پنپتے ہیں- اور اگر واقعی اس واقعہ میں جانے والی جانیں ان فلموں اور پروگراموں سے متاثر تھیں تو یہ ہمارے معاشرے کے لیے ایک اور خطرناک بات ہوگی- ضرورت اس بات کی ہے بچوں کی مہیا کیے جانے والے ماحول پر گہری نظر رکھی جائے تاکہ بعد میں کہیں پچھتانا نہ پڑے-
YOU MAY ALSO LIKE:

A young boy has committed suicide after killing a female classmate at a private school in Soldier Bazar in Karachi on Tuesday. As per details, the student namely Afroz shot death his female classmate Saba before committing suicide.